Khoob Phal Khaiye - Article No. 2209

Khoob Phal Khaiye

خوب پھل کھائیے - تحریر نمبر 2209

نہار منہ محض تازے پھل کھانا سب سے بہترین ناشتہ ہے

منگل 27 جولائی 2021

تازے پھل اور سبزیوں کا استعمال ہمیشہ سے ایک صحت مند عمل رہا ہے لیکن جدید تحقیقات کی رو سے غذائی ماہرین (nutrition specialist) اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ نہار منہ محض تازے پھل کھانا سب سے بہترین ناشتہ ہے۔پکا ہوا کھانا کھانے کے بعد پھل کھانے کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ پھل پکے ہوئے کھانے کے ساتھ جب معدہ میں جاتے ہیں تو معدہ صرف پکے ہوئے کھانے کو ہضم کرتا ہے اور پھل بغیر ہضم ہوئے معدہ سے آنت میں ہضم شدہ غذا کے ساتھ منتقل ہو کر جسم سے خارج ہو جاتے ہیں۔

(جاری ہے)


لیکن خالی پیٹ پھل کھانے سے یہ معدہ میں ہی ہضم ہوتے ہیں جس کے نتیجے میں بہترین غذائی توانائی حاصل ہوتی ہے جو جسمانی و ذہنی طاقت کے لئے بہت فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔لہٰذا کوشش کریں کہ صبح کا ناشتہ صرف تازے اور رسیلے پھلوں سے کریں تاکہ دوپہر کے کھانے تک نہ صرف آپ بھرپور غذائی توانائی حاصل کر چکے ہوں بلکہ پھلوں میں موجود خامرے (Enzymes) اور حیاتین (Vitamins) آپ کے نظام ہضم سے فاضل مادوں کو خارج کرکے آپ کو ہلکا پھلکا کر دیں۔اس کے علاوہ اگر دن میں کسی اور وقت آپ کا دل دوبارہ پھل کھانے کو چاہ رہا ہے تو پکا ہوا کھانا کھانے سے آدھے گھنٹے پہلے یا پکا ہوا کھانا کھانے کے 3 گھنٹے کے بعد پھل کھانے کی کوشش کریں۔

Browse More Ghiza Aur Sehat