Kaila Sab Ka Pasandeeda Phal - Article No. 1129
کیلا ۔ سب کا پسندیدہ پھل - تحریر نمبر 1129
پیر 21 اگست 2017

صائمہ ایس۔ حسین:
کیلا سب کا پسندیدہ پھل ہے اور ساری دنیا میں کھایا جاتا ہے ۔ یہ دنیا کے150 ممالک میں پیدا ہوتا ہے اور اس کی مجموعی پیداوار 10 کروڑ پچاس لاکھ ٹن ہے، جس میں سے ۵۸ فیصد پیداوار افراد کھالیتے ہیں۔ دنیا میں چین اور ہندوستان ایسے ممالک ہیں،جن کی مجموعی پیداوار ۳۵ فیصد ہے، مگر وہ کیلا برآمد نہیں کرتے، اس لیے کہ یہ ان کے اپنے لوگوں کے لیے کافی ہوتا ہے۔ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کیلا غذا کی حیثیت سے دنیا کی آبادی کے لیے کتنا ضروری ہے۔ وہ ممالک جو کیلا برآمد کرتے ہیں ، انھیں مجموعی طور پر اس سے ۸ ارب اور 90 کروڑ ڈالر کی آمدنی ہوتی ہے۔ وہ ممالک جو کیلا درآمد کرتے ہیں، ان میں ایکواڈور ، پاناما، کوسٹاریکا اور بیلیز شامل ہیں، جب کہ برآمد کرنے والے ممالک میں کولمبیا ، فلپائن، گوئٹے مالا اور کیمرون شامل ہیں۔
اس خصوصیات کی بنا پر ان ممالک کو کیلوں کی ریاست کہا جاتا ہے ۔ کیلا توانائی بخش پھل ہے اور اسے قدرت نے اس انداز سے پیدا کیا ہے کہ اسے سہولت کے ساتھ کھانا ممکن ہے۔ اسے دھونے اور کانٹے کی ضرورت نہیں پڑتی ۔ اس کے علاوہ اس میں بیج نہیں ہوتا کہ جس کاخیال رکھنا پڑے ۔ بس چھیلیے اور کھالیجئے۔
عام طور پر ایک کیلے میں 120حرارے ہوتے ہیں۔ اس میں کولیسٹرول نہیں ہوتا اور سیر شدہ چکنائی بھی نہیں ہوتی۔ اس میں ریشہ زیادہ ہوتا ہے، پوٹاشئیم بھی خوب ہوتا ہے (تقریباََ ۵ گرام)، قدرتی طور پر اس میں سوڈئیم نہیں ہوتا۔ کیلا خالص غذا ہے اورہر اعتبار سے محفوظ ۔ اسے کھانے سے پہلوئی اثرات رونما ہوتے۔ چناں چہ بچوں کو پہلی غذا کے طور پر کیلا دیا جا سکتا ہے۔
اگر بالغ افراد اسے اپنی غذا میں شامل رکھیں تو ان کا بلڈ پریشر کم رہے گا۔ کیلا دل کی بیماریوں کو دور رکھتا اور شریانوں میں بننے والے تھکوں کو ختم کرتا ہے ۔ اس میں ریشہ وافر مقدار میں ہوتا ہے، لہذا نظام ہضم وجذب کو بہتر بناتا ہے۔ اس میں دافع تیزابیت مادہ بھی ہوتا ہے، لہذا اسے کھانے سے آنتوں کی سوزش دور ہوجاتی ہے۔
کیلے کو کھانے سے رنج دور ہوتا ہے اور خوشی حاصل ہوتی ہے۔
پکنے کے بعد اس کے خراب ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، لہذا اسے جلد کھا لینا چاہیے۔ جب کیلا پک جاتا ہے تو اس کا نشاستہ شکر میں تبدیل ہوجاتا ہے۔ اس عمل سے کیلا مزید میٹھا اور لذید ہوجاتا ہے۔
