Peanut Butter Teasty And Healthy - Article No. 1282

پی نٹ بٹر ٹیسٹی اینڈ ہیلتھی - تحریر نمبر 1282

جمعرات 22 مارچ 2018

Peanut Butter Teasty And Healthy - Article No. 1282

ریحانہ عرفان
مزیدار ذائقے اور کریمی کا حامل پی نٹ بٹر ایک فوڈ پیسٹ یا اسپریڈ ہے جسے بھنی اور پسی ہوئی مونگ پھلی سے تیار کیا جاتا ہے اس کے ذائقے میں مزید اضافہ کرنے کے لیے اس میں دیگر اجزاءجیسا کہ نمک سوئیٹر اورEmulsifier کی شمولیت کی جاتی ہے۔اگر آپ کا شمار ان افراد میں ہوتا ہے جو پی نٹ بٹرکے ذائقے کو پسند کرتے ہیں تو آپ کے لیے ایک اچھی خبر ہے پی نٹ بٹر اتنا بھی برا نہیں ہے بلکہ اس کے برا ہونے کے بارے میں جتنا بھی ڈھنڈورا پیٹا جارہا ہے یہ اس سے کوسوں دور ہے آپ اپنی ویسٹ لائن سے لے کر آپنے دل کی صحت تک پی نٹ بٹر کے شمار فوائد شمار کرسکتے ہیں اور جی بھر کر اس کے مزیدار کریمی ذائقے کا لطف اٹھا سکتے ہیں کیونکہ یہ ہمیں صحت کے بیش بہار فوائد پیش کرتا ہے جس میں چند درج ذیل ہیں۔

(جاری ہے)


وزن کم کرنے اور مسلز بنانے میں معاون:اگر آپ خود کو توانائی سے عاری اور تکان زدہ محسوس کررہے ہیں اور آپ کو اپنے ورک آﺅٹ کے لیے مزید توانائی حاصل کرنے کی ضرورت ہے تو پی نٹ بٹر آپ کی اس ضرورت کو بخوبی پورا کرسکتا ہے گوکہ پی نٹ بٹر میں موجود چکنائی Fat کی کثیر مقدار اس بات کا اشارہ ہے کہ اگر آپ وزن کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں تو یہ کوئی بہتر انتخاب نہیں ہے لیکن یہ سوچ حقائق کے برخلاف ہے تازہ ترین تحقیق سے اس امر کے شواہد ملے ہیں کہ اس میں موجود Mono unsaturated fat غیر سیر شدہ چکنائی حقیقتاً وزن کم کرنے کے لئے موثر ہتھیار کے طور پر کام دکھاسکتی ہے ریسرچرز کا کہنا ہے ہے کہ غیر سیر شدہ چکنائی وزن کم کرنے کے لیے لو فیٹ ڈائٹ کے مقابلے میں زیادہ بہتر طور پر کام دکھاتی ہے علاوہ ازیں سب سے اہم نکتہ یہ ہے کہ پی نٹ بٹر میں موجود پروٹین آپ کو دیر تک سیر شدہ ہونے کا احساس دلاتا ہے جس کی وجہ سے آپ ضرورت سے زائد غذا کھانے سے خود کو بچاسکتے ہیں۔

اس میں موجود پروٹین اور ہیلتھی آئل وزن کم کرنے کے ساتھ ساتھ ذیابیطس سے محفوظ رکھنے میں بھی معاونت کرتے ہیں 600 گرام پی نٹ بٹر اندازاً 2 کھانے کے چمچے اگر ہم روز صبح ناشتے میں لیں تو اس سے ہم تقریباً 2 گرام فائبر اور8 گرام پروٹین حاصل کرتے ہیں اور ان دونوں کے صحت مند ملاپ سے بھرپور طریقے سے اپنی صبح کا آغاز کرسکتے ہیں۔
اینٹی اکسیڈنٹ صحت کی جنگ کے ہیرو:غذائی اعتبار سے پی نٹ بٹر میں بہت سے اہم غذائی عناصر منرلز اور وٹامنز جیسا کہ پوٹاشیم میگنیشیم وٹامن E اور B6 قلیل مقدار میں آئرن سیلینم اور مینگنیر وغیرہ شامل ہوتے ہیں تحقیق سے یہ ثابت ہوچکا ہے کہ پوٹاشیم جسم کے سیال مادوں کو باقاعدہ رکھنے میں معاونت کرتا اور بلڈپریشر کو کنٹرول کرتا ہے پی نٹ میں موجود یہ تمام صحت بخش غذائی عناصر ہمارے جسم کو صحت مدن رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

