Mango - Phalon Ka Badshah Hai - Article No. 2130
آم،پھلوں کا بادشاہ ہے - تحریر نمبر 2130
اس پھل کے ساتھ تہذیب،ادب اور تاریخ کا رشتہ جڑا ہے
منگل 13 اپریل 2021
آم پکنے سے پہلے کیری کی شکل میں آتا ہے۔اس کا اچار ڈالا جاتا ہے۔آج بھی صاحب ثروت لوگ اپنے عزیز و اقارب اور دوستوں کو بطور تحفہ آم کی پیٹیاں بھجوایا کرتے ہیں۔گرمیوں میں ملنے ملانے جایا جائے تو آموں کا تحفہ ہی لے جایا جاتا ہے۔یہ خوبصورت رسم مہنگائی کی وجہ سے کم ضرور ہو گئی ہے مگر تاحال زندہ و جاوید ثقافت کہلاتی ہے۔
(جاری ہے)
آم واقعی ایسا پھل ہے جو تہذیب اور تاریخ سے جڑا ہوا ہے۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب اور سندھ آم کی پیداوار کے لئے بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔بازاروں میں اس پھل کی آمد مئی کے وسط میں شروع ہو جاتی ہے اور ابتداء میں دسہری،سندھڑی،الماس اور سرولی نظر آتے ہیں۔کچھ ہی دنوں بعد چونسہ آجاتا ہے جو کہ مجموعی طور پر سب سے زیادہ شیریں قرار دیا جاتا ہے۔
پاکستان میں قلمی آموں کی 149 اقسام پیدا ہوتی ہیں جن میں زعفران،ٹرایام،انفانسو،کیسر،دلپسند،سبزپوش ثمر،بہشت،فجری اور دیگر خاصے مشہور ہیں۔اہل سندھ سندھڑی کو پسند کرتے ہیں اس کا شوخ رنگ پیلا اور دیگر اقسام سے سائز میں بڑا ہوتا ہے۔
مینگو فیسٹیولز
پاکستان اور برطانیہ دونوں جگہ آموں کے میلے لگتے ہیں۔سندھ میں میرپور خاص کا میلہ خاصا مشہور ہے جہاں مقامی کاشتکاروں کے قلمی آم نمائش کئے جاتے ہیں۔برآمد کنندگان بڑے ذوق و شوق سے اس نمائش میں حصہ لیتے ہیں۔آم ہماری معیشت کا اہم حصہ ہیں۔اس کی ایکسپورٹ سے ہر سال حکومت پاکستان کو لاکھوں ڈالرز کی آمدنی ہوتی ہے۔متحدہ عرب امارات اور کویت میں بھی پاکستانی آموں کی بڑی کھپت ہے۔لندن میں بھی کم و بیش ہر سال مینگو فیسٹیول منعقد کیا جاتا ہے۔اہل یورپ بھی ہماری پاکستانی سوغات کو دل و جان سے عزیز رکھتے ہیں۔
Browse More Ghiza Aur Sehat
روزہ اور صحت
Roza Aur Sehat
ادرک کی چھوٹی سی جڑ ہماری صحت کی ضامن
Adrak Ki Choti Si Jar Hamari Sehat Ki Zamin
منقہ کھائے صحت پائے
Munakka Khaye Sehat Paye
ن سے ناشپاتی
Noon Se Nashpati
اسٹرابیری کے وہ حیرت انگیز فوائد جو آپ نہیں جانتے
Strawberry Ke Woh Hairat Angez Fawaid Jo Aap Nahi Jante
کیوی ۔ غذائیت اور افادیت سے مالامال فروٹ
Kiwi - Ghizaiyat Aur Afadiyat Se Malamaal Fruit
موسم ہے تو سرسوں کا ساگ ضرور کھائیں
Mausam Hai To Sarson Ka Saag Zaroor Khaain
دار چینی سپرفوڈ
Daar Cheeni Superfood
صحت مند دماغ کے حصول کے لئے انڈے کھائیے
Sehat Mand Dimagh Ke Husool Ke Liye Ande Khaiye
انڈوں کے بے شمار فوائد
Andon Ke Beshumar Fawaid
کشمش کا مشروب پئیں، تندرست رہیں
Kishmish Ka Mashroob Piyen, Tandrust Raheen
پانی پئیں، سمارٹ رہیں
Pani Piyain Smart Raheen