Sabz Mirch - Article No. 914

Sabz Mirch

سبز مرچ - تحریر نمبر 914

ہڈیوں کومضبوط اورتوانابناتی ہے

جمعہ 1 اپریل 2016

نایاب اظہر:
سبزی کی دکان پر تازہ اورخوش رنگ سبزیاں دیکھنے میں بہت بھلی لگتی ہیں ان میں سے کچھ تو ایسی بھی ہیں جنھیں وہیں کھڑے کھڑے چبالیا جاتا ہے ۔لیکن سبز مرچ کے ساتھ یہ حرکت کرنے کی ہمت کسی کی نہیں ہوتی۔ یوں تو سبزمرچ دیکھنے میں بڑی بھلی اور خوبصورت نظر آتی ہے لیکن کھانے سے پتا چلتا ہے کہ اس کا استعمال کھانوں میں نہ کیا جائے تو ہمارے کھانے بھی مزیدار نہ ہوں۔
سبز مرچ ہر قسم کے کھانوں میں استعمال کی جاسکتی ہے چاہے دل ، حلیم، سبزاور گوشت ہو۔ اس میں وٹامن سی کی کافی مقدار پائی جاتی ہے وٹامن سی ہماری جلد کے لئے مفید ہے اس سے ہماری جلد تروتازہ رہتی ہے۔ ایسے خواتین وحضرات جن کی جلد کوکسی وجہ سے نقصان پہنچ چکا ہے وہ اپنی خوراک میں ایسے پھل اور سبزیاں استعمال کریں جن میں وٹامن سی کی مقدار زیادہ ہو۔

(جاری ہے)


سبزمرچ ایک ایسی سبزی ہے جس میں وٹان سی وافرمقدار میں موجود ہے۔ سبزمرچ میں وٹامن Aبھی پایا جاتا ہے جو ہماری بینائی کے لئے بہترین ٹانک ہے۔ ایسے خواتین حضرات جن کی نظر کمزور ہوانہیں ایسی سبزیاں اور پھل استعمال کرنے چاہئیں جن میں وٹامن Aکی مقدار زیادہ ہو۔اس کے علاوہ سبز مرچ میں6 Bکاپر، پوٹاشیم، آئرن، کاربوہائیدریٹ اور پروٹین بھی پائی جاتی ہے۔
سبز مرچ میں پائے جانے والے تمام اجزاء ہماری صحت کے ضمانت ہیں۔ اس لئے ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم اس سبزی میں پائے جانے والے اجزاء سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اورا سے اپنے روزمرہ کے کھانوں میں استعمال کریں۔
سبزمرچ انسانی جسم میں مدافعتی نظام کو مضبوط بناتی ہے۔ اگر اسے سلاد کے طور پر استعمال میں لایا جائے تو ی نظام ہاضمہ کو بہتر بناتی ہے۔
سبزمرچوں کو کبھی بھی ہاتھ میں پکڑ کرنہ کاٹیں بلکہ ماریل یالکڑی کے تختے پررکھ کاٹی جائیں ۔ اس طرح خصوصاََ خواتین جلن سے بچ سکتی ہیں۔ ایک دلچسپ بات اور کہ ہری مرچ کے کھانے سے آپ کا موڈخوشگوار رہتا ہے۔ اس میں موجود Endorphinایک جزو ہے جو آپ کے دماغ تک جاتا ہے اس کی وجہ سے ہی آپ کا موڈ اچھا رہتا ہے۔
سبز مرچ کے دیگر قیمتی فوائد:
پھیپھڑوں کے کینسر میں سبز مرچ استعمال مفید رہتا ہے۔

سبزمرچ ہماری ہڈیوں کو مضبوط اورتوانا بناتی ہے۔
سبز مرچ استعمال کرنے والوں میں بڑھتی عمر کے اثرات دیرسے ظاہر ہوتے ہیں۔
چہرے سے جھریوں کاخاتمہ کرتی ہے۔
سبز مرچ کے استعمال سے قبض کامرض نہیں ہوتا۔
سبز مرچ کوکھانسی میں کھانا مفید ہوتا ہے۔
سبز مرچ افعال معدہ کو درست رکھتی ہیں۔
سبز مرچ کا استعمال ہیضہ ہوجانے کی صورت میں کیاجائے تو افاقہ ہوتا ہے۔

سبز مرچ کااستعمال آنکھوں اور بینائی کے لئے فائدہ مند ہے۔
سبز مرچ ہماری جلد کے لئے بھی مفید ہے ۔
سبز مرچ شراب نوشی سے ہونے والے برے اثرات کاخاتمہ کرتی ہے۔
سبزمرچ ہمیں کھانا ہضم کرنے میں ہماری مدد گار ہے۔
سبز مرچ ہمارے جسم سے فالتو چربی کم کر دیتی ہے جس سے ہمارے وزن میں کمی ہوتی ہے۔
سبز مرچ کے استعمال سے ہمارے جسم میں موجود ٹشوبہتر طور پر کام کرتے ہیں۔
سبز مرچ سردی کے موسم میں ٹھنڈک سے بچاتی ہے۔
سبزمرچ قلب میں تحریک پیدا کرنے کا سبب بنتی ہے۔

Browse More Ghiza Aur Sehat