Phaloon Ka Badshah Mango - Article No. 1946

Phaloon Ka Badshah Mango

پھلوں کا بادشاہ آم - تحریر نمبر 1946

لذت و توانائی کا مظہر

ہفتہ 5 ستمبر 2020

گرمیوں میں بہار لے آنے والا یہ پھل گرمی میں توانائی کی پیداوار ہے۔اس لذیذ پھل میں کم وبیش 20وٹامنز اور معدنیات کے خزانے موجود ہیں۔دنیا بھر میں پسند کیا اور کثرت اور رنجت سے کھایا جانے والا پھل بازار میں آگیا ہے خود بھی کھائیے اور تحائف میں بھی دینے کو اس سے بڑھ کر تواضع کی خوشی دینے والا پھل کوئی دوسرا نہیں ہوتا۔
آم گاجر کی مانند بیٹا کیروٹین کا قدرتی اور مجرب نسخہ ہے۔
اس کی نارنجی رنگت اس طبی جزو کی عکسی تصویر ہوتی ہے۔یہ جزو جسم میں داخل ہوتے ہی وٹامن Aکی شکل اختیار کر لیتا ہے اور متعدد بیماریوں میں مفید ہے مثلاً سب سے بڑھ کر خون کی کمی جیسے عارضے کو ختم کرتا ہے۔ آم Alpha Hydroxy Acidسے بھر پور پھل ہے۔یہ خوراک میں شامل کرنے کے علاوہ اگر مردہ جلد اور سیلز(خلیات)کو زائل کرنے اور نئے خلیئے کی پروٹین اور جلد کی Exfoliateکے لئے استعمال کئے جائیں تو چونکانے والے نتائج دینے والا پھل ہے۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق آم کھانے سے معدہ اور آنتوں کے کینسر کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔اس پھل میں وٹامن E,C,A،فلیو ونائڈز اور بیٹا کیروٹین کثرت سے پائے جاتے ہیں۔
آنکھوں کی تندرستی،جسمانی نشوونما،دانتوں اور ہڈیوں کی مضبوطی،جلد کی لچک اور خوبصورتی،نظام ہضم کی بہتری،بہترین قوت مدافعت کے لئے آم بے حد مفید پھل ہے۔
علاوہ ازیں اس پھل میں Beta Cryptoxanthin Eجیسا طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ موجود ہے جو جلد میں ملائمیت اور خوبصورتی پیدا کرتاہے۔
آم کو مختلف شکلوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔اس کی کچی شکل کیری کی چٹنی پورے سیزن میں دسترخوان کی زینت بنتی ہے۔روغنی اور ثقیل پکوان ہوں یا کھچڑیوں کی مختلف شکلیں کیری کی چٹنی مینیو کی شان دوبالا کر دیتی ہے۔آم کااچار بھی اس سیزن میں بطور خاص بنتا ہے۔
میٹھے میں آم کا مربہ،چٹنی،کیک،آئسکریم اور قلفی میں بھی لطف دیتا ہے۔مشروبات تیار کرنے والے ادارے اس موسم میں مینگو جوسز اور اسکوائش متعارف کراتے ہیں۔
بڑھتے ہوئے بچوں کو سادہ دودھ مرعوب نہیں ہوتا لیکن اگر مینگو شیک دیا جائے تو شوق سے پی لیتے ہیں۔اس طرح آم لذت و توانائی کا مظہر سمجھا جاتا ہے۔لاغر اور کمزور معدے والے افراد بھی احتیاط سے استعمال کریں تو توانا رہتے ہیں اور ہاضمہ بھی درست رہتا ہے۔
آم کی متعدد قسمیں ہیں مگر سب سے زیادہ شیریں اور مرعوب انور رٹول سمجھا جاتا ہے۔ دوسری قسموں میں لنگڑا،دسیری،سندھڑی اور بھی کئی شامل ہیں۔
100گرام آم کے غذائی اجزاء:
وٹامن 55Cملی گرام
وٹامن 1E ملی گرام
ڈائٹری فائبر 1گرام
کیروٹین 20گرام
وٹامن 30Aملی گرام

Browse More Ghiza Aur Sehat