Orange Khana Pasand Hain? To Phir Jaan Lein - Article No. 2617

Orange Khana Pasand Hain? To Phir Jaan Lein

مالٹے کھانا پسند ہیں؟ تو پھر جان لیں - تحریر نمبر 2617

اگر آپ مالٹے کھانا پسند کرتے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ اس سے صحت کو بہت زیادہ فائدہ ہوتا ہے

پیر 9 جنوری 2023

شازیہ اسلم
اگر آپ مالٹے کھانا پسند کرتے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ اس سے صحت کو بہت زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔جی ہاں!کینو ہو یا کچھ اور مالٹے کی ہر قسم صحت کے لئے مفید ہوتی ہے۔مالٹے متعدد غذائی اجزاء اور نباتاتی مرکبات سے بھرپور پھل ہے اور تحقیقی رپورٹس کے مطابق یہ صحت کے لئے متعدد طریقوں سے مفید ثابت ہوتا ہے۔
وٹامن سی سے بھرپور
ایک مالٹے سے جسم کو روزانہ درکار وٹامن سی کی 70 فیصد مقدار مل جاتی ہے جو مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے کے لئے اہم وٹامن ہے۔
یہ وٹامن آئرن کو جذب کرنے کے لئے بھی اہم ہوتا ہے جبکہ جسم کو خون کی شریانوں اور مسلز کی تشکیل کے لئے بھی اس کی ضرورت ہوتی ہے۔
معدے کے لئے بہترین
ایک مالٹے میں 3 گرام غذائی فائبر موجود ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

فائبر سے نہ صرف قبض سے بچنے یا اس سے ریلیف میں مدد ملتی ہے بلکہ یہ غذائی جز آنتوں کو بھی صحت مند رکھتا ہے۔اسی طرح فائبر سے کولیسٹرول اور بلڈ شوگر کی سطح بھی کم ہوتی ہے۔

مالٹوں میں موجود فائبر سے پیٹ بھرنے کا احساس زیادہ دیر تک برقرار رہتا ہے جس سے جسمانی وزن کو کنٹرول کرنا بھی آسان ہو جاتا ہے۔
مسلز کے لئے مفید
ایک مالٹے میں 240 ملی گرام پوٹاشیم موجود ہوتا ہے اور یہ منرل اعصاب اور مسلز کے لئے اہم ہوتا ہے جبکہ دل کی دھڑکن کی رفتار مستحکم رکھتا ہے۔
توانائی کا حصول
مالٹوں میں وٹامن بی 1 یا Thiamin بھی موجود ہوتا ہے جو غذائی اجزاء کو پراسیس کرکے غذا کو توانائی میں بدلنے کے لئے مدد فراہم کرتا ہے۔
جسم کے تمام خلیات کو غذا سے توانائی حاصل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جو اس وٹامن کے ذریعے پوری ہوتی ہے۔بیشتر افراد مالٹوں کے گودے پر لگے سفید تار ہٹا دیتے ہیں کیونکہ ان کا ذائقہ کچھ تلخ ہوتا ہے۔مگر ان تاروں میں کیلشیم،فائبر،وٹامن سی اور مدافعتی نظام طاقتور بنانے والے اینٹی آکسائیڈنٹس موجود ہوتے ہیں۔

Browse More Ghiza Aur Sehat