Khajoor Qalab K Liay Achi - Article No. 1111

Khajoor Qalab K Liay Achi

کھجور قلب کیلئے اچھی - تحریر نمبر 1111

کھجور قوت مدافعت حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔اس کی اہمیت و افادیت احادیث سے ثابت ہے۔یہ ایک ایسی توانائی بخش غذا ہے،جسے صرف رمضان المبارک میں نہیں ،بلکہ سال کے دوسرے مہینوں میں بھی کھانا چاہیے۔ کھجور کی بہت سی اقسام ہیں،لیکن ان میں عجوہ کھجور کو زیادہ اہمیت حاصل ہے۔

جمعہ 14 جولائی 2017

تمثیلہ زاہد:
کھجور قوت مدافعت حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔اس کی اہمیت و افادیت احادیث سے ثابت ہے۔یہ ایک ایسی توانائی بخش غذا ہے،جسے صرف رمضان المبارک میں نہیں ،بلکہ سال کے دوسرے مہینوں میں بھی کھانا چاہیے۔ کھجور کی بہت سی اقسام ہیں،لیکن ان میں عجوہ کھجور کو زیادہ اہمیت حاصل ہے۔جدید تحقیق نے بھی یہ ثابت کیا ہے کہ عجوہ کھجور کے فائدے دیگر کھجوروں کے مقابلے میں زیادہ ہیں۔
کھجور گلوکوس کی شکل میں قدرتی شکر پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے،جو فورا جزوبدن بن جاتی ہے۔کھجور میں قدرت نے ایسی توانائی رکھی ہے کہ اسے کھاتے ہی بھوک ختم ہوجاتی ہے اور جسم میں طاقت آجاتی ہے ۔اس میں کیلسیئم،میگنیزیئم اور پوٹا شیئم جیسے صحت بخش اجزا پائے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

ریشہ ہونے کی وجہ سے یہ دل کے مریضوں کے لیے بھی فائدہ مند ہے،کیوں کہ اس میں چکنائی نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے ۔

کھجور کولیسٹرول کی سطح کم کرنے کے لیے سود مند ہے۔اگر آپ کا کولیسٹرول بڑھ گیا ہے تو اسے کم کرنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ آپ عجوہ کھجور کی گٹھلیاں پیس کر باریک سفوف بنا لیں۔پھر اسے روزانہ نہار منھ کھائیں۔اس طرح کولیسٹرول کم ہوجائے گا۔دوسرا طریقہ یہ ہے کہ تھوڑا سا سفوف ایک چمچہ شہد میں ملا کر کھائیں۔ آٹھ دس دن اسے پابندی سے نہار منھ کھائیں۔
پھر آدھے گھنٹے بعد ناشتا کرلیں،شہد اور کھجور کھانے کی عادت انجائنا سے بھی بچاتی ہے۔یہ قلب دوست پھل ہے۔دل کے مریضوں کو عجوہ کھجور کھانی چاہیے۔اس کے علاوہ جن لوگوں میں آیوڈین کی کمی ہوتی ہے،انہیں بھی خاص طور پر عجوہ کھجور کھانی چاہیے۔ کھجور تمام پھلوں میں زیادہ اہمیت کا درجہ رکھتی ہے ،اس لیے کہ یہ پورے جسم کو فائدہ پہنچاتی ہے۔رمضان المبارک میں افطار کے وقت کھجور کا خاص طور پر اہتمام اس لیے کیا جاتا ہے،کیوں کہ سارا دن روزہ رکھنے سے جسم پر نقاہت طاری ہوجاتی ہے اور اس وقت ایسی غذا کی ضرورت محسوس ہوتی ہے،جو فوری ہضم ہو کر جزوبدن بن جائے۔افطار کے وقت خالی معدہ ثقیل غذاؤں کو برداشت نہیں کرسکتا،اس لیے کھجور سے روزہ کھولا جاتا ہے۔

Browse More Ghiza Aur Sehat