Hararay Aur Jismani Sakht - Article No. 1071
حرارے اور جسمانی ساخت - تحریر نمبر 1071
جمعہ 3 مارچ 2017
ہر ہفتے آدھا کلو تک وزن کم کرنا ہی مناسب ہے ، ا س لیے فاقے کرنے کے بجائے اتنی غذا ضرور کھایئے کہ دن بھر میں آپ کو ایک ہزار سے پندرہ سو حرارے حاصل ہوجائیں ۔ فاقہ کرنا یا بہت کم کھانا جسم کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے ۔ سب سے اچھا طریقہ یہ ہے کہ اپنے معالج سے رابطہ رکھیں ۔
ماہرین کی رائے میں ہمیں اپنے مطلوبہ حراروں کا 60فیصد حصہ نشاستوں (کاربوہائڈریٹس ) سے ، 30 فیصد روغنیات (چکنائیاں ) سے اور 10فیصد لحمیات (پروٹینز ) سے حاصل کرنا چاہیے ۔
(جاری ہے)
اسٹرابیری چربی جلاتی ہے :
اسٹرابیری کا سرخ رنگ چکنائی کوجلانے کی خاصیت رکھتا ہے ۔ ایک نئی تحقیق کے دوران جب حیوانوں کے ایک گروپ کو چکنائی کے ساتھ کھانے کو تھوڑی سی اسٹرابیریاں دی گئیں تو ان کا وزن 24 فیصد کم ہوگیا ، لیکن جن حیوانات کو صرف چکنائی کھلائی گئی، ان کا وزن کم نہیں ہوا۔ اس تحقیق سے یہ معلوم ہوا کہ وہ افراد جو اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں ،انھیں اسٹرابیری کے موسم میں روزانہ اسٹرابیری کھانی چاہیے ۔
جسمانی وزن سے غافل نہ رہیے :
آلو کھان کم کردیجیے اور غصہ کرنا چھوڑ دیجیے ، اس کے لیے کہ ان سے وزن میں اضافہ ہوتا ہے ۔ اپنے جسمانی وزن پر نگاہ رکھیے ، اسے بڑھنے نہ دیجیے۔ وزن کی زیادتی صحت کی دشمن ہے ۔ یہ ذیابیطس قسم دوم کاایک اہم سبب بھی ہے ۔ ذیابیطس قسم دوم وزنی بچوں میں تیزی سے پھیل رہی ہے ۔
اپنی غذاؤں میں کھیرے اوردہی کو شامل کر لیجیے یہ دونوں اشیا وزن کم کرنے میں مدددیتی ہیں ۔
Browse More Ghiza Aur Sehat
بینائی تیز کرنے والی غذائیں
Eyesight Taiz Karne Wali Ghazain
سنہری و شیریں خشک خوبانی
Sunehri O Shireen Khushk Khubani
ڈائلیسز کے مریض کیا کھائیں
Dialysis Ke Mareez Kya Khayen
صحت اور حسن کے لئے لیموں کے حیرت انگیز فوائد
Sehat Aur Husn Ke Liye Lemon Ke Hairat Angez Fawaid
امتحانات کے دوران طالب علموں کے لئے مفید غذائیں
Exams Ke Dauran Students Ke Liye Mufeed Ghazain
بلیو زون ڈائٹ صحت مندی کے ساتھ طویل عمر کا راز
Blue Zone Diet Sehat Mandi Ke Sath Taweel Umar Ka Raaz
پپیتا ہی نہیں اس کے بیج بھی فائدہ مند
Papita Hi Nahi Is Ke Beej Bhi Faida Mand
سرسوں کا تیل پکانے کے لئے مفید یا خطرناک
Sarson Ka Tail Pakane Ke Liye Mufeed Ya Khatarnak
سیب کا سرکہ
Apple Cider Vinegar
بادشاہ آم
Badshah Aam
گرمی کا دشمن تربوز
Garmi Ka Dushman Tarbooz
شوگر سے بچانے والی غذائیں
Sugar Se Bachane Wali Ghazain