Persimmon - Japani Phaal - Article No. 1990

Persimmon - Japani Phaal

املوک․․․جاپانی پھل - تحریر نمبر 1990

غذائیت بھرا،شیریں تر ذائقہ

منگل 27 اکتوبر 2020

جاپان،چین،کوریا،نیپال اور اس خطے میں پایا جانے والا یہ پھل ہمارے یہاں جاپانی کہلاتا ہے جسے انگریزی میں Persimmons کہا جاتا ہے۔یہ ٹماٹر کی شباہت لئے گویا اس فیملی کا فرد معلوم ہوتا ہے اور اکثر کی رنگت بھی ویسی ہی ہوتی ہے یعنی مکمل سرخی کے بجائے ارغوانی اور نارنگی مائل سرخ ہوتا ہے اور اس پھل کو پکی ہوئی تیار حالت میں کھایا جائے تو شیریں تر اور ذائقے دار ہوتا ہے۔
اگر آپ ناپختہ پھل چکھ لیتے ہیں تو اس کا نہ تو ذائقہ اچھا ہوتا ہے اور نہ ہی یہ شیریں ہوتا ہے۔پاکستان میں اب یہ پھل باقاعدہ کاشت ہونے لگا ہے۔کشمیر، سوات،شمالی علاقہ جات کے دیگر مقامات پر وسیع تر تعداد میں کاشت کیا جاتا ہے اور یہ مقامی باغبانوں کی گھریلو معیشت کا ٹھوس بنیادوں پر سہارا ثابت ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)


املوک کی غذائی خاصیت
تاثیر کے حوالے سے اسے گرم پھل کہا جاتا ہے۔

لہٰذا اسے اعتدال میں کھانا مفید ہو گا۔ہمیشہ تیار اور پکا ہوا پھل کھایئے مگر بہت زیادہ پکا ہوا کھانا جو خراب ذائقے تک جا پہنچا ہو،خریدنے اور استعمال کرنے سے پرہیز ہی کیا جانا چاہئے۔اس پھل میں ہمیں وٹامن A،B،C، پروٹین،کیلشیئم،فاسفورس ،فولاد اور پوٹاشیم کی وافر مقدار مل جاتی ہے۔کیلے کی مانند پرسکون رہنے میں مدد دینے والے اس پھل میں کئی خوبیاں بھی پائی جاتی ہیں مثلاً اینٹی ملیریا۔
نظام ہاضمہ کو درست رکھنے کے ساتھ ساتھ یہ اینٹی کینسر پھل ہے۔اگر آپ سو گرام پھل ہی کھا لیتے ہیں تو مٹھاس کے باعث پریشان نہ ہوں یہ وزن بڑھانے والا پھل نہیں ہے اور اس میں 80کیلوریز موجود ہیں۔اس میں موجود فروٹ شوگر مفید اور صحت بخش اثرات کی حامل ہے۔املوک میں مائع سوزشی اثرات پائے جاتے ہیں۔یہ قوت مدافعت میں اضافہ بھی کرتا ہے۔ کمر درد،گلے کی سوزش،خراش،پٹھوں کی اکڑن اور جسمانی درد میں مفید ہوتا ہے۔
یہ شوگر کو متعدل رکھنے والا پھل ہے اور ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق کم مقدار یا مجوزہ مقدار تک ہی استعمال کیا جانا درست ہو گا۔اس پھل میں ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹGallocatechin موجود ہے جو مختلف مہلک بیماریوں کے خلاف مدافعت پیدا کرتا ہے۔دل کے مختلف امراض،معدے،گلے کے کینسر جیسی بیماریوں کی حفاظت کے لئے اس میں موجود وٹامن Cموثر کردار ادا کرتا ہے۔
قبض کے پرانے مریضوں کے لئے بھی تریاق ہے۔
املوک کیسے محفوظ رکھا جائے؟
اگر آپ کچے اور پکے ملے جلے پھل گھر لے آتے ہیں تو پریشان نہ ہوں۔پکے پھل فریج یا کسی سایہ دار جگہ پر رکھ کر ٹھنڈا کر لیں اور دھو کر چھلکے سمیت کھائیں۔کچے پھلوں کو کاغذی لفافے میں لپیٹ کر باورچی خانے ہی میں محفوظ کر لیجئے۔یہ کمرے کے درجہ حرارت 68Fسینٹی گریڈ میں دو سے تین دنوں تک پک کر کھانے لائق ہو جائیں گے۔

Browse More Ghiza Aur Sehat