Sarson Ka Saag Makai Ki Roti - Article No. 2351
سرسوں کا ساگ مکئی کی روٹی - تحریر نمبر 2351
منگل 18 جنوری 2022

درخشاں فاروقی
انسان لذیذ کھانوں کا متوالا ہوتا ہے۔جی چاہتا ہے کہ انواع و اقسام کے کھانے روز روز کھائے جائیں۔اپنوں پیاروں کے لئے پکائے جائیں اور حضرت انسان نے ذائقے کی کھوج لگاتے لگاتے صدیاں لگا دیں۔عہد بہ عہد روایات کے گھیرے،جس سے رسموں ریتوں کو چھوڑنا ممکن ہی نہیں رہا۔جدید دور میں چائنیز،کانٹی نینٹل،عربک اور دوسرے علاقوں کے کھانے بھی کچھ کم مقبول نہیں لیکن صدیوں کی روایتوں میں رچے کھانوں کا دیسی ذائقہ بھلائے نہیں بھولتا۔بدیسی کھانے ان روایتی کھانوں کا حسن اور ذائقہ ہمیشہ یاد دلاتے رہتے ہیں۔اب موسم نے انگڑائی لی،جاڑوں کا موسم ہے،کھیتوں میں سبزہ لہلہا رہا ہے دور دور تک سونے کی چادر اوڑھے سرسوں کے کھیت کی سحر انگیزی ہر ذی روح کو مسحور کرنے لگتی ہے یعنی صبح کی ملائم دھیمی ہواؤں میں خوشبوؤں کا سحر گھلا ہوا ہے۔
ماں کی محبت اور اس کے ہاتھوں سے پکے کھانوں کی لذت سے بڑھ کر دنیا کی کوئی اور نعمت بھلا کونسی ہو سکتی ہے۔جب یہی ہاتھ گندل کا ساگ بنائیں اور مکئی کی روٹی پر مکھن کا پیڑا ہو تو کون ہو گا جو ہاتھ روک سکے گا۔اس طرح تو بھوک اور بھی چمک اُٹھتی ہے۔پنجاب کی پہچان،یہاں کے لذیذ روایتی کھانے،خصوصاً سرسوں کا ساگ اور مکئی کی روٹی کی خوشبو سانسوں میں گھلتے ہی بھوک مزید بڑھتی ہے۔یہی من بھاتا کھا جا سردیوں کی خاص ڈش ہے۔
ساگ کی تاریخ
کم و بیش صدیوں سے لوگ ساگ سے واقف ہیں۔یہ ساگ رائی کے پودے اور اس کے پتوں سے بنتا ہے۔اس رائی سے تیل نکالا جاتا ہے۔سرسوں کا ساگ پنجاب کے دیہی علاقوں کی خاص غذا رہی ہے۔دیہی گھرانوں میں جو خواتین اور مرد کھیتوں میں کام کرتے ہیں انہیں فولادی قوت درکار ہوتی ہے۔اس مقوی غذا کو ہضم کرنے کے لئے کسرت کی ضرورت ہوتی ہے جو دیہی لوگ خوب کرتے ہیں۔لسی،دیسی گھی،مکھن اور چھاچھ بھی اسی لئے اتنے مشہور ہوئے حتیٰ کہ شہروں کے مکین بھی اس کی لذت سے دور نہ رہ سکے۔
غذائی افادیت
نباتاتی پروٹین سے بھرپور یہ غذا گلوٹن سے پاک بھی ہے۔Iron یعنی فولاد کے علاوہ کلوروفل کی وسیع تر مقدار موجود ہے۔اسے پکانے سے پہلے خوب اچھی طرح دھو لیا جائے اور اس کے ساتھ بتھوا کا ساگ اور تھوڑی سی مقدار میں پالک شامل کر لی جائے تو اچھا ذائقہ دار بنتا ہے۔