Khajor Behtareen Ilaj Our Mukamal Khurak Hai - Article No. 1331

Khajor Behtareen Ilaj Our Mukamal Khurak Hai

کھجور بہترین علاج اور مکمل خوارک ہے - تحریر نمبر 1331

کجھور ایسا پھل ہے جو زیادہ تر مصر اور خلیج فارس کے علاقے میں پایا جاتا ہے۔ ویسے اب پاکستان میں بھی کاشت کی جار ہی ہے۔ دنیا کی سب سے اعلیٰ کجھور عجوہ ہے جو سعودی عرب کے مقدس شہر مدینہ منورہ اور مضافات میں پائی جاتی ہے کھجور کا درخت بھی مقدس مانا جاتا ہے۔آپ ﷺ نے اس درخت کو مسلمان کہا ہے کیونکہ صابر، شاکر اور اللہ کی طرف سے برکت والا ہے ۔ قرآن مجید کے علاوہ دیگر مقدس کتابوں میں بھی جابجا کھجور کا ذکر ملتا ہے نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ جس گھر میں کھجوریں نہ ہوں وہ گھر ایسا ہے کہ جیسے اس میں رزق نہ اترا ہو۔

بدھ 27 جون 2018

اعلیٰ کھجور عجوہ بہترین تواضح ہے
کجھور ایسا پھل ہے جو زیادہ تر مصر اور خلیج فارس کے علاقے میں پایا جاتا ہے۔ ویسے اب پاکستان میں بھی کاشت کی جار ہی ہے۔ دنیا کی سب سے اعلیٰ کجھور عجوہ ہے جو سعودی عرب کے مقدس شہر مدینہ منورہ اور مضافات میں پائی جاتی ہے کھجور کا درخت بھی مقدس مانا جاتا ہے۔آپ ﷺ نے اس درخت کو مسلمان کہا ہے کیونکہ صابر، شاکر اور اللہ کی طرف سے برکت والا ہے ۔

قرآن مجید کے علاوہ دیگر مقدس کتابوں میں بھی جابجا کھجور کا ذکر ملتا ہے نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ جس گھر میں کھجوریں نہ ہوں وہ گھر ایسا ہے کہ جیسے اس میں رزق نہ اترا ہو۔
کھجور ایک مکمل خوراک ہے:
انسانی جسم کو درکار تمام ترحیاتین اور معدنیات کھجور میں پائے جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)


شدیدگرمی کے عالم میں توانائی فوری طور پر بحال کرنا ہو تو کھجور سے پیاس بھی بجھتی ہے اور غذائیت بھی مہیا ہو سکتی ہے۔


پیٹ کے کیڑوں کا خاتمہ کرنا ہو تو کھجور نہار منہ کھانا مفید ہے۔
خون کی کمی کا شکار خواتین کو کھجور کھانے کی تلقین کی جاتی ہے خاص کر نئی ماوٴں کے لیے یہ اکسیر کا درجہ رکھتی ہے۔
غدودوں کی خرابی، جھلیوں کی سوزش ، غذائی کمی اور خون میں فولاد کی کمی دور کرنے کے لیے کھجور کھانا بے حد فائدہ دیتا ہے۔

دل کے دورے سے بچاوٴ کے لیے اور شریانوں کی تنگی دور کرنے کے لیے بھی کھجور بے حد مفید پھل ہے۔
دمے کے مریضوں کے لیے بھی یہ مفید ہے حکیم اور طبیب کھجور کی پسی ہوئی گھٹلیوں کو بھی سانس اور دل کی تکالیف میں استعمال کرواتے ہیں۔ یہ بلغم کو خارج کرتی ہے لہٰذا تپ دق میں بھی بہترین غذائی ہے اسی طرح پرانے قبض کی بہترین دوا ہے۔

نئی ماوٴں کی زچگی کے بعد کی کمزوری دور کرنے کے لئے دودھ میں کھجور ابال کر دی جاتی ہے۔ کھجور کو کھیرے کے ساتھ کھایا جا سکتا ہے مگر کشمش کے ساتھ کھانا مفید نہیں۔ اس طرح ایک وقت میں 7یا 8دانے کھانا کافی ہوتا ہے بشرطیکہ مریض طویل بیماری سے اٹھا ہو۔
بیشتر فوائد کے ساتھ ساتھ کھجور ہر عمرکے فرد کے لئے بہترین غذا ہے۔ یہ اعصابی نظام، حساسیت اور رات میں دکھائی نہ دینے جیسی شکایات میں بھی بہترین علاج ہے۔

Browse More Ghiza Aur Sehat