Kharboza - Garmiyon Ki Soghaat - Article No. 2177

Kharboza - Garmiyon Ki Soghaat

خربوزہ گرمیوں کی سوغات - تحریر نمبر 2177

خربوزہ ایک ایسا لذیذ اور مزیدار پھل ہے جسے ہر کوئی پسند کرتا ہے

منگل 15 جون 2021

برطانوی سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ پھل اور میوے انسان کی قدرتی غذا ہیں‘جو خوش ذائقہ ہونے کے ساتھ ساتھ انسانی طبیعت کے موافق بھی ہوتے ہیں اور اعضائے بدن کو طاقت فراہم کرتے ہیں۔اگر انسان ان قدرتی غذائی اشیاء پر اکتفا کرے تو کوئی بیماری اس پر حملہ آور نہیں ہو سکے گی۔شیریں پھل جو سورج کی حرارت سے پکتے ہیں ان میں شکر اور دوسرے طاقتور اجزاء پائے جاتے ہیں جو انسانی جسم کے لئے طاقت و قوت کا سر چشمہ ثابت ہوتے ہیں۔
مثال کے طور پر خربوزہ جو موسم گرما کا پھل ہے۔یہ ایک عام اور مشہور پھل ہے جس میں پروٹین‘نشاستہ‘کیلشیم‘فولاد‘وٹامن اے‘بی‘ڈی اور تانبا بھی پائے جاتے ہیں۔
خربوزہ ایک ایسا لذیذ اور مزیدار پھل ہے جسے ہر کوئی پسند کرتا ہے یہ جسم اور چہرے کو خوبصورت اور دلکش بنانے کے علاوہ رنگت نکھارنے کا بھی بہترین ذریعہ ہے۔

(جاری ہے)

یہ جگر اور گردوں کو تقویت دیتا ہے۔

گرمی کے موسم کی سختی اور تکالیف دور کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔اس سے بھوک کی کمی کی شکایت بھی دور ہو جاتی ہے۔کیونکہ یہ جلد ہضم ہونے والا پھل ہے اور دبلے پتلے افراد میں توانائی پیدا کرنے کا موٴثر ذریعہ ہے۔
حاملہ خواتین بھی اگر خربوزے کا استعمال کریں گی تو بچہ تندرست و توانا پیدا ہو گا۔خربوزہ سورج کی روشنی اور پانی سے فاسفورس حاصل کرتا ہے اور دماغ کو تقویت دینے کا سبب بنتا ہے۔

قدرت کی جانب سے گرمی کی شدت‘خشکی اور بدن کے کھردرے پن کو دور کرنے کے لئے خربوزہ فراہم کیا گیا ہے جو ایک وقت کی غذا کے حصول کا بہترین ذریعہ بھی ہے اور بدن میں خون اور روغنی مادہ پیدا کرتا ہے۔اس کے گودے میں پروٹین بنانے والے اجزاء فاسفورس‘ نشاستہ دار اجزاء انسانی بدن میں چستی پیدا کرتے ہیں۔خربوزے میں دو روٹیوں کے برابر غذائیت ہوتی ہے۔
یہ چہرے کو کیل اور داغ دھبوں سے نجات دلاتا ہے۔دماغ کو سکون بخشتا اور اسے کھانے سے بھرپور اور پُرسکون نیند آتی ہے۔
کہا جاتا ہے کہ گردوں کی صفائی اور ان میں جمعہ ہونے والی کثافتوں کو خارج کرنے میں خربوزہ اہم کردار ادا کرتا ہے۔اس طرح گردے اور مثانے میں پتھری نہیں بنتی۔خربوزے کا گودہ چہرے پر لگانے سے اس کی دلکشی میں اضافہ ہوتا ہے اور آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے بھی کم ہو جاتے اور رنگت میں نکھار پیدا ہوتا ہے۔
علاوہ ازیں یرقان کے مرض میں مبتلا افراد کے لئے بھی خربوزہ مفید ثابت ہوتا ہے۔ دبلے پتلے افراد اگر خربوزوں کا زیادہ استعمال کریں تو ان کے وزن میں کسی حد تک اضافہ ہو جاتا ہے۔اس کی غذائیت سے بھرپور صلاحیت وزن بڑھانے کا موٴثر ذریعہ ہوتی ہے۔اس میں موجود فلامنٹ دانتوں کو چمکدار بناتا ہے۔

Browse More Ghiza Aur Sehat