Meetha Aur Mazedaar Phal Sharifa - Article No. 938
میٹھا اور مزے دار شریفہ - تحریر نمبر 938
جمعرات 5 مئی 2016

ایم۔ شفیق احمد:
شریفہ گرم آب وہوا کاپھل ہے۔ یہ دنیا کے بہت سے ممالک میں بڑے شوق سے کھایاجاتا ہے۔ شریفے کا آبائی وطن جزائر غرب الہند (ویسٹ انڈیز) ہے۔ شریفہ یہاں سے ہوتا ہواجنوبی میکسیکو پہنچا۔ پھروسطی امریکا پہنچا۔ بعدازاں یہ جنوبی پیرو اور برازیل میں متعارف ہوا۔ اب یہ برمودا، جنوبی فلوریڈا جنوبی امریکا اور ہندوستان کے شہر کولکتہ (کلکتہ) میں بھی کاشت کیاجارہاہے۔پاکستان میں اس کی کاشت کم کی جاتی ہے۔ یہ صرف صوبہ سندھ میں کاشت کیاجاتا ہے۔ پھلوں کے شوقین افراد اسے اپنے گھر کے باغیچے میں بھی کاشت کرلیتے ہیں۔
شریفے کی کاشت بیج کے علاوہ قلم لگانے اور پیوندکاری سے بھی کی جاتی ہے۔ اس کی فصل سال میں صرف دو مرتبہ ہوتی ہے۔
کچا شریفہ جو سبزرنگ کا ہوتا ہے، اسے اگر کاغذ میں لپیٹ کرآٹھ دس دن کے لیے اسٹور میں رکھ دیاجائے تو وہ پک جاتا ہے۔ شریف کے بیج سیاہ، چمک دار اور بہت کڑورے ہوتے ہیں۔ یہ بیج صرف ادویہ میں ہی استعمال کیے جاتے ہیں۔
ایک ماہر نباتات کاکہنا ہے کہ شریفے کی پتیوں کا نمک ملا جو شاندہ اگر پھوڑے، پھنسیوں اور زخموں پر لگایا جائے تو فائدہ ہوتا ہے اور ان سے نجات مل جاتی ہے۔ ان پتیوں کا جوشاندہ پینے سے رسولی اور معدے کے زخم دور ہوجاتے ہیں۔ پتیوں کی لگدی (پیسٹ) سر پرلگانے سے بالوں میں جوئیں ختم ہوجاتی ہیں۔ شریفے کے درخت کی چھال اسہال دور کرنے میں مفید ہے۔ اس کی جڑ پیچش، مالیخولیااور ریڑھ کی ہڈی کی تکلیف ختم کردیتی ہے۔
شریفے میں جمنے والی چکنائی (Saturatedfat) کم ہوتی ہے، البتہ لحمیات اور نشاستہ زیادہ ہوتے ہیں۔ اس میں حیاتین الف (وٹامن اے) حیاتین ج (وٹامن سی) پوٹاشیم، میگینزئیم اور فولاد بھی پائے جاتے ہیں۔ حیاتین الف بینائی بہتر کرتی ہے۔ حیاتین ہڈیوں کی خشکی روکنے میں مدد کرتی ہے۔ پوٹاشیم پٹھوں کی کمزوری کو دور کرتا ہے۔ میگینزئیم جوڑوں کے درد اور ورم سے نجات دلاتا ہے۔
شریفے کے میٹھے اور مزے دار گودے سے آئس کریم بنائی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ ملک شیک بھی بنایا جاتا ہے۔ شریفے کے درخت کی لکڑی کام آتی ہے۔ دیہات میں اس کی لکڑی سے چھوٹے زرعی اوزاروں کے دستے بنائے جاتے ہیں۔ بیلوں کوبل سے جوڑنے کے لیے اس کی لکڑی استعمال کی جاتی ہے۔
پاکستان میں اسٹرابیری، لوکاٹ اور لیچی پہلے کاشت نہیں ہوتے تھے، مگر اب کاشت کیے جارہے ہیں۔ اب یہ پھل نہ صرف ملکی ضرورت کو پورا کررہے ہیں، بلکہ ان کے ذریعے سے زرمبادلہ بھی کمایاجا رہا ہے زراعت سے وابستہ افراد کو شریفے کی کاشت بڑھانے پر بھی توجہ دینی چاہیے۔
شریفہ گرم آب وہوا کاپھل ہے۔ یہ دنیا کے بہت سے ممالک میں بڑے شوق سے کھایاجاتا ہے۔ شریفے کا آبائی وطن جزائر غرب الہند (ویسٹ انڈیز) ہے۔ شریفہ یہاں سے ہوتا ہواجنوبی میکسیکو پہنچا۔ پھروسطی امریکا پہنچا۔ بعدازاں یہ جنوبی پیرو اور برازیل میں متعارف ہوا۔ اب یہ برمودا، جنوبی فلوریڈا جنوبی امریکا اور ہندوستان کے شہر کولکتہ (کلکتہ) میں بھی کاشت کیاجارہاہے۔پاکستان میں اس کی کاشت کم کی جاتی ہے۔ یہ صرف صوبہ سندھ میں کاشت کیاجاتا ہے۔ پھلوں کے شوقین افراد اسے اپنے گھر کے باغیچے میں بھی کاشت کرلیتے ہیں۔
