Mooli - Husn O Sehat Ki Zamin - Article No. 2409

Mooli - Husn O Sehat Ki Zamin

مولی ․․․ حسن و صحت کی ضامن - تحریر نمبر 2409

کچھ تیکھی،کچھ میٹھی اس مولی کے فائدے ہیں بہت

بدھ 6 اپریل 2022

مولی جسے سلاد کا لازمی حصہ سمجھا جاتا ہے یہ جڑ والی سبزی ہے۔اس کی دو قسمیں سرخ اور سفید ہیں۔آپ نے اس کے پراٹھے اور بطور سبزی بھی کھائے ہوں گے۔اس کا مزاج گرم تر ہے جبکہ اس میں وٹامن C،فاسفورس،کیلشیم اور فولاد کی خاصی مقدار موجود ہے۔
مولی کھانے کو ہضم کرتی ہے اس لئے ثقیل غذاؤں میں اکثر دوپہر کے کھانے کے ساتھ استعمال کی جاتی ہے اسے کھانے سے دانت مضبوط ہوتے ہیں۔
مسوڑھوں کے امراض اور پائیوریا کو فائدہ ہوتا ہے۔بواسیر کا بھی یہ قدرتی علاج ہے۔یرقان کے مریضوں کے لئے تو بے حد مفید ہے۔اس کے باقاعدہ استعمال سے جسم کا خون صاف ہوتا ہے۔مولی جب بھی کھائے پتوں سمیت کھائے۔یہ بڑھے ہوئے پیٹ کم کرنے،پیچش،ڈکار آنے،کھانسی،ہائی بلڈ پریشر اور دل کے امراض اور دمے کے لئے مفید سبزی ہے۔

(جاری ہے)

گردے اور مثانے کی پتھری کے علاج کے دوران مولی بھی کھائے جائے جلد افاقہ ہوتا ہے۔


100 گرام مولی کے غذائی خواص
وٹامن 1.3K ملی گرام
پوٹاشیم 227 ملی گرام
فائبر 1.6 گرام
فولیٹ 25 گرام
وٹامن سی 14.8 ملی گرام
وٹامن ای 14.8 ملی گرام
کیلشیم 25 ملی گرام
فولک 0.28 ملی گرام
سوڈیم 21 ملی گرام
مینگنیز 0.069 ملی گرام
رائبوفلیون 0.039 ملی گرام
کاپر 0.050 ملی گرام
مولی میں چھپا ہے دلکشی کا راز
مولی کے رس میں تھوڑا سا سرکہ اور چٹکی بھر بیکنگ سوڈا ملا کر دانتوں پر لگایا جائے تو پان کے دھبے اور پیلاہٹ جاتی رہتی ہے۔

ہوم فیشل بھی ضروری
مولی کا رس،دہی اور ٹماٹر کا رس اپنی ضرورت کے حساب سے لے کر اُبٹن بنا لیں اور جلد کی سیاہی پر ملیں مردہ خلیے الگ ہو کر جلد کے نکھار پر آپ خود حیران ہو جائیں گی۔آخر میں عرق گلاب کا اسپرے کر لیں۔
لمبے بالوں کے لئے
مولی کے پتے،مولی کا تیل،سرسوں کا تیل اور بادیان کے پھولوں کے ساتھ لہسن،لونگ،کالا زیرہ،آملہ،کلونجی،جائفل جاوتری کی تھوڑی تھوڑی سی مقدار ملا کر اُبال لیں نہانے سے دو گھنٹے پہلے اس تیل کو جڑوں میں لگائیں اور ہلکے شیمپو سے بال دھو لیں۔بال لمبے بھی ہوں گے اور گھنے بھی۔

Browse More Ghiza Aur Sehat