Sehat Mand Rehnay K Rehnuma Asool - Article No. 897

Sehat Mand Rehnay K Rehnuma Asool

صحت مند ہنے کے رہنما اصول - تحریر نمبر 897

انسان کا بلڈپریشر کبھی یکساں نہیں رہتا، جب رات کو آپ بستر لپٹنے لگتے ہیں تویہ کم ہوجاتا ہے اور جب سوکر اٹھتے ہیں تو یہ بڑھا ہوا ہوتا ہے۔

بدھ 16 مارچ 2016

شکیل صدیقی:
اپنا بلڈپریشر صبح شام چیک کیجیے:
انسان کا بلڈپریشر کبھی یکساں نہیں رہتا، جب رات کو آپ بستر لپٹنے لگتے ہیں تویہ کم ہوجاتا ہے اور جب سوکر اٹھتے ہیں تو یہ بڑھا ہوا ہوتا ہے۔ اگر آپ اپنے بلڈپریشر پر نگاہ رکھیں اور اس کی طرف سے پوری طرح باخبر رہیں تو معالج کوآپ کے لیے دواتجویز کرنے میں سہولت رہے گی۔
اگر آپ دن میں محض ایک بارہی اپنا بلڈپریشرصبح اور شام ایک وقت پر چیک کریں، تاکہ معالج کوئی داتجویز کرے اور آپ کو مناسب ہدایات دے۔
شام کو ورزش کرنا مناسب ہے:
اگر آپ تیزی سے فٹ ہونا چاہتے ہیں تو ورزش کے لیے شام کاوقت مقرر کیجیے۔ایک معالج کاکہنا ہے کہ شام 4سے 8بجے تک قدرتی طور پر آپ کی جسمانی توانائی 5فیصد بڑھ جاتی ہے، جب کہ صبح ایسا نہیں ہوتا۔

(جاری ہے)

چنانچہ آپ کے لیے شام کوورزش کرنا مناسب ہے، اس لیے کہ عضلات اس وقت گرم اور توانائی سے بھرپور ہوتے ہیں۔ شام کو ورزش کرنے سے ضررپہنچنے کا احتمال بھی کم ہوتا ہے۔
رات کاکھانا جلد کھائیے:
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق رات کو جلد کھانا کھانے سے آپ کاوزن نہیں بڑھتا۔ معالجین نے چوہوں کے ایک گروپ کو اس وقت غذا دی، جب ان کے جاگنے کا وقت تھا، جب کہ دوسرے گروپ کو اس وقت غذادی، جب وہ گہری نیند میں تھے ، گویا یہ ان کے لیے ” نامناسب“ وقت تھا۔
دوسرے گروپ کے چوہوں کاوزن کچھ ہی دنوں میں بڑھ گیا۔
اگر مناسب ورزش کرنے کے بعد بھی آپ کا وزن کم نہ ہورہا ہو تو اپنے کھانے کے اوقات میں تبدیلی کیجیے اور ایک گھنٹہ پہلے کھائیے۔اس سے آپ کو کوئی نقصان پہنچنے کا احتمال نہیں، البتہ وزن گھٹانے میں مدد مل سکتی ہے۔
چھٹی کے دن ایک گھنٹہ زیادہ سوئیں:
رات کو دیرسے سونے اور صبح جلدی جاگنے پر آپ کے دل پر اثرپڑتا ہے اور اس کی رفتار بڑھ سکتی ہے۔
آپ اختلاج میں بھی مبتلا ہوسکتے ہیں، چنانچہ جو نیند باقی رہ گئی ہے اسے پورا کرنے کے لیے آپ چھٹی کے دن ایک گھنٹہ اضافی سوسکتے ہیں۔ مناسب طریقہ یہ ہے کہ جلدی سوئیں اور جلدی جاگیں۔
ایسپرین شام کو کھانا مناسب ہے:
ماہرین کاکہنا ہے کہ اگر آپ پابندی سے شام کے وقت ایسپرین کھائیں گے تو آپ کو نقصان پہنچنے کا احتمال کم رہے گا۔
تحقیق کرنے والے کہتے ہیں کہ ایسپرین کھانے کے لیے شام کا وقت بہت مناسب ہے، اس لیے کہ دل کا دورہ پڑنے کے امکانات سارے دن کی نسبت صبح 6بجے سے لے کر دوپہر تک زیادہ ہوتے ہیں۔
ایسپرین خون میں شامل تشریوں (PLATELETS)کی چپچپا ہٹ کو ختم کردیتی ہے، جس کی بنا پر تھکے نہیں بنتے پاتے۔ ایسپرین ایک گولی ایک تشتری کی چپچپا ہٹ کو ختم کردیتی ہے، جس کی زندگی دس روزہ ہوتی ہے، لیکن اس کے ساتھ ہی نئی نشتریاں بھی بنتی رہتی ہیں۔
ایسپرین شام کو کھانے سے آپ کے جسم میں دوا کی اتنی طاقت جمع ہوجائے گی کہ وہ بننے والی تشتریوں کادفاع کرسکے گی۔
چہل قدمی کے لیے شام کو نکلے:
صبح کے وقت پودوں اور درختوں میں زیرگی (PLLINATION) کاعمل زیادہ ہوتا ہے، لہٰذا جو افراد صبح کے وقت چہل قدمی کرنے نکلتے ہیں، اگر انھیں الرجی کی شکایت ہوتو چھینکیں آنے لگتی ہیں اور ناک بہنے لگتی ہے۔ پودوں اور درختوں کازیرہ زیادہ ترصبح سے دوپہر تک اڑتا ہے، اس لیے بہتر ہوگا کہ آپ شام کے وقت چہل قدمی کریں۔

Browse More Ghiza Aur Sehat