Meethay Meethay Gurh Kay Meethay Fawaid - Article No. 894

Meethay Meethay Gurh Kay Meethay Fawaid

میٹھے میٹھے گڑ کے میٹھے فوائد - تحریر نمبر 894

گڑ جسم سے زہریلے مادوں کوخارج کرکے جگرکوصاف کرنے کاکام نہایت بہترین انداز میں گرتا ہے

پیر 14 مارچ 2016

گڑان ریفائنڈشکر کی مدد سے تیارکیاجاتا ہے اور گنے کے رس کو ایک جگہ جمع کرکے خوب پکایاجاتا ہے جب تک یہ سخت شکل اختیار نہیں کرلیتا ہے۔ جبکہ اس کو مزید خوش ذائقہ بنانے کے لیے اس میں ناریل اور کھجوریں بھی شامل کی جاتی ہیں لیکن خالص گنے کے رس سے تیارکردہ گڑزیادہ مقبولیت کاحامل ہے۔ قدیم زمانے سے گڑکو پکوان کی تیاری اور مختلف قسم کی بیماریوں کے علاج کے لیے استعمال کیاجارہا ہے۔
گڑ سفید شکر سے بہتر ہے اور یہ صحت وتندرستی کے لیے نہایت فائدہ مندومفید ثابت ہوتا ہے۔ گڑ میں جسم کی اندرونی صفائی کرنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے۔ نظام ہضم کوبھی درست رکھتا ہے اور اس میں اچھی خاصی مقدار میں منزلہ کی تعدادموجود ہوتی ہے۔ مندرجہ ذیل میں آپ کو گڑکے 5فوائد کے بارے میں تفصیل سے بتایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

گڑ کی ان حیرت انگیز خوبیوں کو جان کریقینا آپ اس کا روزانہ استعمال شروع کردیں گے۔


گڑ قبض کی شکایت کودور کرنے کے لیے نہایت اکسیروفائدہ مند ہے۔ یہ جسم میں زودباہضم انزائمز کو متحرک کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ چنانچہ اس کی بدولت جسم غذا کونہایت مناسب انداز میں ہضم کرلیتا ہے۔ اس لیے اکثر افراد کھانا کھانے کے بعد گڑ کے چھوٹے سے ٹکڑے کوکھانے کو ترجیح دیتے ہیں۔
گڑ جسم سے زہریلے مادوں کو خارج کرکے جگر کو صاف کرنے کاکام کرتا ہے اور ایک بہترین کلینزر ثابت ہوتا ہے۔

گڑ میں بڑی تعداد میں اینٹی آکسایڈنٹ منرلزپائے جاتے ہیں مثلاََ زنک اور سیلینیم جو جسم میں فری ریڈیکلزکوکنٹرول کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ یہ اینٹی آکسیڈنٹ انفیکشن کے خلاف ایک حفاظتی دیوار قائم کردیتے ہیں اور مدافعتی نظام کو مضبوط وطاقتور بناے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔
گڑ قدرتی طور پر نہایت شیریں اور خوش ذائقہ لذت کاحامل ہوتا ہے اور جسم کو توانائی بہم پہچانے میں اہم کردار اداکرتا ہے۔
یہاں تک کہ کمپنیز میں مصنوعی طریقے سے تیارکردہ شہد سے زیادہ صحت بخش اور غذائیت بخش ہوتا ہے۔
گڑ میں وافرمقدار میں آئرن موجود ہوتا ہے۔ جو خون میں آئرن کی کمی کوپوراکرنے اور انیمیا جیسی بیماری سے محفوظ رکھنے میں معاونت فراہم کرتا ہے۔ گڑ میں موجود مٹھاس ایک سفید ہارمون خارج کرتی ہے جسے انڈورپھن کہاجاتا ہے۔ یہ ہارمون خواتین کے جملہ امراض اورخاص کرایام میں ہونے والی تکلیف کودور کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ گڑ کو حکماء اطباء روایتی طور پر یرقان کے علاج معالجے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔

Browse More Ghiza Aur Sehat