Pineapple - Article No. 817

Pineapple

انناس - تحریر نمبر 817

وٹامن سی اور مینگانیز(Manganese) سے بھر پور خوش ذائقہ پھل ہے، جسے سال بھر بطور غذایا دوا استعمال کیاجاسکتا ہے

پیر 16 نومبر 2015

طبیبہ محمودہ سلطانہ:
انناس شیریں اور طبی اہمیت کاحامل پھل ہے جسے عربی،فارسی اور اردو میں انناس اور انگریزی میں اسے پائن ایپل کہتے ہیں۔ اگرچہ اس کی زیادہ پیدوار اور گرمیوں میں ہوتی ہے تاہم یہ سال بھر دستیاب ہوتا ہے بالخصوص ڈبے میں بند انناس دنیا بھر میں پوراسال استعمال کیاجاتا ہے اور پاک وہندمیں بھی بکثرت ملتا ہے۔

1493میں پہلی بار یورپ کے کیرپیٴین جزائر میں انناس کادرخت دریافت کیاگیا تھا۔
ایک انناس میں13.7فیصد کاربوہائیڈرٹیس،4فیصد پروٹین کے علاوہ وٹامن اے سی اور کیلشیم کی کافی مقدار پائی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ ایک ملی گرام سوڈیم اور109ملی گرام پوٹاشیم جبکہ وٹامن سی 79فیصد پایاجاتا ہے۔
انناس کوچھیل کرکھایا جاتا ہے،اس کارنگ باہر سے سرخ اور اندر سے زردہوتا ہے۔

(جاری ہے)


انناس کاذائقہ عموماََ ترشی مائل شیریں جبکہ مزاج سرد ہوتاہے۔
انناس کھائیے․․قوت مدافعت بڑھائیے․․․
انناس ایک ایسا پھل ہے جوذائقے میں اچھا ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے اندرکئی بیماریوں سے بچانے کی قدرتی طاقت بھی رکھتا ہے۔ اس کااستعمال مدافعتی نظام کوبہتر کرنے میں انتہائی مددگار ثابت ہوتا ہے۔دراصل انناس میں وٹامن سی کی موجودگی قوت مدافعت میں اضافے کاسبب بنتی ہے۔

پیٹ کے امراض میں مفید․․
انناس کا متواتراستعمال پیٹ کے امراض سمیت کئی بیماریوں سے بچاتا ہے۔طبی ماہرین کاکہنا ہے کہ انناس میں موجود وٹامن سی،اینٹی آکسیڈنٹ اوراینزائم کی بدولت جسم میں سوزش کاخاتمہ ہوتا ہے جبکہ اس میں موجود فائبر،پروٹین سی آنتوں کے کینسر کے علاوہ دیگر بیماریوں سے بچنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

جوڑوں کے امراض میں مفید․․
آرتھرائیٹس کے مریضوں کے لیے انناس قدرت کاعطیہ ہے۔اس کا مسلسل استعمال نہ صرف یہ کہ جوڑوں میں سوجن کوختم کرتا ہے بلکہ زخموں کو بہت جلد مندمل بھی کردیتا ہے۔انناس کے رس میں بروملین(Bromelain) نامی اینزائم پایا جاتا ہے،جسے جوڑوں کے درد میں بہت مفید قرار دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ یہ ہرقسم کی سرجری کے زخموں بھردیتاہے۔
طبی ماہرین کاماننا ہے کہ انناس کھانے سے اندرونی چوٹوں اور زخموں کاخاتمہ بھی ہوتا ہے۔اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اور وٹامن سی (Vitamin C) جگر اور معدے کے زخموں کوجلد بھرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔اس حوالے سے بہتر نتائج حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ انناس تازہ حالت میں استعمال کریں اورکھانے کے بعد کھائیں تو بروملین کوخون میں شامل ہونے میں آسانی ہوتی ہے۔
زخموں،جوڑوں کے درد،سوجن اور سرجری کے بعد انناس کارس معمولات میں ضرور شامل کریں۔
جسمانی طور پر فٹ رہنے کے لئے․․
انناس اپنے اندربے انتہا قوت اور افادیت رکھتا ہے اور اس کے کھانے سے نظام ہضم بھی تیز ہوتا ہے۔ایک حالیہ تحقیق کے مطابق رات کے کھانے کے بعد ایک انناس کھانے سے پیٹ نہیں بڑھتا اور انسان سمارٹ رہتا ہے یعنی یہ جسمانی طور پر فٹ رہنے کے لئے بھی بہترین ہے۔

پائن ایپل ڈرنک․․
اجزاء:پائن ایپل400گرام، پائن ایپل سیرپ ایک کپ ،کوکونٹ آئس کریم دوکپ،دودھ ایک کپ، چینی دوچمچ۔
ترکیب:سب سے پہلے گرائنڈر میں پائن ایپل اگرچاہیں توپائن ایپل سیرپ ڈال کراچھی طرح گرائنڈکرلیں،پھر اس میں دودھ،آئس کریم اور چینی شامل کرکے ایک مرتبہ پھر گرائنڈکریں۔ پائن ایپل ڈرنک تیار ہے۔
آپ اسے کوکونٹ پاؤڈر یا انناس کے چھوٹے چھوٹکڑوں سے گارنش کرکے سروکر سکتی ہیں۔
ہیپاٹائٹس کے لئے بہترین دوا․․
انناس کے استعمال سے گردوں کی صفائی ہوتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ انناس کارس ہیپاٹائٹس یرنی یرقان کے مریضوں کوخاص طور پر دیاجاتا ہے تاکہ انہیں جلد آرام آسکے،گرم طبیعت والے افراد کے لئے انناس ایک انتہائی مفید پھل ہے۔
انناس کھانے سے نظر بھی تیز ہوتی ہے․․
انناس اس اعتبار سے بھی اہم ہے کہ اس کامسلسل استعمال نہ صرف بصارت کوتیز کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے بلکہ بڑھاپے میں بھی نظر کودرست رکھتا ہے۔

Browse More Ghiza Aur Sehat