Kewi Fruite Khush Nama Wa Khush Zaiqa Phal - Article No. 1152

کیوی فروٹ خوش نما و خوش ذائقہ پھل - تحریر نمبر 1152
کیوی فروٹ میں اتنی مقدار میں میں وٹامن C اور وٹامن E پایا جاتا ہے جو ایک بالغ فرد کی یومیہ غذائی ضرورت کے عین مطابق ہوتا ہے
جمعہ 29 ستمبر 2017
کیوی فروٹ میں اتنی مقدار میں میں وٹامن C اور وٹامن E پایا جاتا ہے جو ایک بالغ فرد کی یومیہ غذائی ضرورت کے عین مطابق ہوتا ہے
افشین حسین بلگرامی: سلینڈر نُما یہ پھل 3 سے 4 انچ لمبا ہوتا ہے۔ اس کی جلد کُھردری اور ہلکے بھورے رنگ کی حامل ہوتی ہے جو پھل کے اندرونی خوشنما ہرے رنگ کے چمکدار و رسیلے گودے سے بالکل مُتضاد نظر آتی ہے۔ گودے کے بیچوں بیچ نیم سخت مگر کھانے کے لائق دودھیا گودے کے اطراف ننھے ننھے نوکدار سیاہ بیجوں کا گول گِردہ اس پھل کی خوبصورتی میں چار چاند لگا دیتا ہے۔ کیوی فروٹ اپنی منفرد واچھوتی ساخت کی طرح یہ ایک مخصوص ‘ مزے دار ‘فرحت بخش اور ترشی مائل زبردست ذائقے کا حامل پھل بھی کہلاتا ہے۔
(جاری ہے)
تاریخ: کیوی فروٹ کو ماضی میں چینی کروندا کہا جاتا تھا۔
غذائیت:کیوی فروٹ میں اتنی مقدار میں وٹامن C اور وٹامن E پایا جاتا ہے جو ایک بالغ فرد کی یومیہ غذائی ضرورت کے عین مطابق ہے۔ اس کے علاوہ ایک عدد کیوی فروٹ میں (جو وزن میں تقریباََ 100 گرام ہو)یا 4 اونس کے کیوی فروٹ کا گودا تقریباََ 50kl/cal کلو کلیوریز پر مشتمل ہوتا ہے۔
خرید اری اور محفوظ رکھنا: خریدتے ہوئے ہمیشہ ایسے کیوی فروٹ کا انتخاب کریں جو نہ بہت زیادہ نرم ہو نہ بہت زیادہ سخت ہو اس کے علاوہ اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ پھل کا چھلکا کہیں سے کٹا ‘پھٹایا گلا‘سڑا نہ ہو۔ پکنے کے بعد کیوی فروٹ ناشپاتی کی طرح ہلکا نرم ہو جاتا ہے اس کا اندازہ اسے احتیاط ونرمی سے دبا کرکیا جاسکتا ہے لیکن سخت یا ہلکا کچّا پھل گھرپہ لانے یا استعمال کے وقت ہلکے ہلکے دبا کرنرم کیا جاسکتا ہے لیکن یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ اِسے کس حالت میں کھانا پسند کرتی ہیں۔ کیوی فروٹ کو محفوظ رکھنے کے لیے اِسے کمرہ کے درجہ حرارت پہ بھی رکھا جاسکتا ہے لیکن خیال رہے کہ اسے دوسرے پھلوں کے ساتھ مت رکھیے کیونکہ کیوی فروٹ میں موجود انزائمز دوسرے پھلوں کو جلدی پکادیں گے یا نرم کیوی فروٹ کئی ہفتوں تک ریفریجریٹر میں محفوظ حالت میں رکھے جاسکتے ہیں۔
سرونگ کی تیاری: کیوی فروٹ کا چھلکا یعنی اس کی جلد بھی کھائی جاتی ہے لیکن چھلکے کا غیر ہموار ذائقہ عموماََ کھانے میں نا خوشگوار یت کا تاثر پیدا کرسکتا ہے لہٰذا بہتر یہی ہوگا کہ پیشکش یا سرونگ سے قبل چھلکے کو تیز دھار والے چھوٹے چاقو سے اُتار دیا جائے۔ زیادہ خوشنما تاثر دینے کے لیے گودے کو چوڑائی کے رخ پر کانٹیں اور اس کی پھانکیں خوبصورتی سے سجایئے۔ یوں تو کیوی فروٹ سادہ کھانا بھی لاجواب ذائقہ دیتا ہے لیکن سوئیٹ ڈشنر جیسے کیک ، ٹارٹ ‘ پائی ‘ پیسٹری اور سلاد ‘ مشروبات ‘ آئسکریم کولی پھل یا سبزی سے تیار شدہ ایک گاڑھی سوس جسے ٹھنڈا اور گرم دونوں طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے۔ Sorbet وغیرہ کے ساتھ پیش خوشنما تاثر بھی دیتا ہے ۔ جبکہ کیوی فروٹ سے تیار شدہ ڈشنر کی انفرادیت بھی بے مثال ہوتی ہے۔ سوئیٹ ڈشز کے علاوہ بین الاقوامی نمکین ڈشز خاص طور پر مرغی‘ مچھلی اور گوشت سے تیار کی جانے والی بیشمار انٹر کونٹی نینشل ڈشز میں بھی کیوی فروٹ کو بہ شوق کثرت سے استعمال کیا جاتا ہے۔ کیوی فروٹ میں پائے جانے والے انزائمز گوشت کو تیزی سے گلانے کی زبردست صلاحیت کے حامل ہوتے ہیں۔ یقین نہیں آتا تو آزما کے دیکھ لیں۔ ایک گوشت کے ٹکڑے(تقریباََ 1/2 کلو ٹکڑا لیں)اس پر کیوی فروٹ کے کچلے ہوئے سلائس اچھی طرح مل کر صرف1/2گھنٹے کے لیے رکھ دیں اور اس کے بعد گوشت کو گرل کریں نتائج دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گی‘ کیوی فروٹ میں موجود انزائمز چونکہ خلیاتی وبافتوں کے مابین قائم قدرتی بندھن کوتوڑنے کی صلاحیتوں کا حامل ہے اس شمولیت غذائی مادّے کو سیٹ ہونے یا جمنے نہیں دے گی جبکہ دودھ سے تیار کی جانے والی ڈشز میں کیوی فروٹ کی شمولیت سے اس میں موجود انزائم دودھ کو پھاڑ کر دہی بنا دے گا جو یقینا ڈش کے ذائقے وہیت میں تبدیلی کا باعث بنے گا۔ اس لیے آئسکریم یا دیگر سوئیٹ ڈشز کی تیاری میں اپنی مرضی سے (یعنی فوڈ ایکسپرٹ کی صلاح کے بغیر)کیوی فروٹ استعمال نہ کریں کیونکہ آپ کی معمولی سی غلطی نہ صرف ڈش کے ذائقے و اس کی صورت کو خراب کردے گی بلکہ آپ کی محنت پر بھی پانی پھیر دے گی۔
Browse More Ghiza Aur Sehat

