Shaded Garmi Mein Saada Ghiza Khayen - Article No. 1554

Shaded Garmi Mein Saada Ghiza Khayen

شدید گرمی میں سادہ غذا کھائیں - تحریر نمبر 1554

شدید گرمی کے دوران کھانے پینے میں زیادہ احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے

بدھ 24 اپریل 2019

زینب غفار
طبی ماہرین نے کہا ہے کہ شدید گرمی میں امراض پھیلنے کا خدشہ رہتا ہے ،پیٹ کے امراض عام ہیں،مرغن کھانوں سے اجتناب اور پھل،
سبزیاں ،پانی اور ٹھنڈے مشروبات کا استعمال بڑھانے سے بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے ۔جناح اسپتال میں کنسلٹنٹ فزیشن ڈاکٹر عمر سلطان کا کہنا ہے کہ گرمی میں پیٹ کے امراض جن میں ڈائریا ،قے آنا،معدے کا درد،پیٹ کا درد،دست سے متاثر افراد زیادہ تعداد میں اسپتال آتے ہیں ،نوجوانوں اور بچے پکوڑے،سموسے،برگر،باہر کی روغنی اشیا ء زیادہ شوق سے کھاتے ہیں جس کی وجہ سے وہ ان بیماریوں سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ شدید گرمی میں روغنی کھانے پینے کی اشیاء سے اجتناب برت کرپھلوں،سبزیوں،ٹھنڈے مشروبات اور پانی کا زیادہ سے
زیادہ استعمال کیا جائے 2015کے دوران شدید گرمی میں ہیٹ اسٹروک سے کئی درجن شہری امراض کا شکار ہو گئے تھے،رواں سال رمضان میں بھی شدید گرمی کے خدشات ہیں ،شدیدگرمی میں ہیٹ اسٹروک کا خطرہ رہتا ہے جس میں متاثر ہ فرد کو شدید پسینہ اور چکر آنے لگتے ہیں۔

(جاری ہے)


ڈاکٹر عمر سلطان نے بتایا کہ شدید گرمی سے بچنے کے لیے شہری صبح11بجے سے شام 5بجے تک غیر ضروری طور پر تیز دھوپ میں نہ نکلیں اگر ضروری ہوتو سرڈھانپ کرنکلیں ،سادہ پانی میں اوآرایس ملاکرپےئں اگر مریض کے جسم کا درجہ حرارت بڑھ جائے تو اسے فوری سایہ دار جگہ پر لے جایا جائے۔
انہوں نے بتایا کہ شدید گرمی کے دوران کھانے پینے میں زیادہ احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے،مرغن اورچٹ پٹی غذاؤں کا استعمال کم کر دینا چاہیے،کیونکہ یہ معدے میں تیزابیت کا باعث بن سکتی ہیں ۔

شدید گرمی میں زیادہ گوشت کھانے سے پیٹ خراب ہو جاتا ہے ،ٹھیلوں پر فروخت ہونے والی غیر معیاری اشیاء کھانے پینے سے گریز کریں۔ عباسی شہید اسپتال میں ناک کان حلق کے ڈاکٹر نعمان ناصر کا کہنا ہے کہ موسم تبدیل ہونے کے ساتھ ساتھ گلے ناک کان کی بیماریاں بڑھ جاتی ہیں ،گلے میں خراش ،نزلہ زکام ہوجاتا ہے جس سے محفوظ رہنے کیلئے ہلکی غذا کے استعمال کومعمول بنایا جائے ،شہری شدیدگرمی میں سر پر گیلا رومال ڈال کر باہر نکلیں۔

Browse More Ghiza Aur Sehat