کیلا سب کا پسندیدہ پھل ہے اور ساری دنیا میں کھایا جاتا ہے ۔ یہ دنیا کے150 ممالک میں پیدا ہوتا ہے اور اس کی مجموعی پیداوار 10 کروڑ پچاس لاکھ ٹن ہے، جس میں سے ۵۸ فیصد پیداوار افراد کھالیتے ہیں۔ دنیا میں چین اور ہندوستان ایسے ممالک ہیں،جن کی مجموعی پیداوار ۳۵ فیصد ہے، مگر وہ کیلا برآمد نہیں کرتے، اس لیے کہ یہ ان کے اپنے لوگوں کے لیے کافی ہوتا ہے۔ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کیلا غذا کی حیثیت سے دنیا کی آبادی کے لیے کتنا ضروری ہے۔ وہ ممالک جو کیلا برآمد کرتے ہیں ، انھیں مجموعی طور پر اس سے ۸ ارب اور 90 کروڑ ڈالر کی آمدنی ہوتی ہے۔ وہ ممالک جو کیلا درآمد کرتے ہیں، ان میں ایکواڈور ، پاناما، کوسٹاریکا اور بیلیز شامل ہیں، جب کہ برآمد کرنے والے ممالک میں کولمبیا ، فلپائن، گوئٹے مالا اور کیمرون شامل ہیں۔
(جاری ہے)
عام طور پر ایک کیلے میں 120حرارے ہوتے ہیں۔ اس میں کولیسٹرول نہیں ہوتا اور سیر شدہ چکنائی بھی نہیں ہوتی۔ اس میں ریشہ زیادہ ہوتا ہے، پوٹاشئیم بھی خوب ہوتا ہے (تقریباََ ۵ گرام)، قدرتی طور پر اس میں سوڈئیم نہیں ہوتا۔ کیلا خالص غذا ہے اورہر اعتبار سے محفوظ ۔ اسے کھانے سے پہلوئی اثرات رونما ہوتے۔ چناں چہ بچوں کو پہلی غذا کے طور پر کیلا دیا جا سکتا ہے۔
اگر بالغ افراد اسے اپنی غذا میں شامل رکھیں تو ان کا بلڈ پریشر کم رہے گا۔ کیلا دل کی بیماریوں کو دور رکھتا اور شریانوں میں بننے والے تھکوں کو ختم کرتا ہے ۔ اس میں ریشہ وافر مقدار میں ہوتا ہے، لہذا نظام ہضم وجذب کو بہتر بناتا ہے۔ اس میں دافع تیزابیت مادہ بھی ہوتا ہے، لہذا اسے کھانے سے آنتوں کی سوزش دور ہوجاتی ہے۔
کیلے کو کھانے سے رنج دور ہوتا ہے اور خوشی حاصل ہوتی ہے۔
پکنے کے بعد اس کے خراب ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، لہذا اسے جلد کھا لینا چاہیے۔ جب کیلا پک جاتا ہے تو اس کا نشاستہ شکر میں تبدیل ہوجاتا ہے۔ اس عمل سے کیلا مزید میٹھا اور لذید ہوجاتا ہے۔
تاریخ اشاعت:
2017-08-21
صحت سے متعلق مزید مضامین
Your Thoughts and Comments
مزید غذا اور صحت سے متعلق
-
لیچی ․․․ توانائی بخش پھل
-
لیموں ․․․ جادوئی اثرات کا حامل
-
سلاد
-
موسم برسات،امراض اور آم
-
پیاز،لہسن،ادرک اور ٹماٹر
Articles and Information
غذا اور صحتغذا کے ذریعے بیماریوں کا علاجمضامینورزشناشتہ کے فوائدذیابیطس ۔ شوگرڈینگی بخار اور ڈینگی وائرسبواسیر اور اسکا علاجآنکھوں کے مسائل اور علاجچہرے اور جلد کے مسائلبلڈ پریشرموٹاپا کم کرنے کے آسان طریقےکمر درد کے مسائلجوڑوں کے درد کے مسائلڈپریشن اور ذہنی مسائل اور انکا علاجفالج کا علاجگردوں کے مسائلدانتوں کے مسائلناک کان گلے کے مسائلکھانسی اور گلے کے مسائلڈائٹنگ کے طریقےکینسر بانجھ پنکولیسٹرول ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2022 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2021 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.