Loquat - Article No. 1091

Loquat

لوکاٹ - تحریر نمبر 1091

ایک صحت بخش پھل

پیر 8 مئی 2017

لوکاٹ ترش اور شیریں ذائقہ پر مشتمل موسم گرما کا مزیدار پھل ہے۔لوکاٹ چین سے تعلق رکھتا ہے برصغیر پاک و ہند میں یہ پھل انگریزوں کے ساتھ آیا۔جاپان اور بحیرہ روم کے علاقوں میں کثرت سے پیدا ہوتا ہے۔ پاکستان میں بیشتر علاقوں میں لوکاٹ کے باغات ہیں وادی سوات ،کلر کہار،وادی کہون،پوٹھوہار ان میں سے اہم ترین ہیں۔تازہ پھل کے طور پر کھائے جانے کے علاوہ دنیا بھر میں لوکاٹ سے مختلف مشروبات،جام،جیلی اور چٹنیاں وغیرہ بھی تیار کی جاتی ہیں۔
جبکے اسکے پتے اور پھل کئی امراض کیلئے باعث شفاہیں۔لوکاٹ میں وٹامن سی،فولیٹ،میلنیشیم،سیلینیم،سوڈیم،زنک،کاپر،اومیگا،۳ اوراومیگا۲ فیٹی ایسڈزپائے جاتے ہیں۔سوگرام لوکاٹ میں صرف سینتالیس کیلوریز پائی جاتی ہیں اس وجہ سے وزن کم کرنے والے افراد کے لیے لوکاٹ انتہائی خوش ذائقہ تحفہ ہے۔

(جاری ہے)

جو فائبر(ریشہ) سے بھی بھر پور ہے۔شوگر کے مریض اسے بلا جھجک استعمال کرسکتے ہیں۔

کیونکہ اس کی مٹھاس نقصان دہ نہیں۔وٹامن اے کی موجودگی اسے بصری قوت اور دانتوں کی صحت کیلئے فائدہ مند بنادیتی ہے۔لوکاٹ مسکن حرارت ہونے کی وجہ سے خون کی حدت کو کم کرتے ہوئے موسم گرما کی بے چینی اور گھبراہت دور کرتا ہے۔امراض قلب کے مریضوں میں دل کرو فرحت اور سکون بخشتا ہے۔نظام انہضام کیلئے لوکاٹ انتہائی مفید ہے۔غذا کو جلد ہضم کرنے میں مد ددیتا ہے۔
مصفی خون ہونے کی وجہ سے گرمی دانوں میں موثر ہے۔ہمارے ہاں لوکاٹ کے پتوں سے فائدہ نہیں اٹھایا جاتا اور اسے ضائع کر دیا جاتا ہے جبکہ ان کی برآمد سے قیمتی زرمبادلہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں لوکاٹ کے پتے فولاد،کاپر،کیلشیم،میکنیشیم اور دیگر منزلز(معدنیات) کے حصول کا بہترین ذریعہ ہیں۔لوکاٹ لیف سے تیارشدہ ہربل ٹی،متلی،قے،ڈائریا،ڈپریشن اور مختلف قسم کے اورام ختم کرنے میں فائدہ مند ثابت ہوئی ہے۔
امراض تنفس خصوصاََ پھیپھڑوں کی بعض جدید امراض(سی اوپی ڈی وغیرہ)میں لوکاٹ لیف آکسیڈنٹ اور اینٹی ایجنگ صلاحیت رکھتے ہیں۔جلد اور دیگر اقسام کے کینسر کے بچاؤمیں لوکاٹ کے پتے ایک ڈھال کا کام کرتے ہیں۔لوکاٹ کے پتے انسانی جسم کے مدافعتی نظام کو طاقتور بناتے ہیں۔لوکاٹ لبلبہ کو تقویت فراہم کرتا ہے اس کے علاوہ انسانی جسم میں Tormentic acid پیدا کرتا ہے۔
جو انسولین کی پروڈکشن کر کے ذیابیطس کو کنٹرول کرنے کا باعث بنتا ہے۔اس حوالے سے لوکاٹ کے پتے 7 عدد ایک کپ پانی میں جوش دے کرچائے بنائیں اس ہربل ٹی کے ساتھ گٹھلی جامن کا 5 گرام سفوف صبح منہ نہار پھانک لیں چند دنوں میں شوگر کنٹرول ہوجائے گی۔علاوہ ازیں جگر کے پچیدہ امراض میں بھی لوکاٹ کے پتے مفید اثرات رکھتے ہیں۔
شربت لوکاٹ اشیاء: لوکاٹ آدھا کلو(رس نکال لیں)،چینی ایک کلو،پانی ایک بڑا گلاس
ترکیب:لوکاٹ کا رس پانی سمیت چینی میں شامل کر کے آگ پر خوب اچھی طرح پکائیں قوام گھاڑھا ہوجائے تو اتار کر ٹھنڈا کرلیں اور بوتلوں میں بھرلیں۔
تین یا چار بڑے چمچ شربت ایک گلاس پانی میں حل کر کے پئیں۔یہ نہایت ہی عمدہ اور مفید شربت ہے۔دماغ اور دل کو بے حد تقویت دیتا ہے۔خون کے جوش کو کم کرتا ہے۔موسم گرماکی بیشتر امراض میں فائدہ مند ہے۔کھٹی ڈکاریں اور منہ میں پانی آنے کوروکتا ہے متلی قے وغیرہ میں فوراََ اثر کرتا ہے۔

Browse More Ghiza Aur Sehat