Khubani Mazedar Shirin Zaiqay Se Saja Sehat Bakhsh Phal - Article No. 1035

خوبانی مزیدار شیریں ذائقے سے سجا صحت بخش پھل - تحریر نمبر 1035
اس غذائیت بخش پھل کو استعمال کرکے جلد کے متعدد عوارض اور پٹھوں کے کھنچاؤ جیسے مسائل کو باآسانی خود سے دوربھگایاجاسکتا ہے خوبانی جیسے لوکیلوری فروٹ میں موجود وٹامن Cجسم کے مدافعتی نظام کو بھی طاقتور بناتا رہے اور اس میں موجود منرلز جسم میں خون کے سرخ خلیات کی تشکیل کے نظام کو بھی مضبوطی فراہم کرتے ہیں
پیر 14 نومبر 2016
آپ نے یہ مقولہ تو بار ہاسنا ہوگا کہ ایک سبب روزانہ آپ کو ڈاکٹر سے دوررکھتا ہے لیکن کیا آپ اس حقیقت سے بھی واقف ہیں کہ چند خوبانیاں روزانہ کھانے سے آپ تمام بیماریوں کو خود سے دور کر سکتے ہیں‘ اس شیریں وذائقے دار پھل میں موجود فائبر کی زائد مقدار آپ کو قبض جیسے موذی مرض سے محفوظ رکھتی ہے۔ یہ آپ کے نظام انہضام کو بہتر بناتا اور آنتوں کو صاف کرتا ہے ۔ علاوہ ازیں یہ اپنے اندر پوٹاشیم (Potassium) کی کثیر مقدار رکھتا ہے جو آپ کے بڑھے ہوئے بلڈپریشر ک کنٹرول میں لے آتا ہے اور ان سب سے قطع نظر خوبانی میں موجود بیٹا کیروٹین جلد کی تانبا کی میں اضافہ کرنے بالوں کو صحت مند بنانے اور آنکھوں کے امراض کاسدباب کرنے کے ساتھ ساتھ کینسرجیسے موذی مرض سے بھی محفوظ رکھنے میں اہم کردارادا کرتا ہے (اس کی ایک مثال ہمیں گلگت میں ملتی ہے جہاں کے لوگ سارا سال خوبانی کو اپنی غذامیں شامل رکھتے ہیں حتیٰ کہ اسے سکھا کر اچار اور چٹنی کے طور پر بھی استعمال کرتے ہیں اور ان علاقوں میں ابھی تک سرطان کی کوئی شکایت نہیں ہے )۔
(جاری ہے)
اس مزے دار پھل میں حیاتین اور معدنی نمکیات کافی مقدار میں پائے جاتے ہیں ۔ کیروٹینائڈز اور وٹامن Aجیسے حیاتین سے بھرپور خوبانی کو اگر باقاعدگی سے کھایا جائے تو یہ آپ کو عمر سے رابطہ رکھنے والے امراض چشم سے محفوظ رکھنے اور بصارت کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرسکتی ہے ۔
علاوہ ازیں اس میں آئرن (Iron) اور کاپر (Copper) بھی کثیر مقدار میں پائے جاتے ہیں جو جسم میں خون کے سرخ خلیات کی تشکیل کرنے والے نظام کی صلاحیتوں میں اضافہ کرتے ہیں یعنی جسم میں ہیموگلوبن بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں ‘ خوبانی میں موجود وٹامن Cآپ کے مدافعاتی نظام کو مضبوط بناتا ہے ۔
اس چھوٹے سے مزیدار اور منفرد پھل کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں موجودقدرتی شکر آپ کے میٹھا کھانے کی اشتہار کو بھی بخوبی پورا کردیتی ہے اور آپ وزن بڑھ جانے کے خوف میں بھی مبتلا نہیں ہوتیں کیونکہ یہ ایک لوکیلوری پھل ہے ا س لیے آپ جسم پرچربی کی دبیزتہہ چڑھ جانے سے بھی خود کو محفوظ ومامون بنالیتی ہیں ۔
اس غذائیت بخش فروٹ کواستعمال کرکے آپ جلد کے متعدد عوارض اور پٹھوں کے کھنچاؤ جیسے مسائل کو باآسانی خود سے دور بھگاسکتی ہیں اس کے علاوہ اس پھل میں موجود لائیکوپین آپ کو کینسر جیسے خطرناک اور موذی مرض سے بھی تحفظ فراہم کرتے ہیں۔
خوبانی کے سیزن میں اپنے اندر صحت بخشی کی لامحدود خوبیاں سموئے تازے پھل کے چند دانے روزانہ نوش جاں کریں یاپھر تازی وخوبانیوں سے مزے مزے کی ڈشز تیار کرکے منفردو مزیدار ذائقے کے حامل اس ننھے منے پھل کے بڑے بڑے صحت بخش فوائد سے مستفیدہوں۔
Browse More Ghiza Aur Sehat

اگر ہمیشہ کھانے میں بسکٹ ہی کھاتے رہیں تو کیا ہو گا
Agar Hamesha Khane Mein Biscuit Hi Khate Rahen To Kya Ho Ga

سردیوں میں گرم دودھ پینا کن لوگوں کے لئے نقصان دہ ہے
Sardiyon Mein Garam Doodh Peena Kin Logon Ke Liye Nuqsan Deh Hai

پپیتے کے پتے
Papite Ke Patte

سرطان کے دوران اور علاج کے بعد مفید پھل
Cancer Ke Dauran Aur Ilaaj Ke Baad Mufeed Phal

مینگوسٹین فروٹ
Mangosteen Fruit

پانی قدرت کی لیبارٹری میں بنی قیمتی دوا
Pani Qudrat Ki Laboratory Mein Bani Qeemti Dawa

اُبلا ہوا انڈا یا آملیٹ
Ubla Hua Anda Ya Omelette

ڈائٹنگ اور ہماری دماغی صحت
Dieting Aur Hamari Dimaghi Sehat

کشمش ایک مفید میوہ
Kishmish Aik Mufeed Mewa

شہد اور دار چینی کے استعمال سے موٹاپا اور گلے کی خرابی دور
Shehad Aur Daar Cheeni Ke Istemal Se Motapa Aur Gale Ki Kharabi Dor

کیا کم خوراکی عمر بڑھا سکتی ہے
Kya Kam Khuraki Umar Barha Sakti Hai

بادام ایک خوش ذائقہ میوہ
Badam Ek Khush Zaiqa Mewa