Khubani Ka Mazedar Gooda Aur Sehat - Article No. 947
خوبانی کامزے دار گودا اور صحت - تحریر نمبر 947
ہفتہ 28 مئی 2016

سید رشید الدین احمد:
پاکستان میں خوبانی خوب ہوتی ہے۔ سوات کی سرخ اور زرد رسیلی خوبانی کے علاوہ کوہستان کی سفید خوشبودار خوبانی بھی لذت اور صحت کی فراہمی کااہم ذریعہ ہوتی ہے۔
چین کو اس کاوطن قراردیاجاتا ہے، جہاں اسے صدیوں سے جسم کو زہریلے مادوں سے نجات دلانے اور جسم میں اہم سیالات کی تیاری کے لیے کھایا جارہاہے۔ تحقیق نے بھی اس خوب صورت پھل کو غذائیت سے بھرپور قراردیا ہے۔ اسے بڑھاپا روکنے کے لیے بہت مئوثر پھل سمجھا جاتا ہے۔ اس گٹھلی اور گودے دار پھل کی خوشبواور اس کا میٹھا ذائقہ قدرتی مٹھائی ثابت ہوتا ہے۔ اسے چٹنی اور مربوں کی صورت میں محفوظ کرکے موسم کے بعد بھی مزے لے لے کر کھایاجاتا ہے۔ تازہ کے مقابلے میں خشک خوبانی زیادہ مزے دار ہوتی ہے، جسے سال بھر کھاکر صحت اور توانائی میں اضافہ کیاجاسکتا ہے۔
خوبانی حیاتین کاخزانہ:
تازہ اور خشک خوبانی حیاتین اور معدنی نمک، خاص طور پر فولاد کی فراہمی کااہم ذریعہ ہے۔ اس میں حیاتین الف (وٹامن اے) کے علاوہ حیاتین ج اور ھ (وٹامنزسی اور ای) بھی ہوتی ہیں۔ اس میں موجود فولاد، پوٹاشیئم اور بیٹا کیروٹین جسم میں انحطاط کاعمل سست کرکے بڑھاپا پاروکتے ہیں۔
خوبانی کاریشہ:
یہ ریشہ غذا کے ہضم اورجذب میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔خوبانی بیماریاں دور کرتی ہے، جن میں نظر کی کمزوری خاص طور پر قابل ذکر ہے۔اس کا اہم جزوبیٹاکیروٹین، جوجسم میں جاکر حیاتین الف میں تبدیل ہوجاتا ہے، آنکھ کے لیے بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔
خوبانی کاریشہ بدہضمی اور قبض کاتوڑ ہے۔ خوبانی کے غذائی ریشے سے آنتوں کی حرکت باقاعدہ رہتی ہے۔ اس طرح قبض نہیں ہوتا۔ آنتیں ریشے کی وجہ سے اپنا کام اچھی طرح کرتی ہیں۔
کھانے سے پہلے خوبانی کھانے سے ہضم کرنے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے۔ قبض کی پرانی شکایت ختم کرنے کے لیے روزانہ اچھے سے آٹھ خوبانیاں کھانا بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔
خون کی کمی:
خوبانی میں فولاد زیادہ ہوتا ہے۔ خون کی کمی میں مبتلاافراد کے لیے خوبانی بہت مفید ہے۔ اسے کھانے سے خون کی کمی کی علامات، مثلا سانس پھولنا، چکر، سرکادرد اور تھکن دور ہوجاتی ہے۔
بخار کاتوڑ:
تازہ خوبانی کے رس میں گلوکوس ملاکرپینے سے مریض تازگی اور فرحت محسوس کرتا ہے۔ اس میں گلوکوس کے بجائے شہد بھی شامل کیاجاسکتا ہے۔
یہ شربت بخار کی شدت کم کرتا ہے۔ پیاس کی شدت دورکرتا ہے اور جسم سے زہریلے مادے بھی خارج کردیتا ہے۔
دل کی تکلیف:
خوبانی میں شامل لائکوپین (LYCOPENE) دل کے لیے مضر کولیسٹرول ایل ڈی ایل ( LDL) کی سطح کم کرکے شریانوں کو صاف رکھتا ہے۔ واضح رہے کہ لائکوپین ایک اہم مانع سرطان کے طور پر بھی مفید اور مئوثر تسلیم کرلیاگیا ہے۔ شریانوں کے صاف رہنے سے دل کولیسٹرول اور دیگر زہریلے اثرات سے محفوظ رہتا ہے۔ اس کے علاوہ مٹاپا لاحق نہیں ہوتا اور ذیابیطس کاخطرہ بھی دور ہوجاتا ہے۔
خوبانی اور سرطان:
خوبانی قوت مدافعت میں اضافہ کرتی ہے۔ قوت مدافعت کے کم ہوجانے کی صورت میں سرطان جیسا مرض سراُٹھاتا ہے۔ خوبانی میں موجود حیاتین اور غذائی ریشہ بھی سرطان کاراستہ روکتے ہیں، خاص طور پر آنتوں میں اس کے ریشے کی وجہ سے سرطان کاسبب بننے والے اجزا جمع نہیں ہوپاتے۔
جلد کی شکایات:
زمانہ قدیم سے خوبانی کاشمار حسن افزا پھلوں میں ہورہاہے۔اس میں موجود حیاتین الف کی وجہ سے جلدی شکایات کامقابلہ کرنے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے۔ اس کالیپ بھی جلد کو تازگی اور ملائمت بخشتا ہے۔

(جاری ہے)

تاریخ اشاعت:
2016-05-28
Your Thoughts and Comments
مزید غذا اور صحت سے متعلق
-
دودھ ۔ ایک لطیف اور زود ہضم غذا
-
ہینگ ۔ خوبیوں سے بھرپور مسالا
-
سلاد کھائیں،موڈ بہتر بنائیں
-
رس بھری،عمدہ غذائیت کا سرچشمہ
-
صحت بخش لیچی
Articles and Information
غذا اور صحتغذا کے ذریعے بیماریوں کا علاجمضامینورزشناشتہ کے فوائدذیابیطس ۔ شوگرڈینگی بخار اور ڈینگی وائرسبواسیر اور اسکا علاجآنکھوں کے مسائل اور علاجچہرے اور جلد کے مسائلبلڈ پریشرموٹاپا کم کرنے کے آسان طریقےکمر درد کے مسائلجوڑوں کے درد کے مسائلڈپریشن اور ذہنی مسائل اور انکا علاجفالج کا علاجگردوں کے مسائلدانتوں کے مسائلناک کان گلے کے مسائلکھانسی اور گلے کے مسائلڈائٹنگ کے طریقےکینسر بانجھ پنکولیسٹرول ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2022 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2021 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.