متوازن غذا اور صحت
Matwazan Ghiza Aur Sehat

شکر قندی کے لاجواب فوائد
Shakar Qandi Ke Lajawab Fawaid

زنک کی کمی
Zinc Ki Kami

سیب ۔ ایک جادوئی پھل
Apple - Ek Jadui Phal

جلد بوڑھے نہیں ہونا چاہتے تو پپیتا کھائیے
Jald Budhe Nahi Hona Chahte To Papita Khaiye

وٹامن ڈی اب دماغ کے لئے بھی مفید قرار
Vitamin D Ab Dimagh Ke Liye Bhi Mufeed Qarar

ہلدی کی مسیحائی طاقت کا راز
Haldi Ki Masihai Taqat Ka Raaz

کئی امراض میں مفید قدرتی جڑی بوٹیاں
Kayi Amraz Mein Mufeed Qudrati Jari Botiyan

چاکلیٹ بھی کھائیں وزن بھی نہ بڑھائیں
Chocolate Bhi Khaye Wazan Bhi Na Barhain

کھجور کھائیں صحت مند رہیں
Khajoor Khaye Sehatmand Raheen

خوب تربوز کھائیے
Khoob Tarbooz Khaiye

نئی نسل کا جنک فوڈ کی طرف رجحان
Nai Nasal Ka Junk Food Ki Taraf Rujhan