Saib - Article No. 1505

Saib

سیب - تحریر نمبر 1505

ہارٹ اٹیک سے بچنے کے لیے روزانہ ایک ایک سیب روزانہ،اچھی صحت پانا

پیر 4 مارچ 2019

An apple a day, keeps the docter away
اس کہاوت کا پہلے پہل چرچا ملکہ وکٹوریہ کے دور میں ہوا تھا۔اس حوالے سے تازہ ترین ریسرچ یہ بتاتی ہے کہ روزانہ ایک سیب کھانے سے ہارٹ اٹیک کا خطرہ گھٹ جاتا ہے ،روزانہ سیب کھانا روزانہ کولیسٹرول کم کرنے والی دوا استعمال کرنے کے مترادف مانا جارہا ہے ۔
سیب دنیا کا مشہور پھل بھی ہے ۔بچے،بوڑھے،صحت مند،مریض سب اسے رغبت سے کھاتے ہیں ۔

یہ پھل زود ہضم اور بہت سے فوائد کا حامل ہے ،قدیم طبی ماہرین بتاتے ہیں کہ روزانہ نہارمنہ تین چار سیب جو عمدہ پکے ہوں کھا کر اوپر سے دودھ پیا جائے تو ایک مہینہ میں صحت قابل رشک بن جاتی ہے۔
سیب میں موجود غذائی اجزاء دماغ کو بھی قوت فراہم کرتے ہیں ۔دوسرے پھلوں کی نسبت اس میں فولاد اور فاسفورس کی بہت زیادہ مقدار پائی جاتی ہے اور فاسفورس دماغ کی قوت کو بہت تیزی سے بڑھاتا ہے ۔

(جاری ہے)

اگر اختلاج قلب میں سیب کا استعمال گھبراہٹ دور کرتا ہے اور انسان کو تقویت محسوس ہوتی ہے۔
اختلاج قلب کے مریضوں کو چاہیے کہ وہ سیب کو روزانہ اپنی غذا کا حصہ بنائیں۔
امریکہ میں ہوئی ایک تحقیق میں پایا گیا کہ 50سے زیادہ عمر والا ہر شخص اگر روزانہ ایک سیب کھائے تو وہ سٹروک اور ہارٹ اٹیک سے بچ سکتا ہے۔آکسفورڈ یونیورسٹی کے ریسرچرز کے مطابق پچاس سال سے زیادہ عمر کے وہ افراد جو اپنی خوراک میں روزانہ ایک سیب کا اضافہ کرتے ہیں ،انہیں روزانہ کو لیسٹرول گھٹانے کی ایک ٹیبلیٹ سے حاصل ہونے والے فوائد مل جاتے ہیں ۔
سیب دل کی صحت کو اسی طرح تقویت پہنچا تا ہے جس طرح کولیسٹرول کم کرنے والی عام ادویات ۔صرف فرق اتنا ہے کہ دواؤں کے مضر اثرات ہوتے ہیں ،پھلوں کے نہیں۔
کہا جاتا ہے کہ ہر شخص کی روزانہ کی خوراک میں پانچ حصہ پھل اور سبزیوں پر مبنی ہونا چاہیے۔سائنس دانوں نے حساب لگایا ہے کہ اگر ہر عمر کا فرد پھل اور سبزی کے ایک حصے کا اپنی روزانہ کی خوراک بنالیں ،
مثلاً ایک دن میں ایک سیب کھانے لگیں ،تو دل کے دورے اور فالج کا خطرہ 12فیصد کم ہو سکتا ہے ۔

