Sardi Me Muthrek Rahe - Article No. 1216
سردی میں متحرک رہیے - تحریر نمبر 1216
جمعہ 5 جنوری 2018

ڈاکٹر وقار سعید:
سردی کے موسم میں جب درجہٴ حرارت میں کمی ہوجاتی ہے تو کیا آپ بستر سے اٹھنے میں دیر لگاتے ہیں اورکروٹیں بدلتے رہتے ہیں ۔ اس معاملے میںآ پ اکیلے نہیں ہیں۔ آپ کی طرح ہزاروں افراد اور بھی ہیں ، جو اس عادت میں مبتلا ہیں۔ ماہرین نے تحقیق کرکے بتایا ہے کہ لوگ سردیوں میں دیر تک بستر میں لیٹنا پسند کرتے ہیں۔ ہمارا دماغ اس موسم میں ایک ہارمون بناتا ہے، جسے میلا ٹونن کہتے ہیں۔ یہ ہارمون ہماری نیند کو بڑ دیتا ہے اور ہمیں الارم کی آواز اچھی نہیں لگتی، اس لئے کہ میلا ٹونن آپ کو سلاتا ہے۔ آپ کے چہرے پر سے لحاف ہٹاتے ہیں اور جب تاریکی کا احساس ہوتا ہے تو کروٹ بدل کر پھر سوجاتے ہیں۔ بہر حال معالجین اس کے حق میں نہیں ہیں کہ آپ دیر تک سوئیں۔

(جاری ہے)
دیر تک سونے سے آپ تھکن محسوس کریں گے اور آپ کی توانائی کم ہوجائے گی۔
معالجین کا مشورہ ہے کہ چھٹی کے دن آپ نیندپوری کرسکتے ہیں۔ آپ رات کواگر گیارہ بجے سوجاتے ہیں تو دن میں اسی وقت اٹھ جانا چاہیے۔ اس طرح سے آپ بارہ گھنٹے کی نیند لے سکتے ہیں اگر آپ معمول کے مطابق بستر سے نہیں اٹھیں گے تو وہ قدرتی گھڑی جو آپ کے دماغ میں لگی ہوئی ہے، اس کی ترتیب بگڑ جائے گی۔ بہر حال ماہرینِ غذائیت کہتے ہیں کہ آپ کو اپنی نیند اور غذا کے درمیان تناسب رکھنا چاہیے۔ جن غذاؤں میں نشاستہ (کاربوہائڈریٹ)ہوتا ہے، وہ آپ کی صحت کے لئے بہتر ہیں۔ نشاستہ حاصل کرنے کے لیے ایسی سبزیاں اور پھل کھائیں ، جو آپ کی نشاستے کی ضرورت کو پورا کرسکیں۔ ایسی غذاؤں سے اجتناب کیجئے جن میں بہت حرارے (کیلوریز)ہوتے ہیں، مثلاََ پاستا وغیرہ ۔ دن میں آپ کئی بات نشاستے والی غذائیں کھائیں گے تو خون میں سیروٹونن کی مقدار میں اضافہ ہوجائے گا۔ یہ ہارمون طاقت وتوانائی کو آپ کے جسم سے خارج ہونے سے روکتا ہے۔ چناں چہ آپ صبح یا شام کو ایسی غذائیں کھائیں گے تو آپ کو اچھی نیند آئے گی۔
تاریخ اشاعت:
2018-01-05
Your Thoughts and Comments
مزید غذا اور صحت سے متعلق
-
ہینگ ۔ خوبیوں سے بھرپور مسالا
-
سلاد کھائیں،موڈ بہتر بنائیں
-
رس بھری،عمدہ غذائیت کا سرچشمہ
-
صحت بخش لیچی
-
گرمی کے مشروبات
Articles and Information
غذا اور صحتغذا کے ذریعے بیماریوں کا علاجمضامینورزشناشتہ کے فوائدذیابیطس ۔ شوگرڈینگی بخار اور ڈینگی وائرسبواسیر اور اسکا علاجآنکھوں کے مسائل اور علاجچہرے اور جلد کے مسائلبلڈ پریشرموٹاپا کم کرنے کے آسان طریقےکمر درد کے مسائلجوڑوں کے درد کے مسائلڈپریشن اور ذہنی مسائل اور انکا علاجفالج کا علاجگردوں کے مسائلدانتوں کے مسائلناک کان گلے کے مسائلکھانسی اور گلے کے مسائلڈائٹنگ کے طریقےکینسر بانجھ پنکولیسٹرول ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2022 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2021 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.