Qeema Banwalay - Article No. 1284

Qeema Banwalay

قیمہ بنوالیں - تحریر نمبر 1284

غذائیں ماہرین قیمے کو گوشت کی بہترین قسم قراردیتے ہیں کیونکہ گوشت میں موجود صحت بخش غذائی اجزاءرائبو فلاوین،تھایامین اور نیا سین جیسے صحت بخش غذائی اجزاءگوشت کے مقابلے قیمے میں کسیر مقدار میں موجود ہوا کرتی ہیں،جو انسان کے لیے زیادہ فائدہ مند زور ہضم اور غذائی توانائی کی بہترین رسد فراہم کرنے کا ذریعہ بھی بنتے ہیں

پیر 26 مارچ 2018

گوشت کی نسبت قیمہ جلد تیار ہونے والی قسم ہے،یوں تو قیمے کی کئی اقسام ہیں ہاتھ سے کٹا ہوا قیمہ‘مشین سے پسا قیمہ‘روکھا قیمہ‘چکنا قیمہ‘پٹھ کا قیمہ‘اور فروی کا قیمہ وغیرہ وغیرہ،قیمہ ایک تو کم وقت میں تیار ہوجاتا ہے دوسرا اس کے کھانے کی بے شمار ورائٹیز تیار کی جاسکتی ہیں،دعوتیں میں عام طور پر لوگ ایک یا دو ڈشییں قیمیں کی بھی رکھتے ہیں تاکہ وہ لوگ جو دانتوں کی تکلیف کے باعث گوشت کی بوٹیاں نہیں چبا سکتے۔


غذائیں ماہرین قیمے کو گوشت کی بہترین قسم قراردیتے ہیں کیونکہ گوشت میں موجود صحت بخش غذائی اجزاءرائبو فلاوین،تھایامین اور نیا سین جیسے صحت بخش غذائی اجزاءگوشت کے مقابلے قیمے میں کسیر مقدار میں موجود ہوا کرتی ہیں،جو انسان کے لیے زیادہ فائدہ مند زور ہضم اور غذائی توانائی کی بہترین رسد فراہم کرنے کا ذریعہ بھی بنتے ہیں گوشت کی اقسام میں قیمہ کے استعمال کا مشورہ طبی ماہرین،فوڈ ڈائیٹشن نیوٹرولوجسٹ اور فٹنس ایکسپرٹس بھی دیتے نظر آتے ہیں،گوشت کی بوٹیوں کو تیز چھری یا بخدے یا پھر مشین سے کوٹ کر یا پیس کر قیمہ تیار کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اسی وجہ سے قیمے سے تیار کی جانے والی ڈشز نہ صرف ذائقے میں منفرد ہوتی ہے بلکہ جلدی تیار بھی ہوجاتی ہے۔قیمے کی مزیدار ڈش کھانے والے ہر فرد کے ہر لقمے میں گوشت کی بھرپور مقدار موجود ہوتی ہے۔جو چند لقموں میں ہی فرد کی غذائی ضرورت کو پور کردیتی ہے کھانے پینے کے شوقین افراد قیمے سے تیار کی گئی ڈش تناول کرنے کے بعد سیر بخشی کے منفرد احساس سے بھرپور آسودگی محسوس کرتا ہے۔
قیمے سے بنی ڈشز انتہائی زور ہضم طاقتور بھی ثابت ہوا کرتی ہے۔خاص طور پر وہ افراد جو اپنے بڑھتے ہوئے وزن سے پریشان ہیں سبزیوں کے بجائے گوشت استعمال کرنا چاہتے ہوں۔ایسے افراد کے لئے فٹنس ایکسپرٹس قیمے سے تیار کی گئی ڈشز کے طور پر استعمال کا مشورہ دیتے ہیں،طبی ماہرین نے قیمے سے تیار کی جانے والی ڈشز کو خون کی کمی کے شکار افرادو حاملہ خواتین کو بھی استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔قیمے سے تیار کی جانے والی ڈشز جسم میں خون کے سرخ خلیات کی مقدار بڑھانے مین بھی کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔

Browse More Ghiza Aur Sehat