مزید برآں اگر کوئی پہلے سے ہی روزانہ ایک سیب کھا رہا ہے تو اسے ایک دوسرا سیب شروع کرنے پر بارہ فیصد اضافی تحفظ حاصل ہو سکتا ہے ۔جو لوگ پھلوں اور سبزیوں کے جتنے زیادہ حصے کھاتے ہیں ،انہیں ان امراض کے خلاف اتنا ہی زیادہ تحفظ ملتا ہے۔
ایک اور طبی جائزے میں یہ خوش خبری دی گئی ہے کہ روزانہ سیب کھانے سے ادھیڑ عمر افراد کے دل کی صحت صرف ایک ماہ میں بہتر ہو سکتی ہے ۔
اس جائزے میں یہ دیکھا گیا تھا کہ جن لوگوں نے چار ہفتوں تک روزانہ ایک سیب کھایا تھا،ان کے خون میں ”خراب“LDLکولیسٹرول کی سطح چالیس فیصد تک کم ہو گئی تھی۔”خراب“کولیسٹرول وہ مادہ ہے جو شریانوں کو سخت کر دیتا ہے۔
تحقیق میں کہا گیا ہے کہ سیب میں اینٹی آکسائیڈ نٹ اور ایک کیمیائی جز فلیونوئیڈ شامل ہے ۔جس کے استعمال سے امراض قلب اور فالج کے خطرے کو کافی حد تک کم کیا جا سکتا ہے ۔

سیب میں جو اینٹی آکسیڈنٹ اجزاء پائے جاتے ہیں ،ان میں سے ایک ”پولی فینولز“ہے جن پر مشتمل دوائیں بھی تیار کی گئی ہیں ۔تاہم اس قسم کے کیپسول کی افادیت سیب کھانے کے مقابلے میں کم دیکھی گئی ہے۔
ماہرین نے بتایا کہ اینٹی آکسیڈنٹ اجزاء دیگر مسالہ جیسے مرکبات مثلاً ہلدی،سبز چائے اور ٹماٹر کے جوس میں بھی ہوتے ہیں لیکن سیب اس ضمن میں زیادہ موثر ہے ۔

کولیسٹرول کی زیادتی سے حفاظت
سیب میں پایا جانے والا جزو ”پیکٹن“انسانی جسم میں کولیسٹرول کی مقدار کم کر دیتا ہے ۔تحقیق کے مطابق سیب وزن گھٹانے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔
سیب میں موجود بیشتر وٹامن،معدنیات اور دیگر غذائی عناصر اس کے چھلکے میں پائے جاتے ہیں ۔اسی لیے سیب کو ہمیشہ چھلکے سمیت کھائیے۔
سیب کا چھلکا وٹامن اے اور سی رکھتا ہے ۔
کیلشیم،پوٹاشیم،فاسفورس اور فولاد جیسی معدنیات بھی چھلکے میں پائی جاتی ہیں ۔یہ پیکٹن(Pectin) نامی حل پذیر ریشہ بھی بکثرت رکھتا ہے ۔پیکٹن ہمارے خون میں کولیسٹرول کی سطح کم کرتا ہے ،نیز سطح شکر کو بھی قابو سے باہر نہیں ہونے دیتا۔
کمزوری اور دبلے پن کا علاج
اگر جن لوگوں کا جسم بہت دبلا پتلا ہے یا نقاہت،کمزوری اور سستی محسوس ہوتی ہے تو روزانہ ایک عدد میٹھا سیب باریک کاٹ کر قاشیں بنالیں اور کسی چھلنی یا ململ کے کپڑے سے ڈھک کر کھلے آسمان تلے رکھ دیں ۔
صبح دودھ کے ساتھ اسی سیب کا ناشتہ کرلیں ۔صرف ایک ماہ میں نمایاں فر ق محسوس ہو گا ،تندرست اور سمارٹ ہو جائیں گے۔
ہائیڈل برگ یونیورسٹی مغربی جرمنی کے پروفیسر مور کہتے ہیں کہ سیب استعمال کرنے سے کئی بیماریاں دور ہوتی ہیں ۔ننھے بچوں کے پیٹ کے کئی امراض کیلئے سیب خاص طور پر فائدہ مند ہے ۔سیب کھانے سے بدن میں ایک نئی طاقت کا احساس ہوتا ہے ۔
فاسفورس اور فولاد کی موجودگی کے باعث یہ پھل ایک بہترین غذا ہے ۔دماغی صلاحیتوں کو تیز کرتا ہے ۔
یونانی طبیب بھی سیب کی اہمیت تسلیم کرتے ہیں ۔ضعفِ قلب اور کمزوری کیلئے سیب کا مربہ کثرت سے
استعمال کیا جاتا ہے ۔

Browse More Ghiza Aur Sehat