Sehri Main Mashrobat Ko Tarjeh Dain - Article No. 1311

Sehri Main Mashrobat Ko Tarjeh Dain

سحری میں مشروبات کو ترجیح دیں - تحریر نمبر 1311

سحری میں زیادہ چائے پینے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ اس میں شامل کیفین سے جسم میں پانی کی سطح کم ہونے سے پیاس بڑھتی ہے اور حالیہ رمضان چونکہ موسم گرما میں آیا ہے،

جمعرات 24 مئی 2018

سحری میں زیادہ چائے پینے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ اس میں شامل کیفین سے جسم میں پانی کی سطح کم ہونے سے پیاس بڑھتی ہے اور حالیہ رمضان چونکہ موسم گرما میں آیا ہے، لہذا کوشش کریں کہ چائے کی عادت ترک کریں اور تازہ مشروبات کا استعمال کریں۔یہاں کچھ مشروبات کی غذائی افادیت بتائی جارہی ہے، جنہیں سحری میں استعمال کرنا نہایت مفید ہے۔
لیمو پانی:
سحری میں لیمو پانی پینا چاہیے کیونکہ لیمو اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے۔

اس میں فائبر اور کاربوہائیڈریٹس بھی وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں، جو جسم کو دن بھر ترو تازگی اور توانائی بخشتے ہیں۔
اس کے علاوہ یہ جگر، معدہ، نظام ہضم اور سینے کی جلن کے لیے بھی انتہائی موثر ہے۔
دہی کی چھاچھ:
دہی میں معدنی طاقت موجود ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

اس میں پروٹین، کیلشیئم، وٹامن اے، بی، سی اور ای ہوتا ہے جو جسم میں تھکاوٹ، کمزوری اور نمکیات کی کمی کو دور کرتا ہے۔

سحری میں نمکین چھاچھ پینے سے جسم میں نمکیات کی کمی دور ہوجاتی ہے اور یہ روزے میں تیزابیت اور معدے کی خرابی سے محفوظ رکھتی ہے۔ساتھ ہی گرمی کی شدت کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے۔
الائچی کا شربت:
عام طور پر الائچی والی چائے کا استعمال کیا جاتا ہے لیکن موسم گرما میں اس کا ٹھنڈا مشروب پینا جسم کے لیے بے انتہا مفید ہے۔
الائچی میں پروٹین، وٹامنز، میگنیشئم، کاربوہائیڈریٹس، آئرن اور دیگر معدنی خصوصیات وافر مقدار میں پائی جاتی ہیں۔ سحری میں الائچی والی چائے کی نسبت الائچی کے ٹھنڈے مشروب کو ترجیح دی جائے تو دن بھر روزے کی حالت میں یہ انتہائی توانائی بخش ثابت ہوگا۔
اس کے ساتھ ساتھ الائچی کا مشروب ہائی بلڈ پریشر اور تناو¿ کے شکار والے افراد کے لیے بھی بے حد مفید ہے۔

تربوز کا شربت:
تربوز ایک ٹھنڈا پھل ہے جو گرمی کو دور کرتا ہے اور جسم کو پانی کی کمی سے بچاتا ہے۔ تربوز بھی اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے اور اس میں وٹامن سی، اے کے ساتھ کیلوریز انتہائی کم ہوتی ہیں۔
سحری میں تربوز کا شربت پینے سے جسم میں پانی کی کمی کا خدشہ کم ہوجاتا ہے۔
فالسے کا شربت:
کھٹے میٹھے فالسے تو ویسے ہی گرمی کی سوغات ہیں، ساتھ ہی یہ طبی اور غذائی فوائد سے بھی مالا مال ہوتے ہیں، ایسے میں اس کا استعمال موسم گرما میں صحت کے لیے موثر ہے ہی لیکن ماہ مبارک میں سحری کے وقت اس کا مشروب پینا بھی فرحت بخش ہے۔
فالسوں میں بھی وافر مقدار میں فائبر، وٹامن اور کاربو ہائیڈریٹس ہوتے ہیں، یہ ایک اینٹی آکسائیڈنٹس پھل ہے، یہی وجہ ہے کہ سحری میں فالسے کا شربت پینے سے روزے کے دوران جسم میں نقاہت محسوس نہیں ہوتی۔

Browse More Ghiza Aur Sehat