اچھی اور صاف ستھری غذاصحت کا سرچشمہ ہے۔ اپ کی خوراک کا چارٹ اپکی جسمانی صحت لے مطابق ہونا چاہیے۔ اگر آپ کا جسم موٹاپے کی طرف مائل ہے تو آپ کو دودھ دہی مکھن اور میٹھے وغیرہ کا استعمال بہت کم کرنا چاہیے نشاستہ دار غذائیں بھی آپ کے لیے مفید نہیں ۔موٹاپے اور غذا کے بارے میں مفصل بحث کی گئی ہے، وہ دیکھیں سبزیوں اور ترکاریوں مثلاََکھیڑا ککڑی ٹماٹر ،مولیاں وغیرہ جسم میں ٹھوس تونائی طاقت پیدا کرتی ہیں ، خراب اور باسی غذا ہرگز استعمال نہیں کرنی چاہیے، معدہ خراب غذا کا اثر جلد تک پہچا دیتا ہے اور جلد کی رنگت بگڑ جاتی ہے بازاری مرغن اشیاء مثلاََ کیک پیسٹری کباب مٹھائی سے حتیَ الوسع پرہیزکرنا چاہیے ، ہمارے ملک کی آب و ہوا جن کیفیات کی حامل ہے اس کے پیش نظر تیز قہوہ اور چائے کا استعمال بھی قطعاََ فائدہ مند نہیں ، تیز مسالے دار غذائیں ہاضمے کو نقصان پہچاتی ہیں ، اچار چٹنیاں اور چٹ پٹی چیزیں ہاضمے کی مدد تو دیتی ہیں لیکن ان کے مسلسل استعمال سے معدہ ان پر انحصار کرنے لگتا ہے اور کھانا ان کے بغیر ہضم نہیں ہوتا ۔
(جاری ہے)
یہ گلے کی خرابی اور نزلے زکام کا باعث بنتی ہیں۔ اپنی خوراک میں سبز اور ترکاریاں ،گائے بکری اور مرغی کا اچھا گوشت ،مچھلی،دودھ، بالائی ،اور انڈے وغیرہ شامل رکھیے، یہ اشیاء غذائی اشیاء سے بھرپور ہیں اور جسم کی پرورش میں نہایت اہم حصہ لیتی ہیں ۔خصوصاََ دودھ اور انڈا کامل متوازن غذا کا حامل ہے۔ متوازن خوراک جو ہر قسم کی غذاؤں پر مستمل ہوتی ہے، انسان کے جسم کو متناسب رکھتی ہے۔
آپ کو اس بات کا ہمیشہ خیال رکھنا چاہیے کہ غذا کی بے اعتدالی اور بے احتیاطی سے آپ کا جسم فربہی اور موٹاپے کا شکار ہوجائے گا ۔فرہبی جسم میں جلد کے نیچے چربی کے جمع ہوجانے سے پیدا ہوجاتی ہے۔بعض طبائع میں موٹاپے کا میلان موروثی بھی ہوتا ہے لیکن اکثر اس کا سبب میٹھی غذاؤں کا کثرت استعمال ،بسیار خوری روغنیات ازقسم چربی ،مکھن گھی وغیرہ کا زیادہ استعمال سست اور بیکار زندگی بسر کرنا ورزش نہ کرنا ہوتا ہے۔
علی الصبح بیدار ہونا اور کم نیند لینا ان خواتین کے لیے بڑا فائدہمند ہے جو موٹاپے سے نجات حاصل کرنا چاہتی ہیں ۔ حسن اور دلکشی کے لیے غذائی عادات میں تبدیلی ضروری ہے۔ بہت سی خواتین فربہی سے بچنے کے لیے ایسی غذا استعمال کرتی ہیں جس میں غذائیت بالکل نہیں ہوتی اور بعض اوقات فاقہ بھی کرلیتی ہیں جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ان کی رنگت پیلی پڑ جاتی ہیاور آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے بن جاتے ہیں ۔
