Sehat Bakhsh Lychee - Article No. 2436

Sehat Bakhsh Lychee

صحت بخش لیچی - تحریر نمبر 2436

مٹھاس بھرا ذائقہ

بدھ 11 مئی 2022

رسیلی اور ذائقہ دار لیچی گرمیوں کے موسم کی خاص سوغاتوں میں سے ہے۔غذائیت اور مٹھاس سے بھرپور ہونے کے علاوہ اس کا استعمال گرمیوں کے موسم میں جسم کو ٹھنڈک اور راحت پہنچاتا ہے۔نازک سے اس پھل میں چکنائی اور کولیسٹرول نہ ہونے کے برابر ہے البتہ اس میں ڈائٹری فائبرز،وٹامنز اور اینٹی آکسیڈنٹس کی کافی مقدار پائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

دیگر ترش پھلوں کی طرح لیچی بھی وٹامن C کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے جس کے سبب یہ مختلف اقسام کے انفیکشنز سے مقابلہ کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔


تحقیق کے مطابق اس میں Oligonol نامی (A Low Molecular Weight Polyphenol) جز پایا جاتا ہے جس میں اینٹی آکسیڈنٹس کی خصوصیات موجود ہیں جو مختلف اعضاء میں خون کے دورانئے کو بہتر بناتا ہے،وزن گھٹاتا ہے اور جلد کو سورج کی مضر صحت شعاعوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔اس کے علاوہ یہ وٹامن B-Complex جیسے Niacin,Thiamine اور Folate کے حصول کا بہترین ذریعہ بھی ہے۔

Browse More Ghiza Aur Sehat