Jarri Booti Numa Sabzi Lehsun Qeemti Nemat Hai - Article No. 1340

Jarri  Booti Numa Sabzi Lehsun Qeemti Nemat Hai

جڑ ی بوٹی نما سبزی لہسن ...قیمتی نعمت ہے - تحریر نمبر 1340

اس کے 8بہترین فوائد نظر میں رکھئے لہسن کے بغیر شاید ہی دنیا کا کو ئی کھانا تیار ہو تا ہو یہ طاقت بخش ٹا نک ہے ۔دونوں وقت کھانے کے ساتھ لہسن کے دو جوئے کھالینے سے تو انائی بھی آتی ہے اور جب خالی پیٹ میں لہسن جاتا ہے تو

بدھ 1 اگست 2018

اس کے 8بہترین فوائد نظر میں رکھئے
لہسن کے بغیر شاید ہی دنیا کا کو ئی کھانا تیار ہو تا ہو یہ طاقت بخش ٹا نک ہے ۔دونوں وقت کھانے کے ساتھ لہسن کے دو جوئے کھالینے سے تو انائی بھی آتی ہے اور جب خالی پیٹ میں لہسن جاتا ہے تو گسٹرک جوس بنتا ہے جو کھا نے کو ہضم کرنے میں بہت مفید ہے ۔لہسن اور شہد کا آمیزہ کو لیسٹرول جذب کرنے کی بہترین صلاحیت رکھتاہے ۔

اس کے علاوہ اسے کھانے سے بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے ۔ہائی بلڈ پریشر نہ ہوتو لہسن کے ساتھ نمک بھی کھا یا جا سکتاہے ورنہ بغیر نمک نزلہ ،زکام ،دمہ،کھانسی ،سینے کا درد،حلق کی سوجن ،خناق اور نمو نیہ ہو تو ہر کھانے کے ساتھ لہسن کھا نا مفید ہے ۔
یہ جر اثیم کا دشمن ہے ۔یہی نہیں یہ بہترین اینٹی سیپٹک بھی ہے ۔لہسن کھانے والے شاذ و نادر ہی بیمار پڑ تے ہیں ۔

(جاری ہے)

40برس کی عمر کے بعد اسے روزانہ پابندی سے ہر کھانے کے استعمال کیا جانا چاہئے کیونکہ عمر کے اس دور میں خراب کو لیسٹرول زیادہ بننے لگتا ہے ۔
ذیا بیطس کے مریضوں کے لئے بھی اسے اکسیر جانا جاتا ہے ۔یو نانی طریقہ علاج اور ایلو پیتھک دونوں ہی میں ذیابیطس کے مریضوں کو لہسن استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے تا کہ لبلبے کی فعا لیت بہتر ہوجائے ۔
لہسن پیٹ کے کیڑے بھی مارتا ہے لعاب دہن پیدا کر تا ہے اور کھانا ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے ۔سانس کی نالی کا بلغم اور ورم دور کرتا ہے ۔
لہسن کے 8بہترین فوائد
بیشتر افرادس اس جڑی بوٹی نما سبزی کے فوائد کے بارے میں علم نہیں رکھتے ۔
یہ بالوں کو گھنا بنا تا اور سر کی ایسی جگہ جہاں گنج پن نمایاں ہو رہا ہو لہسن کچل کر لگانے سے اگنے لگتے ہیں ،لہسن کارس بالوں کے گرنے کے مسئلے کوبھی ختم کر سکتا ہے ۔
اس قدرتی معالجے کے مضراثرات کچھ بھی نہیں کیونکہ لہسن میں ایک جزو پسین کی بھر پور مقدار شامل ہے ،کچھ ایسی ہی خا صیت پیاز میں بھی پائی جاتی ہے ۔طبی تحقیق کے مطابق لہسن بالوں کے گرنے کی روک تھا م کے لئے موٴ ثر ہے ۔آپ اپنے تیل میں لہسن پیس کر ملا کر بھی یہ فوائد حاصل کر سکتی ہیں ۔
کیل مہاسوں سے نجات کے لئے بھی لہسن ایک قدرتی علاج ہے ۔
لہسن میں اینٹی آکیسڈ نٹس بیکٹیر یا کو ختم کرتے ہیں ۔ لہسن کو پو تھی کو کیل مہاسوں والی جگہ پر ہو لے ہولے مسلنا موٴ ثر ثابت ہوتا ہے ۔
اگر کبھی جسم کے کسی حصہ یا پاؤ ں میں لکڑی کا کوئی شیشہ چبھ جائے تو لہسن کے ایک ٹکڑے کو متا ثرہ جگہ کے اوپر رکھ کر اسے بینڈیج یا ٹیپ سے کور کر لیں ۔اگر موزے پہننا چاہیں تو ضرور پہن لیں اور صبح بینڈیج ہٹا کے دیکھیں پھانس کے ساتھ ساتھ درد اور سو جن بھی ختم ہو جائیں گی ۔

مچھروں سے محفوظ رہنے کے لئے لہسن کے تیل میں پیٹر ولیم جیلی اور موم کی تھوڑی سی مقدار لے کر سلوشن بنالیں اور شام سے رات تک یہ سلوشن تیار کرلیں ۔
ہونٹوں پر زخم سے نجات کے لئے لہسن کو کچھ دیرکے لئے متا ثر جگہ پر لگائے رکھیں ۔اس میں شامل قدرتی ورم کش خصوصیات آرام دیں گی ۔
لہسن قدرتی گلیو بھی ہے ۔لہسن کا ٹتے اور چھیلتے وقت انگلیاں چپکنے لگتی ہیں یہ تو آپ نے بار ہا محسوس کیا ہوگا ۔
اس خوبی کو گھر گر ہستی ہی استعمال کر کے دیکھئے ۔اگر کسی شیشے کے بر تن میں معمو لی سا کر ایک آگیا ہو تو لہسن پیس کر باریک کر لیں اور اس کے عرق کو کریک پر ر گڑ لیں بعد ازاں اوپر نیچے کے حصے کو صاف کر دیں ۔
لہسن پودوں کو تحفظ فراہم کر تا ہے ۔ان پودوں کے قریب آنے والے کیڑے مکوڑے لہسن کی بو کو پسند نہیں کرتے ۔ آپ اپنے پودوں کو ان حشرات سے محفوظ رکھنا چاہیں تو لہسن ،منرل آئل ،پانی اور لیکو ئیڈ صابن کو ایک اسپرے بوتل میںآ پس میں ملالیں اور پودوں پر چھڑک دیں ۔
لہسن خارش سے آرام دیتا ہے چونکہ یہ سوجن کش اجزاء سے بھر پور ہے ۔اسی لئے یہ اچانک ہونے والی خارش سے افاقہ بھی دے سکتا ہے۔ لہسن کے تیل کی کچھ مقدار کو متاثر جگہ پر لگانے سے خارش ختم ہو جاتی ہے ۔

Browse More Ghiza Aur Sehat