Pista Ye Dil Ki Bemarion Se Door Rakhta Hai - Article No. 865

پستہ یہ دل کی بیماریوں سے دوررکھتاہے - تحریر نمبر 865
سردی میں خشک میوہ جات استعمال صحت کے لیے مفید ثابت ہوتاہے۔ ان میں ایک میوہ پستہ بھی ہے پستے کاشمار مغزیات میں کیاجاتاہے۔
ہفتہ 16 جنوری 2016
سردی میں خشک میوہ جات استعمال صحت کے لیے مفید ثابت ہوتاہے۔ ان میں ایک میوہ پستہ بھی ہے پستے کاشمار مغزیات میں کیاجاتاہے۔ یہ جسم میں حرارت بھی پیداکرتاہے۔ جب کہ قوت حافظہ، دل، معدے اور دماغ کے لیے بھی مفید ہے۔ اس کے متواتراستعمال سے جسم ٹھوس اور بھاری ہوجاتاہے۔ مغزپستہ سردیوں کی کھانسی میں بھی مفید ہے اور پھیپھڑوں سے بلغم خارج کرکے انہیں صاف رکھتاہے۔ پستے میں کیلشیم، پوٹاشیم اور حیاتین بھی اچھی خاصی مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔ ایک سو گرام پستے کی گری میں 594حرارے ہوتے ہیں۔ پستہ کااستعمال مختلف سویٹس کے ہم راہ صدیوں سے مستعمل ہے۔ حلوہ زردہ اور کھیرکا لازمی جزہے۔ نمکین بھنا ہوپستہ انتہائی لذت دارہوتاہے اور دیگر مغزیات کی طرح بھی استعمال کیاجاتاہے۔
(جاری ہے)
جدید طبی تحقیق کے مطابق دن میں معمولی مقدار میں پستہ کھانے کی عادت انسان کو دل کی بیماری سے دوررکھ سکتی ہے۔
پستہ خون میں شامل ہو کرخون کے اندرکولیسٹرول کی مقدار کوکم کردیتا ہے۔ اس کے علاوہ خون میں شامل مضرعنصر لیوٹین کوبھی ختم کرنے میں مدد دیتاہے۔تحقیق کے دوران ماہرین نے یہ بھی نوٹ کیاکہ پھل اور پتے دار ہری سبزیوں کھانے سے شریانوں میں جمے کولیسٹرول کوپگھلایاجاسکتاہے۔ پستہ عام خوراک کی طرح کھاناآسان بھی ہے اور ذائقے دارغذا بھی اگرایک آدمی مکھن تیل اورپنیر سے بھرپور غذاؤں کے بعد ہلکی غذاؤں کی طرف آناچاہتاہے تواسے پستہ کھانے سے آغاز کرنا چاہیے۔ پستہ کا روزانہ استعمال کینسر کے امراض سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ ایک جدیدتحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ روزانہ مناسب مقدارمیں پستہ کھانے سے پھیپڑوں اور دیگر کینسرزکاخطرہ کم ہوجاتاہے۔ کینسر پرکام کرنے والی ایک امریکی ایسوسی ایشن کے تحت کی جانے والی ریسرچ کے مطابق پستہ میں وٹامن ای کی ایک خاص قسم موجود ہوتی ہے جوکینسر کے خلاف انتہائی مفید ہے ۔ ماہرین کاکہناہے کہ پستہ میں موجود اس خاص جزو سے نہ صرف پھیپھڑوں بلکہ دیگر کئی اقسام کے کینسرسے لڑنے کے لیے مضبوط مدافعتی نظام حاصل کیاجاسکتاہے۔
Browse More Ghiza Aur Sehat

متوازن غذا اور صحت
Matwazan Ghiza Aur Sehat

شکر قندی کے لاجواب فوائد
Shakar Qandi Ke Lajawab Fawaid

زنک کی کمی
Zinc Ki Kami

سیب ۔ ایک جادوئی پھل
Apple - Ek Jadui Phal

جلد بوڑھے نہیں ہونا چاہتے تو پپیتا کھائیے
Jald Budhe Nahi Hona Chahte To Papita Khaiye

وٹامن ڈی اب دماغ کے لئے بھی مفید قرار
Vitamin D Ab Dimagh Ke Liye Bhi Mufeed Qarar

ہلدی کی مسیحائی طاقت کا راز
Haldi Ki Masihai Taqat Ka Raaz

کئی امراض میں مفید قدرتی جڑی بوٹیاں
Kayi Amraz Mein Mufeed Qudrati Jari Botiyan

چاکلیٹ بھی کھائیں وزن بھی نہ بڑھائیں
Chocolate Bhi Khaye Wazan Bhi Na Barhain

کھجور کھائیں صحت مند رہیں
Khajoor Khaye Sehatmand Raheen

خوب تربوز کھائیے
Khoob Tarbooz Khaiye

نئی نسل کا جنک فوڈ کی طرف رجحان
Nai Nasal Ka Junk Food Ki Taraf Rujhan