Namyati Ghazain - Aik Taarfi Jaiza - Article No. 1706

Namyati Ghazain - Aik Taarfi Jaiza

نامیاتی غذائیں․․․ایک تعارفی جائزہ - تحریر نمبر 1706

کیا یہ غذائیں زیادہ صحت بخش ہیں؟

بدھ 23 اکتوبر 2019

کچھ غذاؤں کو Organicیعنی نامیاتی کہا جاتا ہے ۔یہ عام غذاؤں کے مقابلے میں مختلف طریقے اور محتاط انداز سے کاشت کی جاتی ہیں۔امریکی محکمہ زراعت USDAکی ایک وضاحت کے مطابق”Organicغذائیں بوائی سے کٹائی تک کے دوران قابل تجدید وسائل کے مطابق تیار کی جاتی ہیں۔“
نامیاتی گوشت ،انڈے،ڈیری مصنوعات ان جانوروں سے حاصل کیا جاتاہے جنہیں اینٹی بائیوٹکس نہیں دئیے جاتے نہ ہی جلد پیداوار کے حصول کے لئے ہارمونز دئیے جاتے ہیں ۔

نامیاتی غذائیں روایتی جراثیم کش ادویات اور کھاد(جو سینتھٹک اجزاء نکاسی کے کیچڑ یا بایوانجینئرنگ سے تیار کئے جاتے ہیں)ان کے بغیر لگائی جاتی ہیں۔
بیرونی ممالک مثلاً امریکہ میں جن مصنوعات کو نامیاتی کہا جاتا ہے وہاں پہلے اس کی باقاعدہ تصدیق ہوتی ہے یعنی ماہر فصلوں اور دیگر اشیاء کو جانچتا ہے۔

(جاری ہے)

وہ جائزہ لیتا ہے کہ آیا اس غذا کے پیداواری عمل میں محکمہ زراعت ،صحت اور حکومت کے متعین کردہ معیارات پر عمل کیا گیا ہے یا نہیں۔

اس طرح Organic Foodمیں کام کرنے والی کمپنیوں کو حکومت سے سندیافتہ بھی ہونا چاہئے۔
قدرتی اور نامیاتی غذاؤں میں کیا فرق ہے؟
آپ نے کچھ غذائی اشیاء پر قدرتی (Natural)پر ہارمون فری اور (Pesticide Free)کے لیبل پر لکھا دیکھا ہو گا۔یہ الفاظOrganicکا نعم البدل نہیں ہیں۔امریکی محکمہ زراعت کے مطابق کسی غذا کو اس وقت تک نامیاتی یا Organicنہیں کہا جاسکتا جب تک اس میں شامل اجزاء 95فیصد تک نامیاتی نہ ہوں۔
صرف انہی چیزوں پر تعین کے ساتھ لیبل پر چسپاں کیا جاتاہے۔
نامیاتی غذاؤں کی تین اقسام یہ ہیں۔
Made As Organicیا 70فیصد یا اس سے کچھ کم اجزاء نامیاتی ہوتے ہیں۔اسی طرح 100فیصد اور 95فیصد والی اشیاء کو بھی Organicتو کہا جاتا ہے مگر فیصد کا تعین بھی ساتھ ہی ساتھ کر دیا جاتا ہے تاکہ صارفین کو علم ہو کہ وہ کیا چیز خرید رہے ہیں۔
بیرونی ممالک میں غذاؤں کے سلسلے میں خصوصاً انتہائی ایمانداری اور غیر جانبداری سے معیارات کا تعین کیاجاتاہے۔امریکہ میں اتنی احتیاط کے باوجود بھی عام دستیاب غذاؤں اور نامیاتی غذاؤں کے مابین صحت مند اور محفوظ قرار دینے کا دعویٰ نہیں کیا جاتا۔
فوڈ اسٹینڈ رڈزایجنسی کی تحقیق
پڑھے لکھے اور صحت کا شعور رکھنے والے لوگ اب نامیاتی غذاؤں کا استعمال بڑھا رہے ہیں جو صحت اور ماحولیات کی پاسداری کے لئے مفید بھی ہے ۔
یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں نامیاتی غذاؤں کو کھپت میں اضافے کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ متعلقہ ایجنسی کی تحقیق بتاتی ہے کہ Non Organicکے مقابلے میں Organicغذاؤں سے متعلق قابل ذکر فائدے نہیں دیکھے گئے ۔البتہ اس بات کے شواہد منظر عام پر آئے ہیں کہ ان غذاؤں میں وٹامنز،منرلز(معدنیات)اور اومیگا3زائد مقدار میں پائے جاتے ہیں تاہم یہ فرق کم ہوتاہے۔

Systematic Reviewمیں پتہ چلا ہے کہ کچھ Organciسبزیوں اور پھلوں میں نہ صرف وٹامنز اور اینٹی آکسیڈینٹس کی مقدار قدرے زیادہ ہوتی ہے بلکہ ان میں جراثیم کش ادویات اور ثقیل دھاتیں بھی کم مقدار میں پائی جاتی ہیں۔
آرگینک جنک فوڈ کی اصطلاح کیا ہے؟
ایک غذا کو صرفOrganicکا لیبل لگا دیکھ کر اطمینان کر لینا درست نہیں اور کچھ Organicچیزوں میں اضافی شکر ،روغن،چربی کی شکل میں اور نمک کی زیادتی ہو سکتی ہے۔آرگینک کو کیز،چپس ،سوڈا اور آئسکریم اس کی بڑی مثالیں ہیں۔یہ چیزیں بڑے اسٹورز پر عام دستیاب ہیں۔یہ Organicہونے کے باوجود ان اضافی اجزاء کی وجہ سے صحت مند نہیں۔اس لئے اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو ان چیزوں سے پر ہیز ہی اچھا ہے۔

Browse More Ghiza Aur Sehat