حالیہ برسوں میں لڑنے والی صحت کی جنگ کے ہیرو اینٹی اکسیڈنٹ ہیں۔
یہ آزاد ڈھلیوں Free radicals سے پہنچنے والے نقصانات کا ازالہ کرنے اور ان کے اثرات زائل کرنے کے لیے بے حد اہم ہیں جوکہ ہمارے جسم کے ہرحصے کو متاثر کرتے ہیں جیسے کے ہماری سماعت بصارت اور سب سے بڑھ کر یہ ہماری جلد کو نقصان پہنچاتے ہیں،
یہ ایک جانی مانی حقیقت ہے کہ متعدد پھلوں اور سبزیوں میں اینٹی اکسیڈنٹ کی اونچی مقدار پائی جاتی ہے لیکن اگر آپ مزیدار کریمی ذائقے کے حامل اسنیک سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں اور اس کے ساتھ ہی صحت کے معاملے میں کوئی سمجھوتہ کرنے کے لیے بھی تیار نہیں ہیں تو پھر آپ پی نٹ بٹر کے مزیدار کریمی ذائقے سے جی بھر کر لطف اندوز ہوسکتے ہیں اور اس سے خود کو درکار اینٹی اکسیڈنٹ کی مطلوبہ مقدار بھی بآسانی حاصل کرسکتے ہیں علاوہ ازیں اس کو مزیدار ذائقے دار بنانے سے قطع نظر اگر آپ اس کے صحت بخش فوائد سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہونا چاہتے ہیں تو آپ اسے مختلف سبزیوں اور پھلوں کے ساتھ ملا کر لے سکتے ہیں مثلاً کیلے کے گول سلائس کاٹ کر پلیٹ میں سجالیں اب ہر سلائس کے اوپر پی نٹ بٹر اسپریڈ کریں اور کیلے اور بٹر کے منفرد ذائقے سے لطف اندوز ہوں۔


عارضہ قلب سے بچاﺅ:بلڈ پریشر کو نارمل سطح پر رکھنے میں معاونت کرنے کے ساتھ ساتھ پی نٹ بٹر کئی دیگر طریقوں سے بھی دل کی مدد کرسکتا ہے ایک اسٹڈی سے یہ نتیجہ اخد کیا گیا ہے کہ باقاعدگی سے پی نٹ بٹر کو اپنی غذا میں شامل کرنے سے آپ عارضہ قلب کے خطرے کو نصف کردیتے ہیں خون کی شریانوں کی سوزش اور ان میں چکنائی کا جم جانا دونوں کا شمار عارضہ قلب کی بنیادی وجوہات میں کیا جاتا ہے او ر پی نٹ بٹر ان دونوں کو کم کرنے میں معاونت کرتا ہے۔


دماغی صحت میں بہتری لاتا ہے:ہم سب کے لیے دماغی اور اس کی کارکردگی سب سے اہم ہے اسی لیے ہم سب کی بھرپور کوشش ہوتی ہے کہ ہم اپنی ڈائٹ میں ایسی غذائیں شامل رکھیںجو کہ ہمارے دماغ کی حفاظت کریں اچھی خبر یہ ہے کہ دماغ اور اس کی کارکردگی کو بہتر افعال بنائے رکھنے میں پی نٹ بٹر بھرپور طریقے سے معاونت کرتا ہے اس میں وہ تمام صحت بخش غذائی عناصر اور لازمی وٹامنز بھرپور طریقے سے موجود ہیں ہمارے دماغ کو صحتمند رہنے کے لئے جن چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے اس کے ساتھ ساتھ اس میں موجود غذائیت بخش عناصر عمر کے ساتھ جڑے دیگر عوارض سے ہمیں محفوظ بناتے اور دماغی کارکردگی کو تنزلی سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔


پی نٹ بٹر کو کئی طریقوں سے ہم اپنی غذا میں شامل کرسکتے ہیں آپ چاہیں تو اسے اسپریڈ کے طور پر ٹوسٹ یا کر یکرز پر لگائیں یا پھر اس کی مدد سے بے حد مزیدار کپ کیک کینڈی بارز گرنیولا بارز تیار کرکے اس کے مزیدار کرنچی اور چٹکی ذائقے سے لطف اندوز ہوں

تاریخ اشاعت: 2018-03-22

Your Thoughts and Comments