Methi Palak Aur Aloo Ki Bhujia - Article No. 2109

Methi Palak Aur Aloo Ki Bhujia

میتھی پالک اور آلو کی بھجیا - تحریر نمبر 2109

یہ فولادی طاقت بھری غذائیں ہیں

جمعرات 18 مارچ 2021

اگر ہم انسانی تاریخ کا ملاحظہ کریں تو کئی قوموں نے دو کھانوں کو ملا کر صحت بخش خوراک کے ساتھ زندگی بسر کرنے کی روایت قائم کی اور اس میں غذائی افادیت بھی ہے۔اس کی ایک اہم وجہ یہ ہے کہ جب دو غذاؤں کو باہم ملا کر پکایا جاتا ہے تو پروٹین اور فائبر کے ساتھ ایک دوسرے میں موجود معدنی ذرات بھی دستیاب ہوتے ہیں اور غذائی افادیت دو چند ہو جاتی ہے۔

میتھی سردیوں کی مفید سبزی
یوں تو قصوری میتھی خشک حالت میں نہایت،ذائقے دار ہوتی ہے اور ہماری کڑاھیوں اور دیگر کھانوں میں شاندار لذت اور مہک دیتی ہے مگر تازہ اور موسمی سبزی کے فوائد بھی بہت ہوتے ہیں۔جن میں کئی امراض کا علاج بھی پوشیدہ ہوتا ہے۔
غذائی افادیت
میتھی اور پالک آئرن پر مشتمل سبزیاں ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ وٹامن C,B,A بھی پائے جاتے ہیں جو اچھی صحت کے لئے اچھے جز ہیں۔ اس کے علاوہ معدنی ذرات (کیلشیئم،سوڈیم،فاسفورس،آئرن اور پوٹاشیم) بالترتیب 10 ملی گرام سے لے کر 800 ملی گرام تک پائے جاتے ہیں۔ پالک کے بارے میں امریکہ کے ماہرین غذائیت کی تحقیق کے مطابق پالک کے استعمال سے دماغی قوت میں اضافہ ہوتا ہے۔ معدے اور آنتوں کے کینسر خطرے سے بچاؤ ممکن ہے۔

آلو کی بھجیا کی افادیت
اس بھجیا میں ہم ٹماٹر،پیاز،لہسن،ادرک،سفید زیرہ اور چاروں بنیادی مصالحہ جات کے علاوہ کلونجی بھی شامل کرتے ہیں۔آلو کو عمدہ غذا کہا جاتا ہے۔اس میں کاربوہائیڈریٹس،پروٹین،وٹامن C،B6،زنک اور ڈائٹری فائبر کے علاوہ 77 فیصد پانی ہوتا ہے۔آلو میں فیٹ نہیں ہوتے۔ آلو کم روغن میں پکائے جائیں تو موٹا بھی نہیں کرتے۔
ٹماٹر میں لائیکوپین ایسا جز شامل ہے جو دل کی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔ یہ معدے اور پروسٹیٹ کینسر کے خطرے بھی زائل کرتا ہے۔ پیاز میں Quercetin ایسا مادہ موجود ہے جو کینسر،دل کی بیماریوں،نزلہ زکام ،کھانسی اور نظام ہاضمہ میں مفید ہوتے ہیں۔لہسن میں فلیوونائیڈز بکثرت پائے جاتے ہیں اور آنتوں میں بیماری پیدا کرنے والے بیکٹیریاں کو آنت میں ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ادرک معدے اور نظام ہاضمہ کے لئے مفید ہے اور پٹھوں کے درد میں افاقہ ہوتا ہے۔میتھی کمر درد،مثانے اور ہاضمے کے لئے مفید سبزی ہے۔ مثانے کو طاقت دیتی ہے۔نظام ہاضمہ درست نہ ہو تو میتھی کھانے سے افاقہ ہوتا ہے۔دمے کے مریض میتھی کا جوشاندہ بنا کر شہد ملا کر پئیں تو آرام ملتا ہے۔میتھی کے لئے ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے کہ اگر لوگوں کو میتھی کی خوبیوں کا علم ہو جائے تو یہ سونے کے بھاؤ ملے گی اس سبزی کا مفید ہونا ہی اس کا بین ثبوت ہے۔غرضیکہ اس سبزی میں کیروٹین کی مختلف قسمیں مثلاً Lutein اور Lorofly پائی جاتی ہے جو آنکھوں کے لئے بھی بے حد مفید اثر رکھتی ہے۔

Browse More Ghiza Aur Sehat