اسے سرخ مرچ کے بجائے لہسن،ادرک اور ہری مرچیں ڈال کر پکایا جاتا ہے اور کم پانی میں پکا کر حلیم کی طرح گھوٹ دیا جائے یا گرائنڈر میں موٹا موٹا پیس لیا جائے اور پھر مکئی کا آٹا ملا کر سرخ مرچ ثابت،لہسن ادرک اور سفید زیرے سے بگھار لیا جاتا ہے۔اس طرح وٹامن A,Cاور Lutein بکثرت پائے جاتے ہیں۔اس کے علاوہ فولک ایسڈ،وٹامن E،غذائی فائبرز اور پوٹاشیم بھی موجود ہیں لہٰذا ساگ کھانے سے دماغی قوت کے ساتھ ساتھ معدے اور آنتوں کے کینسر کے خطرے سے بھی بچاؤ ممکن ہے۔لہسن کے بگھار سے دل کی بیماریوں کی روک تھام ممکن ہے۔ساگ کھانے سے جسم میں انسولین کی ضرورت کم ہو جاتی ہے ادرک کے ساتھ نظام ہاضمہ بہتر ہوتا ہے۔ مرچ کے ساتھ وٹامن C جسم کا جزو بنتا ہے۔غرضیکہ ساگ ہر لحاظ سے بہترین غذا ہے۔
انسان لذیذ کھانوں کا متوالا ہوتا ہے۔جی چاہتا ہے کہ انواع و اقسام کے کھانے روز روز کھائے جائیں۔اپنوں پیاروں کے لئے پکائے جائیں اور حضرت انسان نے ذائقے کی کھوج لگاتے لگاتے صدیاں لگا دیں۔عہد بہ عہد روایات کے گھیرے،جس سے رسموں ریتوں کو چھوڑنا ممکن ہی نہیں رہا۔جدید دور میں چائنیز،کانٹی نینٹل،عربک اور دوسرے علاقوں کے کھانے بھی کچھ کم مقبول نہیں لیکن صدیوں کی روایتوں میں رچے کھانوں کا دیسی ذائقہ بھلائے نہیں بھولتا۔بدیسی کھانے ان روایتی کھانوں کا حسن اور ذائقہ ہمیشہ یاد دلاتے رہتے ہیں۔اب موسم نے انگڑائی لی،جاڑوں کا موسم ہے،کھیتوں میں سبزہ لہلہا رہا ہے دور دور تک سونے کی چادر اوڑھے سرسوں کے کھیت کی سحر انگیزی ہر ذی روح کو مسحور کرنے لگتی ہے یعنی صبح کی ملائم دھیمی ہواؤں میں خوشبوؤں کا سحر گھلا ہوا ہے۔
(جاری ہے)
ایک جانب سرسوں کی فصل تیار تو دوسری طرف گنے کی فصل بھی تیار۔
گنے کا رس پاکستان کا قومی مشروب ہے۔اس سے سرائیکی و سیب میں میٹھے چاول بھی پکائے جاتے ہیں۔اب بدلتی رت میں ساگ اور مکئی کی روٹی کی بات ہی کچھ اور ہے۔یوں کہا جائے کہ ساگ اور مکئی کی روٹی سردیوں کی سوغات ہے تو بے جا نہ ہو گا۔ماں کی محبت اور اس کے ہاتھوں سے پکے کھانوں کی لذت سے بڑھ کر دنیا کی کوئی اور نعمت بھلا کونسی ہو سکتی ہے۔جب یہی ہاتھ گندل کا ساگ بنائیں اور مکئی کی روٹی پر مکھن کا پیڑا ہو تو کون ہو گا جو ہاتھ روک سکے گا۔اس طرح تو بھوک اور بھی چمک اُٹھتی ہے۔پنجاب کی پہچان،یہاں کے لذیذ روایتی کھانے،خصوصاً سرسوں کا ساگ اور مکئی کی روٹی کی خوشبو سانسوں میں گھلتے ہی بھوک مزید بڑھتی ہے۔یہی من بھاتا کھا جا سردیوں کی خاص ڈش ہے۔
ساگ کی تاریخ
