Meethe Pake Khushbudar Amrood - Article No. 2672

Meethe Pake Khushbudar Amrood

میٹھے،پکے،خوشبودار امرود - تحریر نمبر 2672

فروٹ چاٹ کا اہم جزو

منگل 28 مارچ 2023

امرود کسی بھی رنگ کا ہو سرخ یا سفید یہ نہایت مفید اجزاء اور ذائقے پر مشتمل ہوتا ہے۔سال میں دو مرتبہ مارکیٹ میں آنے والا یہ پھل ہر دو موسموں کے لئے عمدہ خواص رکھتا ہے۔سردیوں میں نزلہ کھانسی اور موسم بہار اور اوائل گرما میں یہ قوت ہاضمہ،پیٹ کے کیڑوں،منہ کے چھالوں اور کولیسٹرول کم کرنے کے لئے مفید پھل ہے۔امرود میں پروٹین کے علاوہ معدنی نمک مثلاً فاسفورس،کیلشیم اور آئرن کے ساتھ ساتھ وٹامن A،B اور C بھی کافی مقدار میں ہوتے ہیں۔
اگر آپ میٹھے،پکے اور خوشبودار امرود کھائیں تو موڈ اچھا ہو جاتا ہے۔گھبراہٹ کا مرض دور ہو جاتا ہے۔یہ دل و دماغ کو توانا کرنے والا پھل ہے۔اس کے بیجوں سے پیٹ کے کیڑے ختم ہو جاتے ہیں۔یہ آنتوں کی سستی دور کرتا ہے۔پیٹ اور آنتیں صاف ہو جائیں تو جگر اور معدہ فعال ہو جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے بعد نظام ہاضمہ درست ہو جاتا ہے۔
امرود میں فائبر کی موجودگی خون کے بہت سے زہریلے مادوں،نقصان دہ کولیسٹرول اور اضافی چکنائی کو زائل کرتا ہے۔

دل کے امراض اور ہائی بلڈ پریشر میں مفید پھل سمجھنے کی ایک وجہ سمجھ میں آتی ہے کہ یہ شریانوں اور رگوں کو کھولتا ہے۔دوران خون کی روانی بھی بہتر بناتا ہے۔تمام وٹامنز کے ساتھ یہ قوت مدافعت کو بہتر بناتا ہے۔موسمی نزلے اور متعدد بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔جگر کی سستی دور کرنے کے لئے امرود کا رس پینا تریاق ہے۔امرود جلد کی خرابیاں بھی دور کرتا ہے اور گردوں کے افعال بھی درست رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

امرود کے پتے ادویات بنانے میں استعمال ہوتے ہیں۔اگر اس کی قاشیں بنائی جائیں اور اسے سیاہ مرچ اور نمک کے ساتھ استعمال کیا جائے تو بلغم سینے پر نہیں جمتا۔کچے امرود کھانے سے پرہیز کرنا ضروری ہے۔اگر گھر میں آ جائیں تو انہیں صاف کر کے آٹے کے کنستر میں دبا دیں یہ آم کی طرح پکنے میں زیادہ دیر نہیں لگاتے۔
پکے ہوئے پھل کو بہت دیر تک رکھا رہنا بھی درست نہیں اس میں بیکٹیریا فوراً پیدا ہوتے ہیں۔
امرود کو چھری سے کاٹنے کے بجائے ہاتھ سے کھولا جائے اس طرح کیڑا سامنے نظر آ جاتا ہے۔ایسے امرود کو تلف کر دینا ہی بہتر ہے۔
100 گرام امرود میں درج ذیل غذائی اجزاء موجود ہیں
وٹامن 250A یونٹ
وٹامن 7B ملی گرام
لائبو فلاون 4 ملی گرام
وٹامن 3.2C ملی گرام
پروٹین 1.0 ملی گرام
کاربوہائیڈریٹ 17.1 ملی گرام
کیلشیم 30 ملی گرام
فاسفورس 29 ملی گرام

Browse More Ghiza Aur Sehat