شریفے کی کاشت بیج کے علاوہ قلم لگانے اور پیوندکاری سے بھی کی جاتی ہے۔ اس کی فصل سال میں صرف دو مرتبہ ہوتی ہے۔
(جاری ہے)
مارچ کے مہینے میں پھول کھلتے ہیں۔ جولائی کے مہینے میں یہ پھول پھل بن جاتے ہیں اور دسمبر میں پھل پک کر تیار ہوجاتے ہیں۔
شریفے کا درخت پانچ میٹر اونچا ہوسکتا ہے۔ اس کی پتیاں لمبی اورکھردری ہوتی ہے۔ اس کا پھل باہر سے سبزرنگ کا اور سخت ہوتا ہے۔ پھل جب پک جاتا ہے تو اس کا چھلکا نرم پڑجاتا ہے۔ ذرا سا دبانے پر چھلکا ٹوٹ جاتا ہے۔ پھل کے اندر کا سفید، مزے دار گودا شوق سے کھایا جاتا ہے۔کچا شریفہ جو سبزرنگ کا ہوتا ہے، اسے اگر کاغذ میں لپیٹ کرآٹھ دس دن کے لیے اسٹور میں رکھ دیاجائے تو وہ پک جاتا ہے۔ شریف کے بیج سیاہ، چمک دار اور بہت کڑورے ہوتے ہیں۔ یہ بیج صرف ادویہ میں ہی استعمال کیے جاتے ہیں۔
ایک ماہر نباتات کاکہنا ہے کہ شریفے کی پتیوں کا نمک ملا جو شاندہ اگر پھوڑے، پھنسیوں اور زخموں پر لگایا جائے تو فائدہ ہوتا ہے اور ان سے نجات مل جاتی ہے۔ ان پتیوں کا جوشاندہ پینے سے رسولی اور معدے کے زخم دور ہوجاتے ہیں۔ پتیوں کی لگدی (پیسٹ) سر پرلگانے سے بالوں میں جوئیں ختم ہوجاتی ہیں۔ شریفے کے درخت کی چھال اسہال دور کرنے میں مفید ہے۔ اس کی جڑ پیچش، مالیخولیااور ریڑھ کی ہڈی کی تکلیف ختم کردیتی ہے۔
شریفے میں جمنے والی چکنائی (Saturatedfat) کم ہوتی ہے، البتہ لحمیات اور نشاستہ زیادہ ہوتے ہیں۔ اس میں حیاتین الف (وٹامن اے) حیاتین ج (وٹامن سی) پوٹاشیم، میگینزئیم اور فولاد بھی پائے جاتے ہیں۔ حیاتین الف بینائی بہتر کرتی ہے۔ حیاتین ہڈیوں کی خشکی روکنے میں مدد کرتی ہے۔ پوٹاشیم پٹھوں کی کمزوری کو دور کرتا ہے۔ میگینزئیم جوڑوں کے درد اور ورم سے نجات دلاتا ہے۔
شریفے کے میٹھے اور مزے دار گودے سے آئس کریم بنائی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ ملک شیک بھی بنایا جاتا ہے۔ شریفے کے درخت کی لکڑی کام آتی ہے۔ دیہات میں اس کی لکڑی سے چھوٹے زرعی اوزاروں کے دستے بنائے جاتے ہیں۔ بیلوں کوبل سے جوڑنے کے لیے اس کی لکڑی استعمال کی جاتی ہے۔
پاکستان میں اسٹرابیری، لوکاٹ اور لیچی پہلے کاشت نہیں ہوتے تھے، مگر اب کاشت کیے جارہے ہیں۔ اب یہ پھل نہ صرف ملکی ضرورت کو پورا کررہے ہیں، بلکہ ان کے ذریعے سے زرمبادلہ بھی کمایاجا رہا ہے زراعت سے وابستہ افراد کو شریفے کی کاشت بڑھانے پر بھی توجہ دینی چاہیے۔
تاریخ اشاعت:
2016-05-05
Your Thoughts and Comments
مزید غذا اور صحت سے متعلق
-
ہینگ ۔ خوبیوں سے بھرپور مسالا
-
سلاد کھائیں،موڈ بہتر بنائیں
-
رس بھری،عمدہ غذائیت کا سرچشمہ
-
صحت بخش لیچی
-
گرمی کے مشروبات
Articles and Information
غذا اور صحتغذا کے ذریعے بیماریوں کا علاجمضامینورزشناشتہ کے فوائدذیابیطس ۔ شوگرڈینگی بخار اور ڈینگی وائرسبواسیر اور اسکا علاجآنکھوں کے مسائل اور علاجچہرے اور جلد کے مسائلبلڈ پریشرموٹاپا کم کرنے کے آسان طریقےکمر درد کے مسائلجوڑوں کے درد کے مسائلڈپریشن اور ذہنی مسائل اور انکا علاجفالج کا علاجگردوں کے مسائلدانتوں کے مسائلناک کان گلے کے مسائلکھانسی اور گلے کے مسائلڈائٹنگ کے طریقےکینسر بانجھ پنکولیسٹرول ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2022 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2021 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.