Sardai - Article No. 922

Sardai

سردائی - تحریر نمبر 922

جو گرم موسم میں پیاس ہی نہیں بجھاتی توانائی کاذریعہ بھی ہے

ہفتہ 9 اپریل 2016

گرمیاں شروع ہوتے ہی دل خودبخود ٹھنڈے میٹھے مشروبات کی طرف مائل ہونے لگتا ہے۔ اگرچہ اس وقت بے شمار اقسام اور ذائقوں میں رنگارنگ مشروبات مارکیٹ میں دسیتاب ہیں لیکن پھر بھی روایتی اور ایسی مشروبات کی مقبولیت اپنی جگہ قائم ہے۔ ان میں سردائی یاٹھنڈائی سرفہرست ہے۔ اس مشروب خاص کی ابتداء ہندوستان میں ہوئی․․․․․ لیکن کب؟ اس بارے میں کوئی زیادہ معلومات نہیں ہیں چونکہ ہندوؤں کے مذہبی تہوار ” ہولی“ کے ساتھ ساتھ آمد بہار کے استقبال کے موقعہ پر اس روایتی مشروب کو خاص اہتمام کے ساتھ بنایاجاتا ہے اس لئے کہا جاسکتا ہے کہ سردائی کاآغاز ہندوستان میں ” ہولی“ کی آمد کے ساتھ ہی ہوگیا تھا۔
دودھ، بادام، خشخاص، سیادہ مرچ اور چاروں مغزباہم ملاکربنائی جانے والی سردائی نہ صرف ذائقے میں منفرد ہوتی ہے بلکہ غذائیت کے اعتبار سے بھی بہت مفید سمجھی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

اپریل کامہینہ شروع ہوتے ہی اس کی مانگ بڑھ جاتی ہے جوستمبر تک جاری رہتی ہے۔ اسے نہ صرف گھروں میں ناشتے کے طور پر استعمال کیاجاتا ہے بلکہ بازاروں میں بھی یہ جگہ جگہ سرخ کپڑے سے ڈھانپے گئے مٹی کے بڑے بڑے ہندوستان میں سردائی بنانے کا جو طریقہ رائج ہے اس کے مطابق باداموں کورات بھر بھگودیاجاتا ہے اور صبح ان کا چھلکا اتار کرخشخاص ، سیاہ مرش، سبزالائچی، سونف اور چاروں مغز کے ساتھ مٹی کی کونڈی میں پیس کرفائن (Fine) سی پیسٹ بنالی جاتی ہے۔

آمیزہ تیار ہونے کے دوران تازہ دودھ میں چینی یامصری ملاکر ہلکی آنچ پر کاڑھنے کے لئے رکھ دیاجاتا ہے اور جب وہ اچھی طرح پکنے کے بعد مقدار میں آدھا رہ جائے تواسے ٹھنڈاکرکے یہ آمیزہ س میں مکس کردیاجاتا ہے اور ٹھنڈاکرنے کے بعد استعمال میں لایاجاتا ہے ۔پہلے زمانے میں خواتین اپنے اہل خانہ کے لئے ناشتے میں سردائی کا اہتمام ہی کرتی تھیں کیونکہ غذائیت کے اعتبار سے یہ مشروب کاربوہائیڈریٹس، وٹامنز، منرلز، پروٹین اور پوٹاشیئم سے بھرپور ہوتا ہے۔
ہندوستان کے شہر بنارس میں بننے والی سردائی میں زعفران بھی شامل کیاجاتا ہے جبکہ راجستھانی سردائی یا ٹھنڈائی میں گلاب کی پتیاں استعمال کی جاتی ہیں جو وہاں کی جھلستی ہوئی گرمی میں ٹھنڈک پہنچانے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ ہندوستان کی ریاست راجستھان کی طرح پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں بھی اسے ٹھنڈائی ہی کانام سے پکارا جاتا ہے جبکہ پنجاب کے زیادہ ترعلاقوں میں اسے ” سردائی پکارتے ہیں۔

Browse More Ghiza Aur Sehat