Makai - Jaaron Ka Behtareen Tohfa - Article No. 2337
مکئی ۔ جاڑوں کا بہترین تحفہ - تحریر نمبر 2337
جمعرات 30 دسمبر 2021

حکیم حارث نسیم سوہدروی
مکئی ساری دنیا میں کاشت کی جاتی ہے،مگر اس کا پہلا وطن امریکہ ہے۔مکئی دو اقسام کی ہوتی ہے،زرد اور سفید۔سفید مکئی کا ذائقہ عمدہ اور لذیذ ہوتا ہے،جب کہ زرد قسم غذائیت کے اعتبار سے اچھی ہوتی ہے۔زرد رنگ کی مکئی میں بیٹا کیروٹین (Beta Carotene) پائی جاتی ہے۔بیٹا کیروٹین جسم میں حیاتین الف(وٹامن اے)بنانے میں مدد دیتی ہے اور اس کے ہضم و جذب میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔بیٹا کیروٹین بصارت کو بہتر کرتی ہے۔
مکئی میں کاربن کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے،اسی لئے یہ تیزی سے اُگتی اور اس کی پیداوار بھی زیادہ ہوتی ہے۔مکئی کا تعلق گھاس کے خاندان سے ہے۔ہمارے ہاں موسم سرما میں مکئی بڑی رغبت سے کھائی جاتی ہے۔اس کے نرم اور میٹھے بھٹے بھون کر اور اُبال کر بھی کھائے جاتے ہیں۔
بعض لوگ سادے بھٹے پسند کرتے ہیں۔مکئی سے آٹا بھی تیار کیا جاتا ہے۔مکئی کے آٹے سے بنی ہوئی روٹیاں موسم سرما میں لوگ بہت شوق سے کھاتے ہیں۔مکئی کی روٹی اور ساگ پنجاب کا روایتی اور ثقافتی کھانا شمار کیا جاتا ہے۔مکئی کی روٹی غذائیت سے بھرپور ہوتی ہے۔مکئی سے دلیا بھی بنایا جاتا ہے۔مکئی کا شمار دنیا بھر میں غلے کی حیثیت سے کیا جاتا ہے۔مکئی کے بیجوں سے تیل (Corn Oil) بھی نکالا جاتا ہے،جو صحت کے لئے بہت مفید ہوتا ہے۔یہ تیل بازار میں بہ آسانی ملتا ہے۔یہ تیل کولیسٹرول کی سطح متوازن رکھتا ہے۔اس طرح یہ قلب کے لئے مفید ہے۔
ماہرینِ صحت کے مطابق زیتون کے بعد دوسرے نمبر پر مکئی کا تیل ہے،جو صحت پر بہت اچھے اثرات مرتب کرتا ہے۔مکئی ہر لحاظ سے صحت کے لئے مفید ہے۔اسے کھانے سے خون میں کولیسٹرول کی سطح نہیں بڑھتی۔جن افراد کا کولیسٹرول بڑھ گیا ہو،ان کو مکئی کی روٹی ساگ کے ساتھ کھانی چاہیے۔اس سے جسم کو ریشے کی خوب مقدار مل جائے گی اور کولیسٹرول کی مقدار مناسب رہے گی۔اس طرح آنتوں کی کارکردگی بھی بہتر رہے گی۔ہمیں اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ اس نعمت سے خوب استفادہ کرنا چاہیے۔اس طرح قلب کے مسائل سے محفوظ رہیں گے۔سردی کے موسم میں لذیذ و مفید مکئی کھائیے اور صحت مند رہیے۔
مکئی ساری دنیا میں کاشت کی جاتی ہے،مگر اس کا پہلا وطن امریکہ ہے۔مکئی دو اقسام کی ہوتی ہے،زرد اور سفید۔سفید مکئی کا ذائقہ عمدہ اور لذیذ ہوتا ہے،جب کہ زرد قسم غذائیت کے اعتبار سے اچھی ہوتی ہے۔زرد رنگ کی مکئی میں بیٹا کیروٹین (Beta Carotene) پائی جاتی ہے۔بیٹا کیروٹین جسم میں حیاتین الف(وٹامن اے)بنانے میں مدد دیتی ہے اور اس کے ہضم و جذب میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔بیٹا کیروٹین بصارت کو بہتر کرتی ہے۔
