Shehad Aur Daar Cheeni - Article No. 1494

Shehad Aur Daar Cheeni

شہد اور دار چینی - تحریر نمبر 1494

شہد اور دار چینی سے موٹاپا اور گلے کی خرابی دور

بدھ 20 فروری 2019


موٹاپے سے آج کل بہت لوگ پریشان نظر آتے ہے۔شہد اور دار چینی کے ذریعے وزن بآسانی کم کیا جا سکتا ہے۔ایک گلاس اُبلے ہوئے پانی میں ایک چٹکی دار چینی پاؤڈر لیں ۔اس میں ایک چھوٹا چمچ شہد ملا کر روزآنہ صبح خالی پیٹ پینا وزن کم کرنے میں مفید ہے ۔اس کے آدھے گھنٹے بعد ناشتہ کرلیں ۔
شہد ایک ایسے جراثیم کش محلول کا کام بھی کرتا ہے جو گلے کی تکلیف میں فائدہ پہنچا سکتا ہے ۔

آدھا کپ پانی میں ایک چائے کا چمچ چھلی ہوئی ادرک، ایک یا دو لیموں کا رس اور ایک چائے کا چمچ شہد کو مکس کریں ،
اس مکسچر سے غرارے کرنا گلے کی تکلیف میں کمی لا سکتا ہے ۔
شہد اور دار چینی مل کر ایک بہترین دوا بن جاتی ہے جس سے کئی امراض کا علاج کیا جا سکتا ہے ۔ماہرین صحت کے مطابق شہد کئی امراض میں مفید ہے ۔

(جاری ہے)

یہاں تک کہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بھی یہ فائدہ مند بتایا جاتا ہے ۔

البتہ ذیابیطس میں مبتلا افراد کو شہد کا استعمال ڈاکٹر کے مشورہ سے کرنا چاہیے۔دار چینی جسم میں جراثیم یا فنگس بڑھنے سے روکتا ہے ۔اس مرکب کے فوائد مندرجہ ذیل ہیں ۔
سردی اور کھانسی
ایک بڑا چمچ شہد کنکنا گرم کرکے اس میں ایک چوتھائی چمچ دار چینی پاؤڈر ملالیں ۔اس مرکب کا استعمال کھانسی اور سانس کی تکلیف میں مفید ہے ۔
بال جھڑنے کے لیے
بال جھڑنے یا گنج پن میں گرم زیتون کے تیل میں ایک چھوٹا چمچ شہد اور ایک چھوٹا چمچ دار چینی ملا کر استعمال کرنا مفید ہے ۔
نہانے سے پہلے سر پر یہ مکسچر لگا یا جائے۔اسے پندرہ منٹ لگا رہنے دیں ۔پھر ہلکے شیمپو سے بال دھولیں ۔
کولیسٹرول کم رہتاہے
بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کے مریضوں کے لیے شہد اور دار چینی مفید ہیں ۔ان بیماریوں میں مبتلا افراد کو مستقل اپنی غذا کا خیال رکھنا چاہئے۔ایک چھوٹی چمچ دار چینی پاؤڈر کو ایک چھوٹے چمچ شہد میں ملا دیں ۔
اس مرکب کو ایک کپ پانی یا ایک گلاس پانی میں ڈال کر پی لیں ۔
اس سے کولیسٹرول لیول کم رہے گا۔
کیڑا کاٹ لے تو
شہد اور دار چینی میں جراثیم مارنے کی خصوصیات ہیں ۔شہد اور دار چینی پاؤڈر کو کنکنے گرم پانی میں ملائیں اور ایک پیسٹ بنالیں ۔اسے جسم کے اس حصے پر لگالیں جہاں کیڑے نے کاٹا ہو ۔ہلکے ہاتھ سے مساج کرنے سے اس جگہ پر خارش یا تکلیف کم ہو جائے گی۔
تیزابیت میں مفید
ہاضمے کی خرابی ،معدے کی جلن اور تیزابیت میں شہد اور دار چینی مفید ہیں ۔
ہر کھانے سے قبل شہد اور دار چینی پاؤڈر مکس کرکے استعمال کرنا پیٹ میں جلن یا بدہضمی کے لیے مفید ہے۔
کیل مہاسے ختم کرنے کے لیے
دار چینی اور شہد کا گاڑھا سا پیسٹ بنالیں ۔اسے دانوں اور کیل مہاسوں پر لگاکر15منٹوں کے لیے لگا رہنے دیں ۔پھر ٹھنڈے پانی سے دھولیں ۔اس عمل کو ہفتے میں دو تین مرتبہ استعمال کرنے سے کیل مہاسوں سے کافی حد تک محفوظ رہا جا سکتا ہے ۔

شفاف جلد
شہد ایک اچھا اینٹی آکسائیڈ نٹ ہے ۔اسے پینا معمول بنا لینا جسم سے بیشتر ز ہریلے مواد کے ا خراج میں مدد دیتا ہے ۔شہد کی جراثیم کش خصوصیات جلد کو شفاف اور بہتر بنانے میں مفید ہیں ۔
صحت منددل
طبی تحقیق رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ شہد میں موجود اینٹی آکسائیڈ نٹس شریانوں کو سکڑنے سے محفوظ رکھتے ہیں ،شریانوں کا سکڑنا حرکت قلب روکنے،یا د داشت خراب ہونے یا سر درد کا باعث بنتا ہے ،تاہم روزانہ ایک گلاس پانی کے ساتھ 2سے تین چمچ شہد کا استعمال اس سے محفوظ رکھ سکتا ہے ۔

بہتر یاد داشت
طبی ماہرین نے شہد کو ذہنی تناؤ سے لڑنے کی صلاحیت میں مفید پایا ہے ۔شہد یا دداشت بہتر بنانے میں بھی مفید ہے ۔شہد میں موجود کیلشےئم دماغ میں آسانی سے جذب ہوجاتا ہے جو کہ دماغی افعال پر فائدہ مند اثرات مرتب کرتا ہے ۔
معدے کے لیے فائدہ مند
جراثیم کش ہونے کی وجہ سے خالی پیٹ ایک چمچ شہد پینا نظام ہضم سے جڑے متعدد امراض سے تحفظ دیتا ہے ۔
شہد مضر جراثیموں کو ختم کرکے جسم کے اندر چھوٹے کئی زخموں کو بھی بھر دیتا ہے ۔
سر کی خشکی دور
شہد سے بال دھونا سر کی خشکی میں مفید ہے ،اس کے استعمال سے سر کی نمی بحال ہوتی ہے جس سے خشکی کا امکان کم ہوجاتا ہے ۔سر کی خشکی سے نجات کے لیے شہد کو نیم گرم پانی سے مکس کریں اور پھر سر پر اس کی دو سے تین منٹ تک مالش کریں ۔
مدافعتی نظام مضبوط
شہد میں پولی فائنولز کی و افر مقدار پائی جاتی ہے ۔
اس کی وجہ سے جسم کا مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے ۔اگر روزانہ شہد کا استعمال شروع کر دیا جائے تو مدافعتی نظام مضبوط ہونے سے اور بیماریوں سے بآسانی محفوظ رہا جا سکتا ہے ۔
اینٹی بیکٹیریل
تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ شہد میں اینٹی بیکٹیریا کی خصوصیات پائی جاتی ہیں ۔اسے پینے سے معدے میں موجود نقصان پہنچانے والے بیکٹیریا ختم ہوتے ہیں ۔

Browse More Ghiza Aur Sehat