Hum Narnji Sabziya Q Khaye - Article No. 1145
ہم نارنجی سبزیاں کیوں کھائیں؟ - تحریر نمبر 1145
ہمیں اپنی روزانہ کی غذاؤاں میں نارنجی رنگ کی سبزیوں کوضرور شامل کرنا چاہیے
جمعہ 15 ستمبر 2017
ہم نارنجی سبزیاں کیوں کھائیں؟
ہمیں اپنی روزانہ کی غذاؤاں میں نارنجی رنگ کی سبزیوں کوضرور شامل کرنا چاہیے۔ سبزیاں مفید صحت ہوتی ہیں ۔ ذیل میں ان سبزیوں کے مختلف فائدے درج کیے جا رہے ہیں۔
1 :حیاتین الف(وٹامن اے)میں ایک تیزاب ہوتا ہے، جسے ریٹی نائک کہتے ہیں ۔ یہ گاجر اور شکرقندی میں کثرت سے ہوتا ہے۔
2: دوپہر کے کھانے کچی گاجر یں کھانے سے جسم کو بیٹا کیروٹین حاصل ہوتی ہے۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ یہ دل کی بیماریوں سے ہمیں بچاتی ہے۔
3:بیٹا کیروٹین مانع تکسید ہے۔
(جاری ہے)
4:گاجر اور حلوہ کدو میں لیوٹین نامی مادہ رنگ(PIGMENT ) پایا جاتا ہے، جو سبزیوں کو رنگین بناتا ہے۳۵۰۰۰ خواتین کا طبی جائزہ لینے کے بعدتحقیق کاروں کا معلوم ہوا کہ یہ خواتین گاجر اور کدو زیادہ کھاتی ہیں،لہٰذا انھیں بہت کم سبزیاں کھانے والی خواتین کی نسبت موتیا بند کا خدشہ ۱۸ فیصد کم ہوا۔ ان دونوں سبزیوں کا کھانا صحت کے لئے بہت مفید ہے۔
5:حیاتین ۶ (وٹامن بی۶)ہمارے خون کے خلیوں کی افزائش کرتی اور لحمیات (پروٹینز) کو ہضم کرنے مدد دیتی ہے۔ یہ قوتِ مدافعت میں اضافہ کرتی اور ضدِ اجسام (ANTIBODIES )بھی پیدا کرتی ہے، جو ہمیں بیماریوں سے بچاتے ہیں۔ ایک درمیانے سائز کی شکر قندی جسے چھلکے سمیت بھون لیا گیا ہو، آپ کی روزانہ کی حیاتین کی ضرورت کو ۲۵ فیصد تک پورا کرسکتی ہے۔
6: اگر دن کا آغاز اچھے انداز میں کرنا ہوتو گاجر کا رس صبح کے وقت پییں۔ یہ رس بہت صحت بخش ہوتا ہے۔
Browse More Ghiza Aur Sehat
سنہری و شیریں خشک خوبانی
Sunehri O Shireen Khushk Khubani
ڈائلیسز کے مریض کیا کھائیں
Dialysis Ke Mareez Kya Khayen
صحت اور حسن کے لئے لیموں کے حیرت انگیز فوائد
Sehat Aur Husn Ke Liye Lemon Ke Hairat Angez Fawaid
امتحانات کے دوران طالب علموں کے لئے مفید غذائیں
Exams Ke Dauran Students Ke Liye Mufeed Ghazain
بلیو زون ڈائٹ صحت مندی کے ساتھ طویل عمر کا راز
Blue Zone Diet Sehat Mandi Ke Sath Taweel Umar Ka Raaz
پپیتا ہی نہیں اس کے بیج بھی فائدہ مند
Papita Hi Nahi Is Ke Beej Bhi Faida Mand