Nashpati Bhi Khaiay - Article No. 1113
ناشپاتی بھی کھائیے - تحریر نمبر 1113
ناشپاتی ایک ایسا پھل ہے ،جو شکل میں امرود سے مشابہت رکھتا ہے۔اس کا ذائقہ میٹھا ہوتا ہے۔اس کا درخت بیج سے پیدا نہیں ہوتا۔اس کی جڑوں سے نئی کونپلیں پھوٹتی ہیں،جن پر پیوندکاری کی جاتی ہے۔چین دنیا بھر میں سب سے زیادہ ناشپاتی پیدا کرنے والا ملک ہے۔
جمعرات 20 جولائی 2017
ناشپاتی ایک ایسا پھل ہے ،جو شکل میں امرود سے مشابہت رکھتا ہے۔اس کا ذائقہ میٹھا ہوتا ہے۔اس کا درخت بیج سے پیدا نہیں ہوتا۔اس کی جڑوں سے نئی کونپلیں پھوٹتی ہیں،جن پر پیوندکاری کی جاتی ہے۔چین دنیا بھر میں سب سے زیادہ ناشپاتی پیدا کرنے والا ملک ہے۔
ناشپاتی گرمیوں میں جسم کو تقویت دیتی ہے۔ایک ناشپاتی میں سو حرارے ہوتے ہیں۔ غذائیت سے بھرپور اس پھل میں شکر،فاسفورس،فولاد،حیاتین ج (وٹامن سی)،لمحیات (پروٹینز)اور پوٹا شیئم جیسے صحت بخش اجزا پائے جاتے ہیں ،جو ہمارے جسم کو توانائی دینے کے ساتھ ساتھ مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔
ناشپاتی کو اکثر لوگ نا سمجھی میں چھلکے اُتار کر کھاتے ہیں۔
(جاری ہے)
یہ طریقہ غلط ہے ۔ناشپاتی چھلکے سمیت کھانی چاہیے ۔
ناشپاتی کے درخت کے پتوں میں بھی اللہ تعالیٰ نے شفا رکھی ہے۔حکیم ان پتوں کو بطور دوا استعمال کرتے ہیں۔اس کے پھول خشک کرکے لگدی بنا کر زخموں پر لگائے جاتے ہیں۔اس لگدی سے زخم جلد خشک ہوجاتے ہیں۔اس کے درخت کی گوندھی کار آمد ہے۔ناشپاتی کے بہت سے طبّی فوائد ہیں،جن میں سے چند ذیل میں درج کیے جارہے ہیں:
منھ کی بُو:
کچھ لوگوں کے منھ سے بُو آتی ہے۔منھ کی بُو دور کرنے کے لیے ماؤتھ واش کا استعمال کیا جاتا ہے۔اس کے بجائے ناشپاتی کھانی چاہیے۔ناشپاتی کھانے سے منھ کی بُو نہ صرف دور ہوجاتی ہے ،بلکہ مسوڑوں سے خون آنا بھی بند ہوجاتا ہے۔
قبض:
جن لوگوں کو قبض کی شکایت رہتی ہے،انھیں ناشپاتی کھانی چاہیے۔اگر آپ کھانا کھانے کے بعد ناشپاتی کھالیں تو قبض کی شکایت دور ہوجائے گی اور آنتیں بھی صاف رہیں گی۔اگر قبض مزمن ہے تو شام کے وقت دو ناشپاتی چھلکے سمیت کاٹ کر سلاد بنالیں۔پھر اس پر نمک اور لیموں کا رس چھڑک دیں۔مزے دار چاٹ تیار ہوجائے گی ۔یہ چاٹ آٹھ دس دن باقاعدگی سے کھائیں ۔اس سے ہاضمہ درست ہوگا اور قبض کی شکایت بھی جاتی رہے گی۔
بال:
ناشپاتی سے تیل بھی کشید کیاجاتا ہے۔اس کے استعمال سے حیرت انگیز فوائد حاصل ہوتے ہیں۔یہ تیل بالوں کے لیے فائدہ مند ہے اور بالوں کو گرنے سے روکتا ہے۔
بلڈ پریشر:
ناشپاتی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے بھی مفید ہے ۔یہ خون میں کولیسٹرول کو کم کرتی ہے۔ناشپاتی کا مربّا کھانے سے دل کو تقویت ملتی ہے۔ایک یا دو میٹھی ناشپاتی روز مرّہ کی غذاؤں میں ضرور شامل کریں۔یہ نہ صرف جلدی امراض کو دور کرتی ہے ،بلکہ بڑھاپے کی رفتار کو بھی سست کردیتی ہے۔کشمیری ناشپاتی بہت مزے دار ہوتی ہے۔ناشپاتی اللہ تعالیٰ کی نعمتوں میں سے ایک بہترین نعمت ہے۔اس کے طبی فوائد کی بنا پر اسے اپنی غذاؤں کا حصہ بنا لیجئے۔
Browse More Ghiza Aur Sehat
موسم سرما کی اُداسی کم کرنے والی غذائیں
Mausam Sarma Ki Udasi Khatam Karne Wali Ghazain
چاکلیٹ دل کے لئے اچھا
Chocolate Dil Ke Liye Acha
بینائی تیز کرنے والی غذائیں
Eyesight Taiz Karne Wali Ghazain
سنہری و شیریں خشک خوبانی
Sunehri O Shireen Khushk Khubani
ڈائلیسز کے مریض کیا کھائیں
Dialysis Ke Mareez Kya Khayen
صحت اور حسن کے لئے لیموں کے حیرت انگیز فوائد
Sehat Aur Husn Ke Liye Lemon Ke Hairat Angez Fawaid
امتحانات کے دوران طالب علموں کے لئے مفید غذائیں
Exams Ke Dauran Students Ke Liye Mufeed Ghazain
بلیو زون ڈائٹ صحت مندی کے ساتھ طویل عمر کا راز
Blue Zone Diet Sehat Mandi Ke Sath Taweel Umar Ka Raaz
پپیتا ہی نہیں اس کے بیج بھی فائدہ مند
Papita Hi Nahi Is Ke Beej Bhi Faida Mand
سرسوں کا تیل پکانے کے لئے مفید یا خطرناک
Sarson Ka Tail Pakane Ke Liye Mufeed Ya Khatarnak
سیب کا سرکہ
Apple Cider Vinegar
بادشاہ آم
Badshah Aam