Matwazan Gaza Zindagi Mein Kamyab Hone Ky Liye Zarori Hai - Article No. 1281

Matwazan Gaza Zindagi Mein Kamyab Hone Ky Liye Zarori Hai

متوازن غذا زندگی میں کامیاب ہونے کے لیے ضروری - تحریر نمبر 1281

اگر ہم غیر متوازن غذائیں زیادہ کھائیں گے ہمارا جسم اور دماغ مکمل طور پر فعال نہیں ہوسکے گے ہمیں ایسی متوازن غذا کھانے چاہئے جس میں وٹامنز فائبر صحت بخش چکنائی اور اومیگا تھری منرلز‘پروٹین اور کاربوہائیڈریٹ شامل ہوں تاکہ ہم آپ کو چاق و چوبند اور صحتمند محسوس کریں

بدھ 21 مارچ 2018

صحتمند اور دماغ کے لیے متوازن اور صحتمند غذا نہایت ضروری ہے ماہرین کہتے ہیں کہ آپ جو کچھ کھاتے ہیں آپ کا جسم اور دماغ اس کا اعکاس ہوتا ہے اور یہ بات واقعی درست ہے کہ اگر ہم غیر متوازن غذائیں زیادہ کھائیں گے ہمارا جسم اور دماغ مکمل طور پر فعال نہیں ہوسکے گے ہمیں ایسی متوازن غذا کھانے چاہئے جس میں وٹامنز فائبر صحت بخش چکنائی اور اومیگا تھری منرلز‘پروٹین اور کاربوہائیڈریٹ شامل ہوں تاکہ ہم آپ کو چاق و چوبند اور صحتمند محسوس کریں موجود دور میں صحتمند رہنے کے لیے ضروری ہے کہ صحت بخش غذاﺅں کو روزمرہ زندگی کا حصہ بنایا جائے کھانا محض ذائقہ دار نہ ہو بلکہ غذائیت سے بھرپور ہو۔

(جاری ہے)

والدین کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ ان کی اولاد زندگی کی ہرمیدان میں کامیابی حاصل کریں ان کے بچے خاندان اور ملک کے لیے کوئی ایسا کارنامہ انجام دیں جو ان کے لیے باعث فخر ہواب چاہے وہ علمی میدان ہو یا کھیلوں کا میدان جیت بس ان کے بچے کا مقدر ہے ان تمام چیزوں کے لیے ضروری ہے کہ ان کے بچوں کی ذہنی اور جسمانی صحت شاندار ہو اچھی جسمانی اور ذہنی صحت کے ساتھ ہی زندگی کے ہر میدان میں آگئے بڑھا جاسکتا ہے والدین کا یہ فرض ہے کہ بچوں میں درست غذائی عادات کو پروان چڑھایا جائے بڑھتی ہوئی عمر کے بچوں میں جب نشوونما کا عمل جاری ہوتا ہے تو ان کے جسم کو غذائیت سے بھرپور کھانے کی ضرورت ہوتی ہے نوجوان کو بڑھتی ہوئی عمر میں ایسی غذا استعمال کرنی چاہیے جس میں لحمیات وٹامن معدنیات اور کاربوہائیڈریٹ وغیرہ شامل ہین ماہرین کے مطابق زندگی کے ابتدائی پانچ سال صحت و نشوونما کے لیے بہت اہم ہوتے ہیں اس دوران انسانی جسم تیزی سے نشوونما پاےا ہے یہ بات واضح ہے کہ جن بچوں کی خوراک میں دودھ پھل اور سبزیاں شامل ہوتی ہے وہ زندگی کے ہر میدان میں دیگر بچوں کی نسبت زیادہ آگے ہوتے ہیں کھیل کود ہو یا پڑھائی کا میدان وہ ہر جگہ نمایاں نظر آتے ہیں اچھی غذا مناسب جسمانی ورزش صحت مند زندگی کے لیے ضروری ہے اس لیے اگر والدین اپنے بچوں کو معاشرے کا صحت مند افعال اور کارآمد رکن بنانا چاہتے ہیں تو ان کی غذا پر توجہ دیں آج کے بچے مستقبل کے معمار ہیں انہیں صحت مند چاق و چوبند اور توانا ہونا چاہیے تاکہ وہ ہر میدان میں کامیابی حاصل کرسکیں،

Browse More Ghiza Aur Sehat