Sardion Main Garma Garam Soup Piaen - Article No. 1063
سردیوں میں گرما گرم سوپ پییں - تحریر نمبر 1063
سوپ بہت مفید غذا ہے ، خاص طور پر سردیوں میں توا سے ضرور پیناچاہیے ۔ اس میں شامل کی جانے والی اشیاء بہت فائدہ مند ہوتی ہیں۔ یہ اشیا حیاتین (وٹامنز ) ، معدیات (منرلز) اور لحمیات (پروٹینز) سے بھر پور ہوتی ہیں۔ سوپ دنیا کے ہر روایتی پکوان کاحصہ ہے۔
ہفتہ 28 جنوری 2017
سوپ بہت مفید غذا ہے ، خاص طور پر سردیوں میں توا سے ضرور پیناچاہیے ۔ اس میں شامل کی جانے والی اشیاء بہت فائدہ مند ہوتی ہیں۔ یہ اشیا حیاتین (وٹامنز ) ، معدیات (منرلز) اور لحمیات (پروٹینز) سے بھر پور ہوتی ہیں۔ سوپ دنیا کے ہر روایتی پکوان کاحصہ ہے۔ چینی ، اطالوی ، تھائی م پاکستان اور ہندستانی سوپ کی چند اقسام آسانی دستیاب ہیں۔ جن کارن سوپ ، انڈے کا سوپ اور دادہ چکن سوپ وغیر۔ سوپ جسم کو گرم رکھتا ہے ۔ سردیوں کے موسم میں یہ بہت شوق سے پیاجاتا ہے ۔ یہ وزن گھٹانے میں مدد دیتا ہے ۔ سوپ غذائیت سے بھر پور ہوتا ہے ۔ بیماری میں سوپ پینا بہت فائدہ مند ہے ۔ یہ آسانی سے ہضم ہوجاتا ہے ۔ سوپ بنانے میں لاگت بھی کم آتی ہے ۔
سردیوں کے موسم میں گرم گرم سوپ ہوتوہاتھ روکنا مشکل ہوجاتا ہے ۔
(جاری ہے)
سوپ سے متعلق گرم غذا کا مفروضہ غلط ثابت ہوچکا ہے ۔ غذا کے ماہرین بھی اس کی نفی کرتے ہیں۔ ان کے خیال میں سوپ کی تاثیراس وقت گرم ہوتی ہے ، جب اس میں گرم تاثیروالے اجزا شامل کیے جاتے ہیں ۔ سوپ کی ہر قسم گرم نہیں ہوتی۔ سُوپ بنانے کے لیے سبزیاں ، مرغی یاگائے کا گوشت فرائی کرلیں یاپانی میں پکالیں۔ اس طرح سوپ کی غذائیت برقرار رہتی ہے ۔ زیادہ دیرتک فرائی کرنے سے سبزی اور گوشت کے خاص غذائی اجزا ضائع ہوجاتے ہیں۔ سوپ میں حراروں (کیلوریز) کی تعداد بہت کم ہوتی ہے ۔ عام خیال یہ ہے کہ سوپ پی کر بھوک زیادہ لگتی ہے ، یہ اس وجہ سے ہوتا ہے کہ سوپ چوں کہ زودہضم ہوتا ہے اور طبیعت میں بھاری پن پیدانہیں کرتا، لہٰذا کچھ ہی دیر بعد بھوک ستانے لگتی ہے ۔
سبزیوں کاسُوپ :
یوں تو سوپ کی تمام اقسام ہی صحت بخش تعلیم کی جاچکی ہیں، لیکن سبزیوں کے سوپ کی افادیت زیادہ بتائی جاتی ہے ۔ سوپ کی ایک افادیت یہ بھی ہے کہ یہ جسم میں پانی کی ضروری مقدار کو برقرار رکھتا ہے ، نزلے زکام کی صورت میں مرغی کاسوپ بہت فائدہ مند ہوتا ہے ، مگر شرط یہ ہے کہ دیسی مرغی کاگوشت شامل کیا جائے ۔ اس طرح اس کے ذائقے اور لذت میں اضافہ ہوجاتا ہے اور اس کی تاثیر بھی گرم ہوجاتی ہے۔ جب سردی بڑھ جائے تو ناشتے ، دوپہر اور رات کے کھانے میں سوپ کا ایک بڑا پیالہ ضرور پییں۔ یہ جسم کودرکار توانائی فراہم کرتا ہے ۔
سوپ میں چکنائی کم ہوتی ہے ۔ یہ ہضم کے نظام کودرست رکھتا ہے ۔ چھاتی کے سرطان کے امکانات کو کم کرتا ہے ۔ ڈائٹنگ کرنے والے افراد کے لیے سوپ بہترین معاون ہے ۔ سوپ کم وقت میں وزن کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ بچوں کو مختلف قسم کے سوپ پینے کی عادت ڈالیں۔ انھیں ہفتے میں دوتین بار مختلف قسم کے سوپ پلائیں ، خاص طور پر سردیوں میں۔ غذا کے ماہرین وان کم کرنے کے لیے جو غذائیں منتخب کرتے ہیں، ان میں سوپ ضرور شامل ہوتا ہے ۔ آپ سردی کے موسم میں سوپ کی اپنی روزانہ کی غذاؤں کالازمی حصہ بنالیں ۔
Browse More Ghiza Aur Sehat
پپیتا ہی نہیں اس کے بیج بھی فائدہ مند
Papita Hi Nahi Is Ke Beej Bhi Faida Mand
سرسوں کا تیل پکانے کے لئے مفید یا خطرناک
Sarson Ka Tail Pakane Ke Liye Mufeed Ya Khatarnak
سیب کا سرکہ
Apple Cider Vinegar
بادشاہ آم
Badshah Aam
گرمی کا دشمن تربوز
Garmi Ka Dushman Tarbooz
شوگر سے بچانے والی غذائیں
Sugar Se Bachane Wali Ghazain
لیموں سبزیوں کا بادشاہ
Lemon Sabziyon Ka Badshah
دوا بھی، غذا بھی
Dawa Bhi, Ghiza Bhi
پھل کھائیں کولیسٹرول گھٹائیں
Phal Khaain Cholesterol Ghatain
گریپ فروٹ انتہائی اثر انگیز پھل
Grapefruit Intehai Assar Angaiz Phal
تربوز کے حیرت انگیز فوائد
Tarbooz Ke Hairat Angez Fawaid
پودینے سے دوستی کر لیجیے
Pudine Se Dosti Kar Lijiye