Kela Sehat Bakhsh Phal - Article No. 869

کیلا۔ صحت بخش پھل - تحریر نمبر 869
گرم ممالک میں پیدا ہونے والے پھلوں میں کیلا بہت مقبول ہے۔ چوں کہ یہ غذائیت سے بھرپور اور ذائقے میں لذیدہوتاہے، اس لیے ہرخاص وعام اسے پسند کرتاہے۔ بچوں اور بڑوں دونوں کواسے اپنی غذایں ضرورشامل کرنا چاہیے۔
جمعرات 28 جنوری 2016
کیلے کے پودے یوں توستمبر اور اکتوبر میں اُگائے جاتے ہیں، مگراب یہ سارا سال بھی کاشت کیے جا سکتے ہیں، اس لیے کیلاہرموسم میں بہ آسانی دست یاب ہوتاہے۔ کیلابیج سے نہیں قلم سے اُگایاجاتاہے۔ اس کی جڑلے کرمٹی میں دبادی جاتی ہے۔ جب اس میں قوت نموپیداہوتی ہے تویہ زمین سے پھوٹ کر اُفقی انداز میں پھیلتی ہے۔ پھراس میں سے ننھا پودا پھوٹتاہے۔ پودے کے بارآورہونے پراس پھولوں کے گچھے بھی لگتے ہیں، جو سرخ رنگ کے ہوتے ہیں۔ یہ پھول کچھ مدت کے بعد پھل بن جاتے ہیں۔
(جاری ہے)
کیلا غذائیت بخش ہے۔ کیلے کی سوگرام مقدار میں درج ذیل مفید اجزاہوتے ہیں: پروٹین اء اگرام، چکنائی۲ء۰ گرام نشاستہ ۲۲ گرام(فرکٹوس، گلوکوس، سکروز، سیلولوس اور پیکٹن)۔
کیلاجب تک پک نہیں جاتا، سبزرنگ کاہوتاہے۔ اس وقت اس میں ایک فی صدشکراور ۲۰ فیصد نشاستہ ہوتاہے۔ جب کیلاپک جاتاہے تواس میں نشاستہ محض ایک فیصداور شکر۲۰ فیصد ہوجاتی ہے۔ کچے کیلے کو پودے سے اُتار کرپکنے کے لیے گوداموں میں محفوظ کردیاجاتاہے۔ کچے کیلے کو ۵ سے ۱۰ درجے حرارت پراور۸۰ سے ۹۰ فیصدنمی میں ۱۵ روزتک محفوظ رکھاجاسکتاہے۔ جب کیلے کوگوداموں میں محفوظ کیاجاتا یا برآمد کرنے کے لیے جہاز میں لاداجاتاہے تواسے ایتھائی لین (Ethylene) گیس سے گزارجاتا ہے، تاکہ یہ پک کرکھانے کے قابل ہوجائے۔ پکے ہوئے کیلے کووقت خائع کیے بغیر کھالینا چاہیے۔ پہلے زمانے میں کیلے کودوردراز علاقوں میں پہنچانادشوار ہوتاتھا، اس لیے کہ ذرائع وحمل محدود تھے، مگر اب یہ آسانی سے ہرجگہ پہنچادیاجاتاہے۔
کیلے کوریفریجریٹر میں نہیں رکھنا چاہیے، ورنہ یہ جلد سیاہ پڑجاتاہے۔ اسے مناسب درجہ حرارت پرکاغذ کے کسی تھیلے میں رکھنا چاہیے۔ کیلے کاشیک بھی بناکرپیاجاتاہے۔ جلد کی حفاظت کے لیے بننے والی مصنوعات میں کیلا استعمال کیاجاتاہے۔ اقوام متحدہ کے زراعی ادارے کے مطابق 1995ء میں کیلے کی پیداوار ساڑھے پانچ سے چھے کروڑٹن سالانہ تھی، جب کہ اس وقت اس کی پیداوارنوسے دس کروڑ ٹن ہوچکی ہے۔ کیلے کی 25فیصد پیداوار ہندستان میں ہوتی ہے، جب کہ باقی فلپائن، چین، برازیل اور ایکواڈورمیں ہوتی ہے۔
کیلے کے فائدے:
کیلا بہت سی بیماریوں سے بچاتاہے۔ بچوں کوابتدائی عمرمیں کیلے کاشیک بناکرپلانا چاہیے، کیوں کہ یہ ہڈیوں کومضبوط کرتاہے۔ یہ بڑھتی ہوئی عمرکی رفتار کوکم کردیتاہے۔ آنتوں میں زخم یاآنتوں سے خون آنے پر مریض کوکیلا کھلایاجاتاہے۔ کیلادل کے لیے مفید ہے اور جسم سے تیزابی مادوں کوخارج کرتاہے کیلے میں چوں کہ فولاد ہوتاہے، اس لیے جوافران خون کی کمی کاشکار ہیں، انھیں روزانہ کیلے کھانے چاہییں۔ کیلے میں ایک مفیدجزوسیروٹون (Serotonin) ہوتاہے، جوکھانے والے کے مزاج کو شگفتہ رکھتااور فیصلہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرتاہے۔ ایام کے دنوں میں خواتین کوجوتکلیف ہوتی ہے، کیلا اسے دورکرتاہے۔ یہ توانائی سے بھرپور ہوتاہے، اس لیے اعصاب کوتقویت دیتااور مدافعتی قوت میں اضافہ کرتاہے۔ اس میں میگنیزیئم اور پوٹاشیئم بھی ہوتاہے، اس لیے اسے کھانے سے اچھی نیند آتی ہے۔
کیلے میں شامل نشاستے سے خون میں شکر کی سطح بڑھ جاتی ہے، لیکن یہ دماغی توانائی میں اضافہ کرتااور مرکزی اعصابی نظا کومضبوط بناتاہے ۔ کیلاچوں کہ خون میں شکر بڑھاتاہے، لہٰذا اسے زیادہ نہیں کھانا چاہیے اور مناسب وقت پرکھانا چاہیے۔
کیلے میں بیٹاکیروٹین (Beta-Carotene) وافرمقدار میں ہوتی ہے۔ بیٹاکیروٹین جسم کے آزاد اصلیوں (Free Radicals) کے اثرات کوزائل کردیتی ہے۔ کیلاسرطان سے محفوظ رکھتاہے۔ اگر کیلے کو حیاتین اورھ(وٹامن سی اور ای) کے ساتھ کھایاجائے توزیادہ فائدہ پہنچتاہے۔ کیلے میں ریشے کی مقدارزیادہ ہوتی ہے، اس لیے یہ آنتوں کے لیے مفید ہے اورآنتوں کوسرطان سے محفوظ رکھتاہے۔
Browse More Ghiza Aur Sehat

