Mashroom Ghizai Khoobiyon Se Malaa Maal - Article No. 1361

Mashroom Ghizai Khoobiyon Se Malaa Maal

مشروم غذائی خوبیوں سے مالا مال - تحریر نمبر 1361

مشروم کو سبزیوں یا پھلوں کے گروپ میں شامل کیاجاتا ہے لیکن یہ ایک قسم کی فنجائی ہیں اور ان کی اپنی ایک علیحدہ شناخت اور سینکڑوں اقسام ہیں ۔

بدھ 5 ستمبر 2018

مشروم کو سبزیوں یا پھلوں کے گروپ میں شامل کیاجاتا ہے لیکن یہ ایک قسم کی فنجائی ہیں اور ان کی اپنی ایک علیحدہ شناخت اور سینکڑوں اقسام ہیں ۔
مشروم مختلف طریقہ طباخی کی حامل ڈشز جس میں ساتے ،گرلنگ اور اسٹرفرائنگ شامل ہیں سب میں بکثرت استعمال کیے جاسکتے ہیں یہ ڈش کے ذائقے کو جلا بخشے اور اسے منفرد خوبصورتی عطاکرتے ہیں
اگر آپ کو سبزیاں کھانا بے حد پسند ہے مگر آپ گو شت کے تمام غذائی اجزاء اورخوبیوں کا حصول بھی چاہتی ہیں تو مشروم یعنی کھمبی کے بارے میں سو چےئے ۔

جی ہاں مشرو ‘جس کی غذائی خوبیاں کئی طرح سے گوشت سے مماثل ہیں ۔یہ کم کیلو ریز اور کم کو لیسٹرول کی حامل ہوتی ہیں اور فنٹس (چکنائی)اور سوڈیم سے پاک ہوتی ہیں ۔مشروم دراصل Fungiکا معروف نام ہے جو کہ تو لیدی اور پھل دینے والی خوبیاں رکھنے کی حامل Fungiکی بڑی قسم ہے ایسی تولیڈی بڑی قسم جو فنجائی سے تعلق رکھتی ہے اس کی یا پھل دینے والی جسامت ایک عدد چھوٹے تنے (Stalk)اور ایک عدد چھتری نما Capپر مشتمل ہوتی ہے جس میں Sporesپائے جاتے ہیں اور یہ خوراک کے طور پر کھائی جانے کے قابل ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

یہ قسم مشروم کہلاتی ہے جبکہ بڑی فنجائی کی دوسری قسم جس کاStalkاورCapدونوں زہریلے ہوتے ہیں ۔کھانے کے قابل نہیں ہوتی اور زہریلی ہوتی ہے یہ قسم Toadstoolsکہلاتی ہے ۔بہر حال فنجائی کی ان دونوں اقسام اور ناموں میں یہ سے شناخت کرنا مشکل ہے کہ کون سی قسم زہریلی ہے اور کون سی کھانے کے قابل ہے ۔اس لیے اس کا محفوظ طریقہ یہی ہے کہ مارکیٹ اور اسٹورز پر دستیاب مشروم ہی خریدی جائیں تا کہ کسی خطرے کا خدشہ نہ رہے ۔

مشروم کی عام اقسام
:Black Trumpet
اس میں رنگ جامنی یا گہرا سیاہ ہو سکتا ہے یہ پتلی دیواروں اور قیف (Funnel) کی شکل کی حامل ہوتی ہیں ۔ اس کا گودے والا حصہ پتلا ہوتا ہے اور اس کا اپنا ایک مخصوص لطیف ذائقہ ہوتا ہے ۔
:Button
یہ تمام سال با آسانی مل جاتی ہیں دوسری مشروم کے مقابلے میں ان کا ذائقہ زیادہ من پسند ہوتا ہے ۔
:Maitake
یہ چشمے (عینک)سے ملتی جلتی شکل رکھنے والی مشروم کی قسم ”لکڑیوں کی مرغی “یا ''Hen of the woods ''کہلاتی ہے کیونکہ اس کی ظاہری صورت پروں پر مشتمل دکھائی دیتی ہے ۔

