Santra Khana Na Chory - Article No. 1197
سنترہ کھانا نہ چھوڑیے - تحریر نمبر 1197
جمعرات 14 دسمبر 2017

تمثیلہ زاہد:
اللہ تعالیٰ نے ہمیں موسم کی مناسبت سے مختلف ذائقوں والے پھل عطا کیے ہیں۔ ہر پھل کی اپنی اہمیت و افادیت ہے۔ ہم کسی پھل کی اہمیت اور افادیت سے انکار نہیں کرسکتے۔ بعض افراد سردیوں میں کینو، نارنگی اور سنترہ کھانے سے اجتناب برتتے ہیں۔ ان کاخیال ہے کہ یہ ترش پھل ہیں اور گلے خراب کرنے کا سبب بنتے ہیں ۔ یہ بالکل غلط خیال ہے، کینو، نارنگی او ر سنترہ ایسے پھل ہیں، جن میں حیاتین ج (وٹامن سی) کی وافر مقدار ہوتی ہے، جو ہمارے لیے بہت فائدہ مند ہے۔سردیوں میں ہم پانی پینا کم کردیتے ہیں۔پانی کی کمی کو پورا کرنے میں بھی یہ پھل اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ بوڑھوں کی یادداشت بہتر کرنے کے لیے سنترہ مفید پھل ہے۔ اس کارس ایسے کو ضرور پینا چاہیے، جن کی یاداشت کم زور ہے۔
سنترہ کولیسٹرول کو کم کرتا ہے ۔ اس میں کیلسیئم۔ فولک ایسڈ اور میگنیزیئم پائے جاتے ہیں، جو بلڈ پریشر کو قابو میں رکھتے ہیں۔ اس میں پوٹاشیئم بھی پایا جاتا ہے، جودل کے نظام کو درست رکھنے میں مدددیتا ہے۔ گھٹیا جیسی بیماری بھی سنترہ کھانے سے دُور ہوجاتی ہے۔ سنترہ جلد کو صحت مند اور جوان بنا دیتا ہے۔ جلد کی شادابی کے لیے اس کے چھلکوں کو بھی خشک کرکے استعمال کیا جاتا ہے ۔ حسن وآرایش کی مختلف مصنوعات میں بھی سنترے کے چھلکوں کو سکھا کر سفوف تیار کرلیتی ہیں۔ چہرے کی جلد کو حیاتین ج کی ضرورت ہوتی ہے اور سنترے میں یہ حیاتین وافر مقدار میں ہوتی ہے، جو جلد کو تندرست اور شاداب رکھتی ہے۔ پھل کوئی سا بھی ہو، روزانہ اعتدال کے ساتھ کھانے سے فائدہ ہوتا ہے۔ ہر موسم کا پھل ضرور کھانا چاہیے۔ موسمی پھل اللہ کی نعمت ہیں۔ ان نعمتوں سے ہمیں لطف اندوز ہونا چاہیے۔ ان نعمتوں میں سنترہ بھی شامل ہے۔ جو سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی بازار میں دستیاب ہوجاتا ہے۔ اگر آپ صحت مند اور جوان رہنا چاہتے ہیں تو پھلوں کو اپنی غذاؤں میں ضرور شامل کریں، خاص طور پر وہ پھل جن میں حیاتین ج وافر مقدار میں ہوتی ہیں، کیوں کہ اللہ تعالیٰ نے ان میں بے شمار فوائد رکھے ہیں۔
اللہ تعالیٰ نے ہمیں موسم کی مناسبت سے مختلف ذائقوں والے پھل عطا کیے ہیں۔ ہر پھل کی اپنی اہمیت و افادیت ہے۔ ہم کسی پھل کی اہمیت اور افادیت سے انکار نہیں کرسکتے۔ بعض افراد سردیوں میں کینو، نارنگی اور سنترہ کھانے سے اجتناب برتتے ہیں۔ ان کاخیال ہے کہ یہ ترش پھل ہیں اور گلے خراب کرنے کا سبب بنتے ہیں ۔ یہ بالکل غلط خیال ہے، کینو، نارنگی او ر سنترہ ایسے پھل ہیں، جن میں حیاتین ج (وٹامن سی) کی وافر مقدار ہوتی ہے، جو ہمارے لیے بہت فائدہ مند ہے۔سردیوں میں ہم پانی پینا کم کردیتے ہیں۔پانی کی کمی کو پورا کرنے میں بھی یہ پھل اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ بوڑھوں کی یادداشت بہتر کرنے کے لیے سنترہ مفید پھل ہے۔ اس کارس ایسے کو ضرور پینا چاہیے، جن کی یاداشت کم زور ہے۔
(جاری ہے)
تاریخ اشاعت:
2017-12-14
Your Thoughts and Comments
مزید غذا اور صحت سے متعلق
-
ہینگ ۔ خوبیوں سے بھرپور مسالا
-
سلاد کھائیں،موڈ بہتر بنائیں
-
رس بھری،عمدہ غذائیت کا سرچشمہ
-
صحت بخش لیچی
-
گرمی کے مشروبات
Articles and Information
غذا اور صحتغذا کے ذریعے بیماریوں کا علاجمضامینورزشناشتہ کے فوائدذیابیطس ۔ شوگرڈینگی بخار اور ڈینگی وائرسبواسیر اور اسکا علاجآنکھوں کے مسائل اور علاجچہرے اور جلد کے مسائلبلڈ پریشرموٹاپا کم کرنے کے آسان طریقےکمر درد کے مسائلجوڑوں کے درد کے مسائلڈپریشن اور ذہنی مسائل اور انکا علاجفالج کا علاجگردوں کے مسائلدانتوں کے مسائلناک کان گلے کے مسائلکھانسی اور گلے کے مسائلڈائٹنگ کے طریقےکینسر بانجھ پنکولیسٹرول ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2022 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2021 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.