Mufeed DaalaiN - Article No. 2131

Mufeed DaalaiN

مفید دالیں - تحریر نمبر 2131

ہر موسم کی غذائیں

بدھ 14 اپریل 2021

دنیا کے ہر دوسرے شخص کا پسندیدہ کھانا دال چاول ہوتے ہیں۔اکثر گھرانوں میں دوپہر کے وقت کھچڑیوں یا دال چاول پاپڑوں، اچار اور چٹنیوں کے علاوہ کچومر اور سلاد کے ساتھ کھائے جاتے ہیں۔دالوں کے ساتھ ساتھ دیگر اناج جن میں باجرہ،جوار، مکئی،جو،جئی اور گندم شامل ہیں طاقت و توانائی اور غذائیت کے اعتبار سے بھرپور افادیت رکھتے ہیں۔ایک دور تھا جب دال صرف غرباء کی غذا سمجھی جاتی تھی مگر اب نہیں،امراء کے گھرانوں میں بھی سائیڈ ڈش کے طور پر کوئی نہ کوئی دال ضرور موجود ہوتی ہے۔
صحت کا شعور رکھنے والے خوب جانتے ہیں کہ دال اپنی افادیت کے لحاظ سے کسی طرح بھی گوشت سے کم نہیں بلکہ گوشت کا زیادہ استعمال مضر ہوتا ہے۔دال عام حالات میں بے ضرر اور نہایت مفید غذا ہے۔

(جاری ہے)

آج کل دال چھلکا اتری ہوئی پسند کی جاتی ہے جبکہ دالوں کی توانائی تو چھلکوں میں ہی ہوتی ہے۔دھیمی آنچ پر پکنے والی دال اپنے مفید اجزاء کے ساتھ بے حد خوش ذائقہ بنتی ہے۔

ذیل میں چند دالوں کی افادیت سے متعلق واضح کیا جا رہا ہے۔
مونگ کی دال
یہ ہلکی ہے اور زود ہضم بھی کھچڑی کوئی بھی کھا سکتا ہے اس کے لئے مریض ہونے کی شرط نہیں۔اس دال میں وٹامنز A اور C موجود ہیں جو دل کو تقویت دیتے،جلدی امراض سے بچاؤ اور خون بڑھاتے ہیں۔
ارہر کی دال
اس دال کا مزاج دوسرے درجے میں سرد خشک ہوتا ہے۔
یہ قدرے دیر میں ہضم ہوتی ہے یہ قبض پیدا کرتی ہے۔تاہم بلغم اور خون کا فساد اس سے جاتا رہتا ہے۔گرم مزاج دالوں کے لئے اچھی نہیں۔Urine کے مسائل کی اصلاح کرتی ہے۔قوت سامعہ یعنی سننے کی حس کو فائدہ دیتی ہے۔
چنے کی دال
یہ بھی خون صاف کرتی ہے۔بھوک لگاتی ہے۔چنے کی دال کو رات میں دودھ میں بھگو کر صبح کچل کر شہد میں ملا کر کھانے سے توانائی ملتی ہے۔
کمزور معدے دالوں کے لئے مضر صحت ہے۔
ماش کی دال
یہ گرم تر،بے حد مقوی،ثقیل اور قبض کرتی ہے تاہم موٹاپے،کھانسی،دمے کے مریضوں کے لئے انتہائی مضر ہے۔جگر،بد ہضمی اور پیٹ کے امراض میں نقصان پہنچاتی ہے۔اسے ہینگ،سونٹھ اور ادرک کے ساتھ پکانا چاہئے۔
مسور کی دال
یہ چھلکے کے ساتھ پکائی جائے تو گرم تاثیر رکھتی ہے اور چھلکا اتار دینے سے گرمی کم ہو جاتی ہے۔
یہ بلغم کو چھانٹتی ہے۔پھیپھڑوں کے امراض میں مبتلا افراد کے لئے اس کا پتلا شوربہ مفید ہوتا ہے۔یہ پرانی پیچش اور بلغمی بخار میں مفید ہے۔
ایک کپ پکی ہوئی ہر دال میں موجود غذائی اجزاء:
کیلوریز 230
پروٹین 18 گرام
فائبر 15 گرام
شوگر 3.5 گرام
چکنائی 1 گرام سے بھی کم
فولیٹ 358 ملی گرام
میگنیز 1 ملی گرام
آئرن 6.6 ملی گرام
فاسفورس 356 ملی گرام
کاپر 0.5 ملی گرام
پوٹاشیم 731 ملی گرام
میگنیشیم 71 ملی گرام
وٹامن0.4B6 ملی گرام
زنک 2.5 ملی گرام
وٹامن 1.3B5 ملی گرام

Browse More Ghiza Aur Sehat