Nihar Mun Pani Peenay K Qeemti Fawaid - Article No. 961

نہارمنہ پانی پینے کے قیمتی فوائد - تحریر نمبر 961
صبح سویرے اٹھ کرپانی پینا ایک جانی مانی روایت ہے۔ سائنسی طور پر بھی اس بات کی تصدیق ہوچکی ہے کہ خالی پیٹ نہارمنہ پانی پینا صحت کے لیے انتہائی مفید ہے۔
ہفتہ 18 جون 2016
صبح سویرے اٹھ کرپانی پینا ایک جانی مانی روایت ہے۔ سائنسی طور پر بھی اس بات کی تصدیق ہوچکی ہے کہ خالی پیٹ نہارمنہ پانی پینا صحت کے لیے انتہائی مفید ہے۔ اس کو روزمرہ زندگی میں عادت بنالینا کئی خطرناک بیماریوں سے بچاؤ میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔
ان بیماریوں میں گردن توڑ بخار، گنٹھیا، سردرد، دل کی دھڑکن کا تیز ہونا، ڈائیر یا، قے ، پیشاب اور گردوں کے امراض مرگی، دمہ، ذیابیطس، حیض کی خرابی کی شکایت، آنکھوں کے تمام امراض ، موٹاپا اور دیگر خطرناک امراض شامل ہیں۔
مندرجہ ذیل اصولوں پر عمل کرکے ہم اپنی اس جانی مانی روایت کے مثبت فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔
صبح اٹھ کرنہارمنہ دانت صاف کرنے سے قبل دوگلاس سے تھوڑا زیادہ پانی ضرورکیجیے۔
اس کے بعد اپنے دانت صاف کرسکتے ہیں مگر کچھ کھانے کے لیے تقریباََ 45منٹ انتظار کیجیے۔
(جاری ہے)
45 منٹ گزرنے کے بعد آپ آرام سے اپنا کھانا کھا سکتے ہیں۔
کھانا کھانے کے تقریباََ 2گھنٹے تک کچھ نہ کھائیں اور نہ آہستہ آہستہ پانی کی مقدار میں اضافہ کریں۔
اگر آپ پانی پینے کے عمل کو روزمرہ کامعمول بنالیں گے تو متعدد بیماریوں سے بچ سکتے ہیں اور ایک صحت مند زندگی گزار سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہم آپ کو ان تمام دنوں کی فہرست بھی دیں گے جن میں پانی پینے کا عمل اتنے دن تک دہرانے سے آپ مخصوص بیماریوں کا علاج کرسکتے ہیں۔
قبض۔ 10دن ۔ معدے کے مسائل ۔ 10دن ۔ ہائی بلڈپریشر۔ 30دن ۔ ذیابیطس۔ 30 دن ۔ تپ دق۔ 90دن وہ مریض جو گنٹھیا کی بیماری کاشکار ہین یہ نسخہ پہلے ہفتے کے 3دن تک آزمائیں اور اگلے ہفتے سے روزانہ اس پر عمل کریں۔ بلاشبہ پانی پینے کی ترتیب کے کسی بھی قسم کے مضراثرات نہیں ہوتے۔
ناشتے سے قبل پانی کاگلاس پینے سے نہ صرف جسم سے زہریلے مادے خارج ہوتے ہیں بلکہ میٹابولزم ببی تیز ہوجاتا ہے۔ رات کے اوقات میں ہمارا جسم خلیوں کی مرمت کرنے کے علاوہ خود کوصاف بھی کرتا ہے اور جیسے ہی صبح خالی پیٹ پانی پیاجاتا ہے تو تمام کچراپیشاب کے راستے باہر نکل جاتا ہے۔
خالی پیٹ پانی پینا مختلف اشیا کے مضراثرات کوبھی کرتا ہے جو کہ جسم کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ ان اشیا میں تمباکونشی ، آلودگی اور جنک فوڈوغیرہ شامل ہیں۔
خالی پیٹ پانی پینا جلد کے لیے بھی انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے اس سے جلد میں نہ صرف لچک پیداہوتی ہے بلکہ وقت سے قبل پڑنے والی جھریوں سے بھی انسان محفوظ رہتا ہے۔
صبح سویرے 2سے 3 گلاس پانی پینا وزن میں کمی لانے کاباعث بھی بنتا ہے۔ خالی پیٹ پانی پینے سے انسان کے جسم میں موجود اضافی چربی اور کیلوریز حل جاتی ہیں۔
Browse More Ghiza Aur Sehat

مفید غذائیں صحت کی کنجیاں
Mufeed Ghizain Sehat Ki Kunjiyan

لذتوں کی بہار آم آنے کو ہے
Lazzaton Ki Bahar Aam Aane Ko Hai

صحت بخش غذاؤں سے سحر و افطار کا خصوصی انتظام
Sehat Bakhsh Ghizaon Se Sehr O Iftar Ka Khusoosi Intizam

میٹھے،پکے،خوشبودار امرود
Meethe Pake Khushbudar Amrood

زیتون ایک بیش بہا نعمت
Zaitoon Aik Besh Baha Naimat

کھجور ایک مکمل صحت بخش غذا
Khajoor Aik Mukamal Sehat Bakhsh Ghiza

پپیتا پھل ہے یا بہترین مجرب نسخہ
Papita Phal Hai Ya Behtareen Mujarrab Nuskha

سپر فوڈ اسٹرابیری
Superfood Strawberry

کریلے کے طبی و غذائی فوائد
Karele Ke Tibbi O Ghizai Fawaid

معدہ تندرست تو صحت سلامت
Stomach Tandrust To Sehat Salamat

وٹامن ایف کی اہمیت اور افادیت
Vitamin F Ki Ahmiyat Aur Afadiyat

کریلا تلخ مگر مفید سبزی
Karela Talkh Magar Mufeed Sabzi