وٹامن ڈی کی کمی نہ ہونے دیں
Vitamin D Ki Kami Na Hone Dein

میڈیٹیرین ڈائٹ کیا ہے
Mediterranean Diet Kya Hai

ماہِ صیام اور صحت
Mah E Siyam Aur Sehat

رمضان میں کونسی غذا کھائے اور کن سے پرہیز کریں
Ramzan Mein Konsi Ghiza Khaye Aur Kin Se Parhez Karen

ٹماٹر خوبیوں سے بھرپور نعمت
Tomato Khubiyon Se Bharpur Nemat

روزے رکھنے کے ناقابلِ یقین صحت بخش فائدے
Roze Rakhne Ke Naqabil E Yaqeen Sehat Bakhsh Faide

چار مشروبات جو بلڈ شوگر کو کنٹرول میں رکھتے ہیں
Chaar Mashroobat Jo Blood Sugar Ko Control Mein Rakhte Hain

گاجر کھائے صحت بنائے
Gajar Khaye Sehat Banaye

اگر ہمیشہ کھانے میں بسکٹ ہی کھاتے رہیں تو کیا ہو گا
Agar Hamesha Khane Mein Biscuit Hi Khate Rahen To Kya Ho Ga

سردیوں میں گرم دودھ پینا کن لوگوں کے لئے نقصان دہ ہے
Sardiyon Mein Garam Doodh Peena Kin Logon Ke Liye Nuqsan Deh Hai

پپیتے کے پتے
Papite Ke Patte

سرطان کے دوران اور علاج کے بعد مفید پھل
Cancer Ke Dauran Aur Ilaaj Ke Baad Mufeed Phal