J Say Jaman - Article No. 1348

J Say Jaman

ج سے جامن - تحریر نمبر 1348

جامن اور آم ساتھ ہی ساتھ بازاروں کی رونق بنتے ہیں ۔آم کے بعد گرمیوں کا یہ دوسرا اہم ترین پھل موسم برسات کا خاص پھل ہے ۔جس کا تعلق امردو اور لونگ کے خاندان سے ہے

بدھ 15 اگست 2018

موسم برسات کا مفید پھل
جامن اور آم ساتھ ہی ساتھ بازاروں کی رونق بنتے ہیں ۔آم کے بعد گرمیوں کا یہ دوسرا اہم ترین پھل موسم برسات کا خاص پھل ہے ۔جس کا تعلق امردو اور لونگ کے خاندان سے ہے ۔یہ پاکستان کے علاوہ ہندوستان ،برما ،تھائی لینڈ ،فلپائن ،کیلی فورنیا فلوریڈا میں بھی کاشت ہوتا ہے اور لوگ شوق سے کھاتے ہیں ۔
جامن کی دو اقسام ہوتی ہیں ۔

ایک قدرتی طور پر چھوٹی ہوتی ہے اس میں گودا کم اور گٹھلی بڑی ہوتی ہے اوردوسری میں گودا زیادہ اور گٹھلی چھوٹی ہوتی ہے ۔یہ دونوں اقسام گرم مرطوب آب وہوا میں پھیلتی پھو لتی ہیں ۔اس پھل کی جڑ ،گٹھلی اور پتے بھی یونانی ادویات میں استعمال کرتے ہیں چونکہ یہ پھل بھی غذائیت سے بھر پور ہے اس لئے خصوصی طور پر ذیابیطس کے مریضوں کے لئے مفید ترین ہے ۔

(جاری ہے)

یہ جسم میں شکر کے توازن کو درست رکھنے میں فعال کر دار اد ا کرتا ہے ۔اس میں وٹامن AاورCکے علاوہ طو قتور معدنی اجزاء مثلاََ فاسفورس ،کیلشئیم اور آئرن موجود ہیں ۔ایسے بلڈ پریشر پر قابو پانے کے لئے بہترین غذائی تریاق کہا جاسکتا ہے ۔اس میں پوٹا شئیم کی وا فر مقدار موجود ہے ۔یہ قلب دوست پھل ہے ۔جامن کا کاسی رنگ اویک طاقت ور اور حساس فائٹو کیمیکل مادے کی وجہ سے ہوتا ہے یہ بینگنی رنگ اور اس کے مفید اجزاء آپ کو بینگن کی صورت میں بھی نظر آتے ہیں ۔
یہ شریانوں میں خون کی روانی کو بہتر کرتا ہے اس لئے جامن کو قلب دوست پھل کہاجاتا ہے ۔ذیابیطس میں روایتی علاج کے طور پر جامن کو برسوں سے اہمیت حاصل ہے ۔یہ لبلبے پرمثبت اثرات مرتب کرتا ہے ۔روزانہ جامن کھانے سے ذیابیطس کے باعث پیدا ہونے والے مسائل کم ہوجاتے ہیں اور خون میں گلو کوز کی سطح بھی معمولی پر آجاتی ہے۔ اگر آپ وزن کم کرتا چاہتی ہیں تو جامن کے موسم کو غنیمت جان کر اس نعمت خداوندی سے بھر پور استفادہ کریں ۔
غذائی افادیت زیادہ اورکیلوریز کم ہونے کی بنا ء پر جامن کھانا بے حد مفید ہوگا ۔ہر طرح کے انفیکشن سے محفوظ رہنے کے لئے جامن کا استعما ل کرنا درست ہوگا۔کیلشئیم اور آئرن کی دا فر مقدار ہڈیوں کو مضبوط کرتی اور بیماری کے خلاف قوت مدافعت بڑھاتی ہے ۔
احتیاطی تدابیر
جامن خالی پیٹ نہیں کھانا چاہئے ۔کھانے کے بعد کھا یا جائے تو ہاضمہ درست رہتا ہے ۔

زچگی کے بعد خواتین جامن نہ کھائیں تو بہتر ہے کیونکہ یہ ریاح اور مروڑ کا سبب بنتا ہے ۔
جن لوگوں کے جسم پرکسی قسم کا ورم یا سوجن ہویا جنہیں متلی کا شکایت ہو،وہ بھی جامن کھانے سے پرہیز کریں تو اچھا ہے ۔ جامن کھانے سے پہلے اس پر تھوڑا سا کالا نمک چھڑک لیا جائے تو یہ خوش ذائقہ ہوجاتا ہے اور کھانا ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے ۔ جامن کھانے کے بعد دودھ نہیں پینا چاہئے ۔یہ صحت کے لئے مضر ہے ۔شیر یں ترپھل آم اور قدرے ترش جامن ایک موسم میں ساتھ ساتھ آنے کی وجہ یہ بھی ہے کہ آموں کی اضافی شکر کنٹرول کرنے کے لئے جامن کھائے جائے تو خون میں شکر متوازن رہتی ہے۔

Browse More Ghiza Aur Sehat