:Chanterelle
یہ جنگلی مشروم ایک Curvedبُگل (Trumpet) نما شکل یا گلدان نما صورت کا ہوتا ہے اس کا رنگ گہرا اور نج یا خوبانی کی طرح سنہری مائل ہوتا ہے اور اس کی خوشبو بھی خوبانی سے ملتی جلتی ہوتی ہے ۔
:Shiitake
Shiitakeکو چائنیز بلیک فورسٹ یا oakبھی کہاجاتا ہے یہ بھاری ‘رچ اور چاکلیٹ براؤن مشروم ایک لکڑی کا تنا اور گوشت جیسی ساخت رکھتی ہے اور اس کا ایک خوشگوار Woodyذائقہ ہوتا ہے ۔
مشرومز کو ہم کسی بھی شے کیساتھ کھا اور پکا سکتے ہیں یہ سب اجزاء کے ساتھ اچھی لگتی ہے اس کا اپنا ذائقہ بھی بر قرار رہتا ہے اور دیگر اجزا ء کے ذائقے کی آمیزش اسے مزید لذیذ بنادیتی ہے ۔یہ گوشت کے بغیر تیار کی جانے والی ڈشز کے لیے مثالی شے ہے ۔اسے سوپ ‘Appetisers‘بنیادی ڈشز اور سینڈ وچ سب جگہ بہترین اندا زمیں استعمال کیاجاسکتا ہے ۔
سیلینینئم
حیوانی غذاؤں مثلا گوشت وغیرہ اور اناج میں سیلینےئم کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے لیکن مشرومز بھی سیلینےئم سے مالا مال ہوتے ہیں یہ ان سبزی خوروں کے لیے اچھی خبر ہے ۔
جن کے لیے سیلینےئم کے ذرائع محدود ہیں ۔سیلینےئم سے پھر پور غذا لینے والوں کے بارے میں تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ وہ پروسٹیٹ کینسر سے محفوظ رہتے ہیں ۔سیلینےئم ایک بنیادی اور لازمی معدنیات ہے ۔جو وٹامن ''E''کی طرح کام کرتی ہے اور مانع تکسید کی پیداوار بڑھا کر خلیات کی تبارہی کوروکتی اور گھٹاتی ہے ۔یہ فری ریڈیکل کے خلاف موثر ہتھیار ہے جو کینسر اور بڑھاپے کی بیماریوں کے خطرات کا بنیادی سبب ہیں ۔
یہ مدافعتی یا مزا حمتی نظام جسم میں اہم کردار انجام دیتا ہے ۔اس کے علاوہ تھا ئرائڈسسٹم اور مردانہ نظام تو لید میں بھی موٴثر و مفید ہے ۔
پوٹا شیم
مشرومز میں پوٹا شیم بھی پایاجاتا ہے ۔یہ دل کی دھڑکن کو قابو میں رکھتا ہے عضلات کو توازن میں رکھنے والے مائع کو کنٹرول میں رکھتا ہے اور اعصابی نظام کو درست رکھتا ہے ۔امریکہ کی ”فوڈ اینڈ ڈرگس ایڈ منسٹر یشن (FDA)نے بیان جاری کیا ہے کہ ”وہ غذا جو پوٹا شیم کا بہترین ذریعہ ہیں اور سوڈیم کی کم مقدار کی حامل ہیں وہ بلڈ پریشر اور فالج ‘رعشے کے دورے ‘مرگی وغیرہ سے محفوظ رکھتی ہیں ۔
مشرومز دیگر کئی غذاؤں کے مقابلے میں پوٹا شیم کا بہترین ذریعہ ہیں ۔سفید مشروم میں ایک اور نج (موسمی ‘کینو )یا ایک ٹماٹر کے مقابلے میں زیادہ پوٹا شیم پایا جاتا ہے ۔مشرومز اکثر ان غذاؤں کے مقابلے میں پوٹا شیم کی کہیں زیادہ مقدار سے مالا مال ہیں جو پوٹا شیم کی فراہمی کے لیے مقبولیت رکھتی ہیں ۔
تانبا
مشروم تا نبے جیسی اہم معدنیات کی فراہمی کا بہترین ذریعہ ہیں ۔
ہم سب جانتے ہیں کہ فولادوہ معدنیات ہے جو جسم کے سرخ خیات بنانے میں مددگار ہے اور جسم کے تمام حصوں کو آکسیجن کی فراہمی کرتا ہے لیکن کیا آپ جانتی ہیں کہ فولاد تا نبے کے بغیر اہم ترین کام نہیں کرسکتا۔
وٹا منز
مشروم 3عدد سخت کام کرنے والے وٹامن Bکمپلیکس کی فراہمی کا بہترین ذریعہ ہیں جن میں رائبو فلاوین نیا سین اور پینٹو تھینک ایسڈز شامل ہیں رائبو فلاوین صحتمند اور بینائی کی تیزی کو بحال رکھتا ہے اور انہیں مزید نکھارتا ہے نیا سن نظام ہضم اور اعصابی نظام کو فعال بناتا ہے اور پینٹو تھینک ایسڈ ہارمونز کی تخلیق اور اعصابی نظام کی کارکردگی میں اہم کردار سر انجام دیتا ہے ۔

Browse More Ghiza Aur Sehat