Khajoor Mah E Ramzan Ki Behtareen Soghaat - Article No. 2150

کھجور ماہ رمضان کی بہترین سوغات - تحریر نمبر 2150

منگل مئی

Khajoor Mah E Ramzan Ki Behtareen Soghaat - Article No. 2150
دنیا کی بہترین کھجور عجوہ کہلاتی ہے جو سعودی عرب کے مقدس شہروں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ اور ان کے مضافاتی علاقوں میں پائی جاتی ہے۔ کھجور کے درخت کو بھی اسی طرح تقدس کی علامت کہا گیا ہے۔ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس درخت کو مسلمان کہا کیونکہ یہ اپنی صفات میں صابر،شاکر اور اللہ کی طرف سے برکت والا ہے۔قرآن مجید کے علاوہ دیگر آسمانی صحیفوں میں بھی اس پھل کا ذکر آیا ہے۔


جس گھر میں کھجور نہ ہو وہ ایسا ہی ہے جہاں رزق نہ اترا ہو۔ہم ماہ رمضان کا انتظار کیوں کریں کیوں نا ہر ماہ کے سودے کی فہرست میں کھجور کو بھی شامل کریں اور اس کی طبی و روحانی افادیت سے مستفیض ہوں۔
انسانی جسم کو درکار تمام تر وٹامنز اور معدنیات کھجور میں موجود ہیں۔

(جاری ہے)

ہمارا طرز زندگی صحت بخش اصولوں کے تحت ہو تو کھانے کے بعد یا پہلے ایک کھجور کھانا صحت مند رکھ سکتا ہے۔

جیسے رمضان المبارک میں ہم افطار اور سحری میں کھجور کھا لیتے ہیں۔افطار کے وقت کھجور کھانے کی افادیت یوں ہے کہ بارہ سے چودہ گھنٹوں کے روزے کے بعد کھجور ہمیں فوری توانائی بہم پہنچاتی ہے۔
اس بار بھی ماہ رمضان گرمیوں میں آیا ہے۔روزہ داروں کو پیاس بھی ستائے گی۔اس صورتحال میں آپ سحری میں ایک کھجور کھا لیں گے تو طبیعت کو تقویت ملے گی اور توانائی بحال رہے گی۔


پیٹ کے کیڑوں کا خاتمہ بھی کھجور کھانے سے ہوتا ہے۔بچوں اور بڑوں کو نہار منہ ایک دانہ کھجور کھلا دی جائے تو یہ شکایت رفع ہو جاتی ہے۔
نئی ماؤں کو خون کی کمی کی شکایت لاحق ہو تو کھجور کھانے سے افاقہ ہوتا ہے۔غذائی کمی،فولاد کے حصول،غذودوں کے افعال بہتر بنانے اور سوزش کے لئے بھی کھجور بہترین پھل ہے۔
دل کے امراض مثلاً خون جمنے،شریانوں کی تنگی اور دیگر عارضوں سے بچاؤ کے لئے بھی کھجور مفید ہے۔

سانس اور دمے کی تکلیف سے نجات کے لئے کھجور بہترین تریاق ہے۔کھانسی میں بھی کھجور اکسیر کا درجہ رکھتی ہے۔یہ بلغم خارج کرتی ہے۔پرانے قبض کی بہترین دوا ہے۔کھجور کو کھیرے سے پہلے یا بعد میں بھی کھایا جا سکتا ہے مگر کشمش کے ساتھ کھانا مفید نہیں ہو گا۔طبعی بیماری سے اٹھنے والے مریضوں کی نقاہت دور کرنے کے لئے بھی کھجور بہترین انتخاب ہے۔


100 گرام کھجور کی غذائی اہمیت
ڈائٹری فائبر 32 فیصد
کیلوریز 14 فیصد
کاربوہائیڈریٹس 25 فیصد
پروٹین 5 فیصد
وٹامن 8B2 فیصد
نیاسین 5 فیصد
ایموفلیول 4 فیصد
وٹامن 3Kفیصد
پوٹاشیم 19 فیصد
کاپر 10 فیصد
آئرن 6 فیصد
میگنیشیم 11 فیصد
میگنیز 13 فیصد
غرضیکہ کھجور ماہ رمضان کی خاص الخاص سوغات بھی ہے۔عجوہ کھجور پاکستان میں بھی دستیاب ہو رہی ہے اس کے چند دانے ہی سہی مگر افطار کے لئے سنت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیروی کرنے میں تندرستی اور خیروبرکت کے بے شمار فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں۔
تاریخ اشاعت: 2021-05-11

Your Thoughts and Comments