کم و بیش صدیوں سے لوگ ساگ سے واقف ہیں۔یہ ساگ رائی کے پودے اور اس کے پتوں سے بنتا ہے۔اس رائی سے تیل نکالا جاتا ہے۔سرسوں کا ساگ پنجاب کے دیہی علاقوں کی خاص غذا رہی ہے۔دیہی گھرانوں میں جو خواتین اور مرد کھیتوں میں کام کرتے ہیں انہیں فولادی قوت درکار ہوتی ہے۔اس مقوی غذا کو ہضم کرنے کے لئے کسرت کی ضرورت ہوتی ہے جو دیہی لوگ خوب کرتے ہیں۔لسی،دیسی گھی،مکھن اور چھاچھ بھی اسی لئے اتنے مشہور ہوئے حتیٰ کہ شہروں کے مکین بھی اس کی لذت سے دور نہ رہ سکے۔
غذائی افادیت
نباتاتی پروٹین سے بھرپور یہ غذا گلوٹن سے پاک بھی ہے۔Iron یعنی فولاد کے علاوہ کلوروفل کی وسیع تر مقدار موجود ہے۔اسے پکانے سے پہلے خوب اچھی طرح دھو لیا جائے اور اس کے ساتھ بتھوا کا ساگ اور تھوڑی سی مقدار میں پالک شامل کر لی جائے تو اچھا ذائقہ دار بنتا ہے۔اسے سرخ مرچ کے بجائے لہسن،ادرک اور ہری مرچیں ڈال کر پکایا جاتا ہے اور کم پانی میں پکا کر حلیم کی طرح گھوٹ دیا جائے یا گرائنڈر میں موٹا موٹا پیس لیا جائے اور پھر مکئی کا آٹا ملا کر سرخ مرچ ثابت،لہسن ادرک اور سفید زیرے سے بگھار لیا جاتا ہے۔اس طرح وٹامن A,Cاور Lutein بکثرت پائے جاتے ہیں۔اس کے علاوہ فولک ایسڈ،وٹامن E،غذائی فائبرز اور پوٹاشیم بھی موجود ہیں لہٰذا ساگ کھانے سے دماغی قوت کے ساتھ ساتھ معدے اور آنتوں کے کینسر کے خطرے سے بھی بچاؤ ممکن ہے۔لہسن کے بگھار سے دل کی بیماریوں کی روک تھام ممکن ہے۔ساگ کھانے سے جسم میں انسولین کی ضرورت کم ہو جاتی ہے ادرک کے ساتھ نظام ہاضمہ بہتر ہوتا ہے۔ مرچ کے ساتھ وٹامن C جسم کا جزو بنتا ہے۔غرضیکہ ساگ ہر لحاظ سے بہترین غذا ہے۔
تاریخ اشاعت:
2022-01-18
Your Thoughts and Comments
مزید غذا اور صحت سے متعلق
-
ہینگ ۔ خوبیوں سے بھرپور مسالا
-
سلاد کھائیں،موڈ بہتر بنائیں
-
رس بھری،عمدہ غذائیت کا سرچشمہ
-
صحت بخش لیچی
-
گرمی کے مشروبات
Articles and Information
غذا اور صحتغذا کے ذریعے بیماریوں کا علاجمضامینورزشناشتہ کے فوائدذیابیطس ۔ شوگرڈینگی بخار اور ڈینگی وائرسبواسیر اور اسکا علاجآنکھوں کے مسائل اور علاجچہرے اور جلد کے مسائلبلڈ پریشرموٹاپا کم کرنے کے آسان طریقےکمر درد کے مسائلجوڑوں کے درد کے مسائلڈپریشن اور ذہنی مسائل اور انکا علاجفالج کا علاجگردوں کے مسائلدانتوں کے مسائلناک کان گلے کے مسائلکھانسی اور گلے کے مسائلڈائٹنگ کے طریقےکینسر بانجھ پنکولیسٹرول ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2022 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2021 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.