آپ چاہے موٹی ہوں یا دبلی ،غذا دہی استعمال کریں جو آپ کے لیے مفید ہو۔ اس کے لیے یہ خیال رکھنا پڑے گا کے نہ تو کوئی فاقہ کریں اور نہ غذا ایسی ہوں جسے کھانے کے بعد گرانی محسوس ہو، بلکہ متوازن اور ہلکی پھلکی غذا کھائیں ۔ پورے ہفتے کا مینیو آپ اس طرح بنائیں کہ آپ کو ہر روز پھل تازہ سبزیاں اور دودھ ملے ہفتے میں ایک بار مچھلی اور تین یا چار بار گوشت کھائیں ۔
چکنائی غذا کو بھارئی بنادیتی ہیاس کے لیے چکنائی کا استعمال کم سے کم کریں ۔ اگر آپ دبلی ہیں تودودھ میں اوولٹین یا کوکو استعمال کریں اور اگر جسم موٹاپے کی طرف مائل ہے تو بالائی نکلا ہوا دودھ استعمال کریں ۔ دبلی خواتین کے لیے ہر روز چار چھوٹے چمچے شکر کافی ہوتی ہے اور فربہ خواتین پورے دن میں صرف ایک چھوٹا چمچہ شکر لیں۔ کھانا تیز آنچ پر نہ لگائیں کیونکہ تیز آنچ پر پکے ہوئے کھانے کی غذائیت ضائع ہوجاتی ہے۔
زیادے مرچ اور مسالے سے صحت تباہ ہوجاتی ہے۔ تاکاریاں اگر گھی میں نہ پکائی جائیں تو زیادہ فائدہ مند ہوتی ہیں ۔ گھی کے بغیر پکی ہوئی ترکاریاں کو لذیذ بنانے کے لیے ان میں لونگ اور پیاز ڈ ال دیں ، اس کی خوشبو اشتہا انگیز ہوگی ۔ کھانا اگر خوش رنگ ہواور اس کی خوشبو فرحت بخش ہو تو معدہ ایسے کھانے کو جلد قبول کرتا ہے۔ کھاتے وقت ماحول خوشگوار ہوتو اس کا اثر صحت پر اچھا ہوتا ہے۔
فربہ خواتین کے لیے ہفتے میں مچھلی ایک بار اور گوشت ہر روز ہونا چاہیے ۔ اندے ہفتے میں تین عدد کافی ہوگے ۔ پھلوں میں رسدار پھل اور سیب کھائیں ۔کیلے اور آم سے پرہیز کریں ۔ بالائی نکللا ہوا دودھ شہد ڈال کر پئیں ۔ پالک قلفہ اور دوسرے ساگ فربہ اور دبلی دونوں طرح خواتین کے لیے مفید ہے کیونکہ اس سے آنکھ دانت اور جلد پر اچھا اثر پڑتا ہے۔ گاجر مولی اور شلجم کا استعمال جلد آنکھوں اور بالوں کے لیے مفید ہے ۔
سیب کا استعمال دانت ناخن اور پینائی اور جلد کے لیے مفید ہوتا ہے۔ فربہی کی طرف مائل خواتین کو کافی کوکو اور اوولٹیں سے پرہیز کرنا چاہیے ، آلو بینگن گوبھی ارووی اور بند گوبھی کے استعمال سے بھی اجتناب کرنا چاہیے ایسی خواتین پورے ہفتے میں ایک اونس سے زیادہ چکنائی نہ لیں تو بہتر ہے جو خواتین دبلی ہوں انہیں بھی یقربیاََ خوراک لینی چاہیے فرق صرف اتنا ہوگا کہ فربہ خواتین کے مقابلے میں وہ چکنائی اور شکر زیادہ کھاسکتی ہیں کیلا اور آم بھی ان کے لیے مفید ہے ۔
بلکہ آم کے ساتھ دودھ ان کی صحت پر اچھا اثر ڈالے گا ۔ ٹماٹر اور گریب فروٹ اور مالٹے کا رس اگر ملا کر پیئں تو جلد اور آنکھیں چمکدار ہوں گی۔اپنے کھانے کا مینیو بناتے وقت اگر ان چیزو ں کا خیال رکھیں تو یہ آپ کی صحت کے لیے مفید ہوگا ۔ ذیل میں بالوں ،دانتوں ،آنکھوں ، ناخنوں اور جلد کی خوبصورتی اور صحت برقرار رکھنے کے لیے منتخب غذاؤں کا مینیو دئیے گے ہیں چند ہفتوں کے استعمال سے نتائیج یقناََ حوصلہ افزا ہوں گے۔