مکئی میں کاربن کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے،اسی لئے یہ تیزی سے اُگتی اور اس کی پیداوار بھی زیادہ ہوتی ہے۔مکئی کا تعلق گھاس کے خاندان سے ہے۔ہمارے ہاں موسم سرما میں مکئی بڑی رغبت سے کھائی جاتی ہے۔اس کے نرم اور میٹھے بھٹے بھون کر اور اُبال کر بھی کھائے جاتے ہیں۔
(جاری ہے)
سردی کے موسم میں ریڑھیوں پر گرم اور بھنے ہوئے بھٹے نمک یا لیموں چھڑک کر عام فروخت کیے جاتے ہیں،جو بہت لذیذ ہوتے ہیں اور لوگ انھیں بڑی رغبت سے کھاتے ہیں۔
مکئی سے تیار کردہ پاپ کارن (Popcorn) بچے بہت شوق سے کھاتے ہیں۔بعض لوگ سادے بھٹے پسند کرتے ہیں۔مکئی سے آٹا بھی تیار کیا جاتا ہے۔مکئی کے آٹے سے بنی ہوئی روٹیاں موسم سرما میں لوگ بہت شوق سے کھاتے ہیں۔مکئی کی روٹی اور ساگ پنجاب کا روایتی اور ثقافتی کھانا شمار کیا جاتا ہے۔مکئی کی روٹی غذائیت سے بھرپور ہوتی ہے۔مکئی سے دلیا بھی بنایا جاتا ہے۔مکئی کا شمار دنیا بھر میں غلے کی حیثیت سے کیا جاتا ہے۔مکئی کے بیجوں سے تیل (Corn Oil) بھی نکالا جاتا ہے،جو صحت کے لئے بہت مفید ہوتا ہے۔یہ تیل بازار میں بہ آسانی ملتا ہے۔یہ تیل کولیسٹرول کی سطح متوازن رکھتا ہے۔اس طرح یہ قلب کے لئے مفید ہے۔
ماہرینِ صحت کے مطابق زیتون کے بعد دوسرے نمبر پر مکئی کا تیل ہے،جو صحت پر بہت اچھے اثرات مرتب کرتا ہے۔مکئی ہر لحاظ سے صحت کے لئے مفید ہے۔اسے کھانے سے خون میں کولیسٹرول کی سطح نہیں بڑھتی۔جن افراد کا کولیسٹرول بڑھ گیا ہو،ان کو مکئی کی روٹی ساگ کے ساتھ کھانی چاہیے۔اس سے جسم کو ریشے کی خوب مقدار مل جائے گی اور کولیسٹرول کی مقدار مناسب رہے گی۔اس طرح آنتوں کی کارکردگی بھی بہتر رہے گی۔ہمیں اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ اس نعمت سے خوب استفادہ کرنا چاہیے۔اس طرح قلب کے مسائل سے محفوظ رہیں گے۔سردی کے موسم میں لذیذ و مفید مکئی کھائیے اور صحت مند رہیے۔
تاریخ اشاعت:
2021-12-30
Your Thoughts and Comments
مزید غذا اور صحت سے متعلق
-
سلاد کھائیں،موڈ بہتر بنائیں
-
رس بھری،عمدہ غذائیت کا سرچشمہ
-
صحت بخش لیچی
-
گرمی کے مشروبات
-
افطار میں لال شربت اور اسمودھیز
Articles and Information
غذا اور صحتغذا کے ذریعے بیماریوں کا علاجمضامینورزشناشتہ کے فوائدذیابیطس ۔ شوگرڈینگی بخار اور ڈینگی وائرسبواسیر اور اسکا علاجآنکھوں کے مسائل اور علاجچہرے اور جلد کے مسائلبلڈ پریشرموٹاپا کم کرنے کے آسان طریقےکمر درد کے مسائلجوڑوں کے درد کے مسائلڈپریشن اور ذہنی مسائل اور انکا علاجفالج کا علاجگردوں کے مسائلدانتوں کے مسائلناک کان گلے کے مسائلکھانسی اور گلے کے مسائلڈائٹنگ کے طریقےکینسر بانجھ پنکولیسٹرول ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2022 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2021 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.