Salad Khana Na Bhooliay - Article No. 984
سلاد کھانا نہ بھولیے - تحریر نمبر 984
اللہ تعالیٰ نے سبزیوں کی شکل میں ہمیں بہت سے نعمتوں سے نوازا ہے۔ ان میں سلاد بھی شامل ہے، جو صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ سلاد گاجر، کھیرا، مولی، ٹماٹر اور سلاد کے پتوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ اس میں شلجم اور ککڑی بھی شامل کی جاسکتی ہے۔
بدھ 3 اگست 2016
اللہ تعالیٰ نے سبزیوں کی شکل میں ہمیں بہت سے نعمتوں سے نوازا ہے۔ ان میں سلاد بھی شامل ہے، جو صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ سلاد گاجر، کھیرا، مولی، ٹماٹر اور سلاد کے پتوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ اس میں شلجم اور ککڑی بھی شامل کی جاسکتی ہے۔ عام طور پر سلاد کھیرا، ٹماٹر، پیاز اور سلاد کے پتوں سے بنایا جاتا ہے۔ سلاد میں لحمیات (پروٹینز) حیاتین (وٹامنز) اور معدنیات (منرلز) ہوتی ہیں ، جو اچھی صحت کے لیے بہت ضروری ہیں۔
تازہ سبزیاں غذائیت اور حیاتین سے بھرپور ہوتی ہیں۔ سبزیوں کو اگر سلاد کی شکل میں کھایاجائے تو زیادہ مفید ہیں، اس لیے کہ پکی ہوئی سبزیوں کی نسبت کچی سبزیاں زیادہ فائدہ پہنچاتی ہیں۔ سلاد کھانے سے آپ بہت سی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔
(جاری ہے)
جدید تحقیق کے مطابق تازہ کچی سبزیاں ، خاص طور پر بندگوبھی زیادہ کھانے چاہیے، کیوں کہ اس میں صحت بخش اجزا زیادہ ہوتے ہیں۔ سلاد میں بندگوبھی بھی ڈالنی چاہیے، چکنائی سے پاک سلاد جسم کو توانا رکھتا ہے۔ سلاد کھانے سے کولیسٹرول قابو میں رہتا ہے۔ سلاد میں ریشہ، فولاد اور کیلسئیم کی بھی اچھی خاصی مقدار ہوتی ہے۔ تازہ سبزیوں سے بنا ہوا سلاد دل کی تکلیف کو کم کرتا اور بلڈ پریشر کو قابو میں رکھتا ہے ۔ سلاد ایک ایسی ہلکی پھلکی غذا ہے، جو جسم کو توانائی اور غذائیت فراہم کرتی ہے۔
سلاد کے علاوہ ہمیں پھل بھی کھانے چاہییں۔ روزانہ کوئی ایک پھل ضرور کھائیے۔ روزانہ سبزیاں اور پھل کھانے سے ہم ذیابیطس اور سرطان کے خطرات سے بھی بچے رہتے ہیں۔ غذا کے ماہرین کہتے ہیں کہ سبزیوں میں گہرے رنگ کی سبزیاں صحت کے لیے زیادہ مفید ہوتی ہیں، اس لیے ہمیں روزانہ گہرے رنگ کی کوئی ایک سبزی ضرور کھانی چاہیے۔ ذیابیطس کے مریض گہرے رنگ کی سبزیوں کی مدد سے حرارے (کیلوریز) بلڈپریشراور خون میں شکر کی مقدار کو کم کرسکتے ہیں۔ ان سبزیوں میں ایسے اجزا زیادہ مقدار میں ہوتے ہیں، جو بیماریوں سے بچاتے ہیں۔ بہتر ہوگا کہ ان سبزیوں کو کچا کھایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ فائدے حاصل کیے جاسکیں۔ گاجر، کھیرا، ٹماٹر، ککڑی، مولی، شلجم اور اس کے پتے، بندگوبھی، سلاد کے پتے، ہری پیاز اور ہری مرچ کچی کھانا زیادہ مفید ہے۔
Browse More Ghiza Aur Sehat
بادام ایک خوش ذائقہ میوہ
Badam Ek Khush Zaiqa Mewa
موسم سرما کی اُداسی کم کرنے والی غذائیں
Mausam Sarma Ki Udasi Khatam Karne Wali Ghazain
چاکلیٹ دل کے لئے اچھا
Chocolate Dil Ke Liye Acha
بینائی تیز کرنے والی غذائیں
Eyesight Taiz Karne Wali Ghazain
سنہری و شیریں خشک خوبانی
Sunehri O Shireen Khushk Khubani
ڈائلیسز کے مریض کیا کھائیں
Dialysis Ke Mareez Kya Khayen
صحت اور حسن کے لئے لیموں کے حیرت انگیز فوائد
Sehat Aur Husn Ke Liye Lemon Ke Hairat Angez Fawaid
امتحانات کے دوران طالب علموں کے لئے مفید غذائیں
Exams Ke Dauran Students Ke Liye Mufeed Ghazain
بلیو زون ڈائٹ صحت مندی کے ساتھ طویل عمر کا راز
Blue Zone Diet Sehat Mandi Ke Sath Taweel Umar Ka Raaz
پپیتا ہی نہیں اس کے بیج بھی فائدہ مند
Papita Hi Nahi Is Ke Beej Bhi Faida Mand
سرسوں کا تیل پکانے کے لئے مفید یا خطرناک
Sarson Ka Tail Pakane Ke Liye Mufeed Ya Khatarnak
سیب کا سرکہ
Apple Cider Vinegar