Jaraseem Zukam - Article No. 1236

Jaraseem Zukam

جراثیمی زکام - تحریر نمبر 1236

جراثیمی زکام کا آغاز یکایک نہیں ہوتا چھینکیں کم آتی ہے ناک سے پانی بھی زیادہ نہیں بہتا اور زکام رفتہ رفتہ مریض پر غلبہ پالیتا ہے آنکھوں میں جلن کے علاوہ جراثیمی زکام میں سربھاری محسوس ہوتا ہے

جمعرات 18 جنوری 2018

جراثیمی زکام:
یہ زکام جراثیم کی وجہ سے ہوتا ہے اور عموماً سردی لگنے کی وجہ سے ہوتا ہے جراثیم صحت مند ناک پر بھی حملہ کرسکتے ہیں لیکن الرجی زدہ ناک ان کا من بھاتا شکار ہوتا ہے اس طرح یہ الرجی کو طول دے سکتے ہیں جراثیمی زکام کا آغاز یکایک نہیں ہوتا چھینکیں کم آتی ہے ناک سے پانی بھی زیادہ نہیں بہتا اور زکام رفتہ رفتہ مریض پر غلبہ پالیتا ہے آنکھوں میں جلن کے علاوہ جراثیمی زکام میں سربھاری محسوس ہوتا ہے اور درد کرتا ہے عموماً گلا بھی خراب ہوجاتا ہے اور مریض کو ہلکا یا تیز بخار ہوسکتا ہے یہ زکام ہفتہ،دو ہفتے تک جاری رہ سکتا ہے دو دن بعد ناک میں پانی کی بجائے گاڑھا مواد بہنے لگتا ہے یہ زکام کئی پیچیدگیوں کو جنم دے سکتا ہے،
علاج: ابھی تک زکام کا کوئی مخصوص علاج دریافت نہیں ہوسکا بسترمیں مکمل آرام بہترین علاج ہے مدافعت کی قوت بڑھانے کے لیے وٹامن سی صبح ،دوپہر اور شام ایک ایک گولی اور لحمیاتی غذائیں استعمال کریں الرجی سے نمٹنے کے لیے اینٹی سٹینAntistin کی گولیاں استعمال کریں سر درد اور بخار سے نجات پانے کے لیے اسپرین کی دو گولیاں کھائے زکام کے دوران ناک صاف کرتے وقت اس پر زیادہ دباؤ نہ ڈالے اور اسے نچوڑیے نہیں۔

(جاری ہے)

ناک صاف کرتے وقت دونوں نتھنے مکمل طور پر کھلے ہونے چاہییں ناک پر بلا وجہ دباؤ نہ ڈالیے اور اسے نچوڑیے نہیں ناک صاف کرتے وقت دونوں نتھنے مکمل طور پر کھلے ہونے چاہییں ناک پر بلاوجہ دباؤ ڈال کر آپ جراثیم کو اردگرد کے صحت مند حصوں میں دھکیل سکتے ہیں بہتر تویہ ہے کہ رومال سے ناک کو آہستگی سے پونچھے اگر ناک بند ہوگئی ہو تو افیڈرینEphedrin کے محلول کی نسور لینے سے اسے کھولا جاسکتا ہے صحت مند لوگوں سے کم از کم چھ فٹ دور رہیے اور کھانستے یا ناک صاف کرتے وقت ناک اور منہ کے سامنے رومال رکھیں اگر آپ صحت مند ہو ہیں تو زکام کے مریضوں سے دور رہیں زکام کے علاج کے ایک گھریلو نسخہ درج ذیل ہے:
چائے کا ایک چمچہ گلیسرین،ڈیڑھ چمچہ سپرٹ،ایک چمچہ خوردنی نمک،دو گلاس پانی میں حل کریں ان سب کو اچھی طرح ملالیں اور ناک بند ہونے کی صورت میں اس پانی سے ناک صاف کرلیں خود کو سردی سے محفوظ رکھیں اور جی بھر کر سوئیں اگر زکام زیادہ شدید ہو یا زیادہ دیر تک رہے تو آنکھوں کے اردگرد آنکھوں کے نیچے جبڑے کی صورت میں اس درد میں اضافہ ہوجاتا ہے اس کے ساتھ میں مریض کو اے۔
پی۔سی دو یا تین گولیاں کھانی چاہییں ناک کو کھلا رکھنے کے لیے اوپر دی گئی دوائیں استعمال کریں اس مقصد کے لیے نیوسن فرین Neosynephrine بھی مفید ثابت ہوسکتی ہے ہیٹر یا چولہے کے قریب بیٹھنے سے تکلیف کا احساس کچھ کم ہوجاتا ہے مکمل آرام اور جسم کی قوت مدافعت کی بحالی ضروری ہیں اگر علاج کے باوجود افاقہ نہ ہو تو کسی ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔
گلا خراب ہونا: اس کا اصل سبب تو جراثیم ہیں لیکن کئی دوسرے عوامل جراثیم کے لیے راہ ہموار کرتے ہیں ان میں حد سے زیادہ تمباکو نوشی اچانک بہت سرد یا گرم موسم کا سامنا غذا میں مصالحوں کا زیادہ استعمال کمزوری صحت اور ورزش کا فقدان اگرمنہ پکا ہوا ہو یا مریض زکام کا شکار ہو تو ناک یا منہ سے آنے والے جراثیم بھی گلے کوخراب کرسکتے ہیں گلے میں درد ہونے لگتا ہے کھانے پینے کی چیزیں نگلنی مشکل ہوجاتی ہے ایسا لگتا ہے جیسے کوئی چیز حلق سے چمٹ گئی ہو آواز بھاری ہوجاتی ہے اور مریض کو ہلکا سا بخار ہوجاتا ہے عموماً مریض کو بھوک نہیں لگتی اور نیند نہیں آتی۔

علاج: بستر میں مکمل طور سے آرام کریں درد اور بخار سے نجات پانے کے لیے اسپرین استعمال کریں اگر نیند نہ آئی ہو تو خواب آور گولیاں(دو سے کم)کھائیں مثلاً لومی نالLuminal اور گرم نمکین پانی کے غرارے کریں ہلکی پھلکی زود ہضم غذا استعمال کریں اگر قبض ہو تو اس کا بھی علاج کریں قوت مدافعت کی بحالی کے لیے وٹامن سی استعمال کریں اگر گلے کی خرابی پرانی ہو یا یہ زیادہ شدید ہو اور کافی تیز بخار ہو تو ڈاکٹر سے مشورہ کریں گرم پانی میں سوڈا بائی کارب ملا کر غرارے کرنا بھی مفید رہتا ہے تمباکو نوشی سے مکمل پرہیز کریں۔

Browse More Ghiza Aur Sehat